مجھے جان کہہ کر پکارا ہے اس نے----برائے اصلاح

الف عین
محمّد احسن سمیع راحل؛
@سیّد عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
----------
فعولن فعولن فعولن فعولن
----------
مجھے جان کہہ کر پکارا ہے اس نے
یوں شیشے میں مجھ کو اتارا ہے اس نے
-----------
مجھے کیا پتہ تھا وفا کیا بلا ہے
مری عادتوں کو سنوارا ہے اس نے
-------------
مجھے پیار کرنا اسی نے سکھایا
محبّت کو مجھ پر جو وارا ہے اس نے
--------------
کبھی مجھ سے نالاں ہوا ہی نہیں ہے
مرے پیار میں دل جو ہارا ہے اس نے
------------
محبّت میں اس نے کمی کچھ نہ چھوڑی
دیا پیار سارے کا سارا ہے اس نے
------
اکیلا نہ چھوڑا مجھے زندگی بھر
دیا ہر قدم پر سہارا ہے اس نے
-------------
نہ غمگین تجھ کو کیا اس نے ارشد
خوشی پر تری سکھ کو وارا ہے اس نے
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع راحل؛
@سیّد عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
----------
فعولن فعولن فعولن فعولن
----------
مجھے جان کہہ کر پکارا ہے اس نے
یوں شیشے میں مجھ کو اتارا ہے اس نے
-----------
مجھے کیا پتہ تھا وفا کیا بلا ہے
مری عادتوں کو سنوارا ہے اس نے
-------------
مجھے پیار کرنا اسی نے سکھایا
محبّت کو مجھ پر جو وارا ہے اس نے
--------------
کبھی مجھ سے نالاں ہوا ہی نہیں ہے
مرے پیار میں دل جو ہارا ہے اس نے
------------
محبّت میں اس نے کمی کچھ نہ چھوڑی
دیا پیار سارے کا سارا ہے اس نے
------
اکیلا نہ چھوڑا مجھے زندگی بھر
دیا ہر قدم پر سہارا ہے اس نے
-------------
نہ غمگین تجھ کو کیا اس نے ارشد
خوشی پر تری سکھ کو وارا ہے اس نے
عمدہ
 
الف عین
محمّد احسن سمیع راحل؛
@سیّد عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
----------
فعولن فعولن فعولن فعولن
----------
مجھے جان کہہ کر پکارا ہے اس نے
یوں شیشے میں مجھ کو اتارا ہے اس نے
-----------
مجھے کیا پتہ تھا وفا کیا بلا ہے
مری عادتوں کو سنوارا ہے اس نے
-------------
مجھے پیار کرنا اسی نے سکھایا
محبّت کو مجھ پر جو وارا ہے اس نے
--------------
کبھی مجھ سے نالاں ہوا ہی نہیں ہے
مرے پیار میں دل جو ہارا ہے اس نے
------------
محبّت میں اس نے کمی کچھ نہ چھوڑی
دیا پیار سارے کا سارا ہے اس نے
------
اکیلا نہ چھوڑا مجھے زندگی بھر
دیا ہر قدم پر سہارا ہے اس نے
-------------
نہ غمگین تجھ کو کیا اس نے ارشد
خوشی پر تری سکھ کو وارا ہے اس نے
ارشد چوہدری بھائی آپ کی اس غزل میں پہلا تاثر اچھا ہی ہے کہ کوئی فاش غلطی نہیں ہوئی لیکن اس ردیف کے باعث کہیں آپ عجزِ بیان کا شکار ہورہے ہیں، کہیں الفاظ کی ترتیب الٹی پلٹی کر رہے ہیں اور کہیں تو اندازِ بیان اردو کے بجائے پنجابی ہوگیا۔

پہلا شعر بہتر ہوتا لیکن دوسرے مصرع میں یوں کا وں گر رہا ہے
"مرے پیار میں دل جو ہارا ہے اس نے"
یعنی میرے پیار میں اس ۔ے دل ہارا ہے ہے پنجابی تو ہوسکتا ہے اردو میں غلط ہوگا۔

