مجھے جانے دیا جائے (غزّہ)

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے جانے دیا جائے

مجھے جانے دیا جائے
مری امّی مرے ابّو
مرے تو بہن بھائی سب
وہ سب اپنے مکانوں سے
بہت آرام سے چھ چاپ
چراغوں کی قطاروں میں
چمکتی روشنی کے ساتھ
زمین کے راستے اپنے
سفر جنت کو نکلے ہیں
مرا بھی خون غزّہ میں
بہا جانے دیا جائے
مجھے جانے دیا جائے
 
مغزل

محفلین
مجھے جانے دیا جائے

مجھے جانے دیا جائے
مری امّی مرے ابّو
مرے تو بہن بھائی سب
وہ سب اپنے مکانوں سے
بہت آرام سے چھ چاپ
چراغوں کی قطاروں میں
چمکتی روشنی کے ساتھ
زمین کے راستے اپنے
سفر جنت کو نکلے ہیں
مرا بھی خون غزّہ میں
بہا جانے دیا جائے
مجھے جانے دیا جائے

نظم کا موضوع خوب ہے ۔ میں کہیں کہیں غچہ کھا رہا ہوں ۔صاحبانِ فن ہی صحیح خطوط پر بات کریں گے۔
میری جانب سے گداز دل کی ترجمانی کرنے والی نظم پر مبارکباد ۔ آپ کا جذبہ لائقِ تحسین ہے ۔
سدا سلامت رہیں ۔والسلام
 
بلال

محفلین
واہ جی واہ۔۔۔ بہت خوب خرم شہزاد خرم بھائی۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔ اچھی نظم ہے۔۔ لیکن دو باتوں کی طرٍ ف دھیان جاتا ہے (یا کم از کم میرا گیا ہے، تنقیدی نظر سے ہی دیکھتا ہوں نا)۔
ایک تو
مرے تو بہن بھائی سب
میں ’بہن‘ کا تلفظ۔۔ بہن بر وزن فعل نظم ہوتا ہے۔ جب کہ میرے خیال میں درست فعو ہے۔ کیا وارث، اس استعمال کی بھی کوئی مستند مثال ملتی ہے؟
دوسری بات۔۔
بہا جانے دیا جائے
مجھے جانے دیا جائے
’بہا جانے دینا‘ درست مھاوہ نہیں، جب بات محض ’بہنے دیا جائے‘ سے مکمل ہو جاتی ہے۔ قافیے کی مجبوری بھی نہیں۔۔ کہ ’بہا‘ اور ’مجھے‘ قافیے نہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نظم کا موضوع خوب ہے ۔ میں کہیں کہیں غچہ کھا رہا ہوں ۔صاحبانِ فن ہی صحیح خطوط پر بات کریں گے۔
میری جانب سے گداز دل کی ترجمانی کرنے والی نظم پر مبارکباد ۔ آپ کا جذبہ لائقِ تحسین ہے ۔
سدا سلامت رہیں ۔والسلام

بہت شکریہ مغل بھائی صاحب
بھائی آپ بھی تو صاحبِ فن ہیں آپ بھی بات کر سکتے ہین
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔ اچھی نظم ہے۔۔ لیکن دو باتوں کی طرٍ ف دھیان جاتا ہے (یا کم از کم میرا گیا ہے، تنقیدی نظر سے ہی دیکھتا ہوں نا)۔
ایک تو
مرے تو بہن بھائی سب
میں ’بہن‘ کا تلفظ۔۔ بہن بر وزن فعل نظم ہوتا ہے۔ جب کہ میرے خیال میں درست فعو ہے۔ کیا وارث، اس استعمال کی بھی کوئی مستند مثال ملتی ہے؟
چلے اس کو درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں مجھے شک تھا کے بروزن فعل ہے اس لے اسی طرح استعمال کر لیا بہت شکریہ بابا جانی

دوسری بات۔۔
بہا جانے دیا جائے
مجھے جانے دیا جائے
’بہا جانے دینا‘ درست مھاوہ نہیں، جب بات محض ’بہنے دیا جائے‘ سے مکمل ہو جاتی ہے۔ قافیے کی مجبوری بھی نہیں۔۔ کہ ’بہا‘ اور ’مجھے‘ قافیے نہیں۔
اس کو بھی تبدیل کر دیتا ہوں جی
 
Top