مجھے بس تجھ کو پانا ہے

من

محفلین
مجھے بس تجھ کو پانا ہے
یہ میری پہلی خواہش اور
اب تو آخری بھی ہے
میں ترے عشق میں
کچھ اس طرح سرشار ہو جاؤں
کہ دنیا میں ہی اک جنت
مرے مولا میں پا جاؤں
میں ڈرتی ہوں مرے مالک
کہیں نہ پھر بھٹک جاؤں
غم دنیا سے اب میرا
کوی بھی واسطہ نا ہو
تری ہی آرزو دل میں
رہے شام و سحر ہر پل
محبت گر کسی سے ہو
تو بس تیری ہی خاطر ہو
مرا ہر اک قدم تیری طرف بڑھتا رہے مولا
سنا ہے اک قدم بندے کا گر تیری طرف اٹھے
تو تیرے دس قدم پھر اسکی جانب بڑھتے جاتے ہیں
مرے مالک
مجھے اپنے پیاروں میں
مجھے اپنے عزیزوں میں
تُو بس اتنی جگہ دیدے
جہاں بس تُو ہو اور
تیری محبت ہی میرے دل کی
تمنا ہو۔۔۔۔!!
مرا جینا ہو مرنا ہو
مجھے بس تجھ کو پانا ہو
منؔ
 
Top