"دیا پیار سارے کا سارا ہے اس نے"
اور اگلے شعر کا دوسرا مصرع
"دیا ہر قدم پر سہارا ہے اس نے"
میں بھی ردیف کا محل اور الفاظ کی ترتیب کے باعث اچھا تاثر نہیں دے رہے۔

آخری مصرع میں "سکھ کو" اچھا تاثر نہیں۔
 
محمد خل
-------
خلیل بھائی دوبارا پوسٹ کی ہے ایک نظر دیکھ لیں
---------------
مجھے جان کہہ کر پکارا ہے اس نے
محبّت پہ مجھ کو ابھارا ہے اس نے
----------
مجھے کیا پتہ تھا وفا کیا بلا ہے
مری عادتوں کو سنوارا ہے اس نے
-------------
مجھے پیار کرنا اسی نے سکھایا
محبّت کو مجھ پر جو وارا ہے اس نے
--------------
کبھی مجھ سے نالاں ہوا ہی نہیں ہے
سدا پیار سے ہی پکارا ہے اس نے
------------
دیا پیار اتنا کمی کچھ نہ چھوڑی
محبّت میں ہر پل گزارا ہے اس نے
------
اکیلا نہ چھوڑا مجھے زندگی بھر
دیا ہر قدم پر سہارا ہے اس نے
-------------
نہ غمگین ہونے دیا تم کو ارشد
کیا سر ہی اونچا تمہارا ہے اس نے
 
محمد خل
-------
خلیل بھائی دوبارا پوسٹ کی ہے ایک نظر دیکھ لیں
---------------
مجھے جان کہہ کر پکارا ہے اس نے
محبّت پہ مجھ کو ابھارا ہے اس نے
----------
مجھے کیا پتہ تھا وفا کیا بلا ہے
مری عادتوں کو سنوارا ہے اس نے
-------------
مجھے پیار کرنا اسی نے سکھایا
محبّت کو مجھ پر جو وارا ہے اس نے
--------------
کبھی مجھ سے نالاں ہوا ہی نہیں ہے
سدا پیار سے ہی پکارا ہے اس نے
------------
دیا پیار اتنا کمی کچھ نہ چھوڑی
محبّت میں ہر پل گزارا ہے اس نے
------
اکیلا نہ چھوڑا مجھے زندگی بھر
دیا ہر قدم پر سہارا ہے اس نے
-------------
نہ غمگین ہونے دیا تم کو ارشد
کیا سر ہی اونچا تمہارا ہے اس نے
اب دیکھیے کہ آخری دو شعروں کے علاؤہ باقی غزل کس قدر رواں ہوگئی ہے۔ عمدہ!
 

الف عین

لائبریرین
اب غزل درست ہو گئی ہے۔ بس مقطع اب دو لخت ہو گیا ہے۔ اصل مصرع کا 'دکھ کو' کا تنافر دور کیا جا سکتا تھا، لیکن کس کا دکھ، یہ واضح نہیں تھا، اب بھی بدل دیں تو بہتر ہے
 
اب غزل درست ہو گئی ہے۔ بس مقطع اب دو لخت ہو گیا ہے۔ اصل مصرع کا 'دکھ کو' کا تنافر دور کیا جا سکتا تھا، لیکن کس کا دکھ، یہ واضح نہیں تھا، اب بھی بدل دیں تو بہتر ہے
کیا اس طرح مقطع بہترہے
-----------
نہ غمگین ہونے دیا تم کو ارشد
خوشی کو ترے غم پہ وارا ہے اس نے
 

الف عین

لائبریرین
ہاں خلیل بھائی جلدی میں غور نہیں کیا ۔ تم کو تجھ سے بدل دیتا ہوں
نہ غمگین ہونے دیا تجھ کو ارشد
خوشی کو ترے غم پہ وارا ہے اس نے
اب ٹھیک ہے، جلد بازی نہ کیا کریں بھائی، شاید غزل کے ساتھ سکون سے کچھ وقت گزاریں تو اصلاح کی ضرورت ہی نہ ہو
 
Top