فیصل عظیم فیصل
محفلین
آج جب میں اپنی محبوبہ سے بہت دنوں بعد ملا تو مجھے ایسا لگا کہ جیسے یہ وہ نہیں یہ تو کوئی اور ہی ہے ۔ اسکے نینوں میں وہ استقبالیہ چمک وہ خوشی کی دمک مجھے کچھ کم کم سی لگی ۔ اسکے بازو بھی کچھ کم کم اٹھے لگے اور اسکی آنکھوں میں سردمہری سی مجھے اس سے دور رہنے کو مجبور کر رہی تھی ۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس سے دور رہنا میری مجبوری تھی یا کہ ایک امتحان اور اس امتحان سے میں گزرا ہوں یا یہ خود گزری ہے لیکن وہ جو ربط کا احساس تھا کچھ ناپید سا لگا ۔ ایسے میں میرا یہ حق بنتا تھا کہ اسے پوچھتا کہ ایے میری محبوبہ تجھے کیا ہوا تیری آنکھوں کی رونق کہاں ہے ۔ تیری ادبی حس کہاں ہے ۔ تیرے کھانے پکانے کا زوق و شوق کدھر گیا ۔ میں کیوں ہر طرف تجھ میں پھیکی محبت دیکھ رہا ہوں میں کیوں تمہیں دیکھ کر یہ محسوس کر رہا ہوں کہ ایک ایسی محبوبہ سے مل رہا ہوں جو اخلاق اور مروت سے مجبور ہو کر مجھے مل رہی ہے نہ کہ وہ والہانہ انداز جو کسی اپنے کو بہت دنوں بعد دیکھ کر ملتا ہے ۔ شاید میں ہی اتنے دنوں کے لمبے سفر کے بعد آیا ہوں تو میں خود کچھ بدل سا گیا ہوں یا پھر یہ حقیقت ہے کہ میری یہ محبوبہ جسے آپ محفل کے نام سے جانتے ہیں کچھ پرائی پرائی سی لگ رہی ہے ۔ اسکی آنکھوں کی چمک زینب ۔ اسکی ادبی محافل کی رونق اعجاز عبید صاحب ۔ ڈنڈے والی باجو ۔ پر تفنن محسن حجازی ۔ متواضع م م مغل ۔ پیارے خرم شہزاد ۔ اچھی مہوش ۔ قابل احترام سیدہ شگفتہ ۔ ننھی ماورا ۔ اچھی ملائیکہ ۔ جیا راؤ اور جیا (غالب) کے علاوہ وہ تمام ستارے جو اس محبوبہ کے دہن کی چمک دمک تھے کہاں چلے گئے جو باقی ہیں ان کی فطری خو بو کہاں گئی ۔ میں آپ سب کو دیکھ نہیں پا رہا ہوں ۔ شاید میری نظر کمزور ہوگئی ہے یا پھر محفل پر سیاست و مذہب و عصبیت کا سایہ غیر محسوس انداز میں وہاں آ پہنچا ہے کہ سنجیدہ اردو کے عشاق اب یہاں نظر آنے سے یا تو کتراتے ہیں یا پھر انہیں کوئی موضوع ایسا نہیں ملتا جہاں وہ لکھنا مناسب خیال کریں ۔۔
اللہ کرے میرا یہ خیال غلط ہو مگر جو مجھے محسوس ہوا آپ لوگوں کے ساتھ بانٹ لیا ۔ یہ وہ محفل نہیں لگتی جو میں چھوڑ کر گیا تھا ۔
فیصل
اللہ کرے میرا یہ خیال غلط ہو مگر جو مجھے محسوس ہوا آپ لوگوں کے ساتھ بانٹ لیا ۔ یہ وہ محفل نہیں لگتی جو میں چھوڑ کر گیا تھا ۔
فیصل