مجھے تیری محبّت کا زمانہ یاد آتا ہے

الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
سید عاطف علی
---------
مجھے تیری محبّت کا زمانہ یاد آتا ہے
ادھورا رہ گیا اپنا فسانہ یاد آتا ہے
--------------
سحر خیزی تمہارے ساتھ کیسے بھول سکتا ہوں
تمہارا ساتھ چلتے گنگنانا یاد آتا ہے
--------
حنا سے ہاتھ پر اکثر مرا تم نام لکھتے تھے
کبھی مجھ کو دکھانا پھر چھپانا یاد آتا ہے
-------
تمہاری یاد آتی ہے ،تمہیں بھولا نہیں اب تک
تمہارا روٹھنا میرا منانا یاد آتا ہے
----------
محبّت تھی مری دل میں مگر انکار کرتے تھے
شرارت سے مجھے ایسے ستانا یاد آتا ہے
---------
کبھی ارشد نہ بھولے گا تمہارے پیار کے لمحے
اسے اکثر زمانہ وہ پرانا یاد آتا ہے
-----------
 
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
سید عاطف علی
----------
مجھے تم سے محبّت کا زمانہ یاد آتا ہے
ادھورا رہ گیا جو وہ فسانہ یاد آتا ہے

---------یا
مجھے تم پیار کرتے تھے مگر انکار کرتے تھے
تمہارا اس طرح مجھ کو ستانا یاد آتا ہے
------
کبھی ارشد نہ بھولے گا تمہارے پیار کے لمحے
اسے اکثر زمانہ وہ پرانا یاد آتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
سید عاطف علی
----------
مجھے تم سے محبّت کا زمانہ یاد آتا ہے
ادھورا رہ گیا جو وہ فسانہ یاد آتا ہے
--------------
مطلع خورشیداحمدخورشید والا ہی قبول کر لو
سحر خیزی تمہارے ساتھ کیسے بھول سکتا ہوں
تمہارا ساتھ چلتے گنگنانا یاد آتا ہے
--------
دو لختی ہے، سحر خیزی کا مطلب مارننگ واک نہیں،
تمہارے ساتھ سیرِ صبح کیسے بھول سکتا ہوں
ہوتا تو ربط بنتا ہے
حنا سے ہاتھ پر اکثر مرا تم نام لکھتے تھے
کبھی مجھ کو دکھانا پھر چھپانا یاد آتا ہے
-------
کس کے ہاتھ پر، یہ بھی واضح کیا جائے! 'مرا تم نام" کی جگہ سادہ" تم میرا نام"، اس طرح کہ تنافر نہ ہو، استعمال کیا جا سکتا ہے
تمہاری یاد آتی ہے ،تمہیں بھولا نہیں اب تک
تمہارا روٹھنا میرا منانا یاد آتا ہے
----------
دو لخت یہ بھی ہے،" تمہیں بھولا" والا ٹکڑا پہلے نصف کا دہرایا جانا ہی ہے
محبّت تھی مری دل میں مگر انکار کرتے تھے
شرارت سے مجھے ایسے ستانا یاد آتا ہے
---------یا
مجھے تم پیار کرتے تھے مگر انکار کرتے تھے
تمہارا اس طرح مجھ کو ستانا یاد آتا ہے
------
خورشید والا متبادل بہتر ہے
کبھی ارشد نہ بھولے گا تمہارے پیار کے لمحے
اسے اکثر زمانہ وہ پرانا یاد آتا ہے
زمانہ وہ پرانا.. کی بہ نسبت "پرانا وہ زمانہ" بہتر ہے
 
الف عین
اصلاح
------------
مجھے تم سے محبت کا زمانہ یاد آتا ہے
ادھورا رہ گیا تھا جو فسانہ یاد آتا ہے
-----------
چہل قدمی تمہارے ساتھ کیسے بھول سکتا ہوں
تمہارا ساتھ چلتے گنگنانا یاد آتا ہے
----------
حنا سے ہاتھ پر اپنے جو میرا نام لکھتے تھے
کبھی مجھ کو دکھانا پھر چھپانا یاد آتا ہے
------------
میں کیسے بھول سکتا ہوں ادائیں وہ محبّت کی
تمہارا روٹھنا میرا منانا یاد آتا ہے
----------
مجھے تم پیار کرتے تھے مگر انکار کرتے تھے
تمہارا اس طرح مجھ کو ستانا یاد آتا ہے
-----------
کبھی بھولے نہیں وعدہ کیا تم نے جو آنے کا
تمہارا عہد کرنا پھر نبھانا یاد آتا ہے
------------
کبھی ارشد نہ بھولے گا تمہارے پیار کے لمحے
اسے اکثر پرانا وہ زمانہ یاد آتا ہے
-----------
 
آخری تدوین:
Top