تعارف مجھے عبدالرحمان کہتے ہیں

رضوان

محفلین
خوش آمدید بھلی کری آیا
اداء عبدالرحمان آتے جاتے رہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں
آتے ہی آپ نے انتہائی عمدہ اردو لکھی ہے۔ آپکو لکھنے میں کوئی دشواری تو نہیں ہوئی؟
 

فریب

محفلین
خوش آمدید عبدالرحمن امید ہے کہ آپ محفل پر خوب انجوائے کریں گے


شاہ جی یہ فرذوق ہر جگہ غلطیاں کرنے کا ماہر ہے
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید، جی آیاں نوں، جم جم آؤ

امید ہے مستقل مزاجی سے آتے رہیں گے

بس یہ بتا دیں کہ شکارپور کا نام شکارپور کیوں ہے؟

باقی تفصیلی انٹرویو تو آپ کا ڈاکٹر صاحب کریں گے۔
 
خوش آمدید عبدالرحمان صاحب
امید ہے کہ آپ آتے رہیں گے۔ شمشاد بھائی میں‌نے سوچا ہے کہ انٹرویو اس بندے کا کیا جائے جو کم سے کم سو پوسٹ کرچکا ہو۔ کیوں کہ سو پوسٹس کا مطلب ہے کہ بندہ مستقل مزاج ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو آپ کی بالکل بجا ہے لیکن کیا ہے کے کوئی چھوٹا موٹا انٹرویو کر لیں تاکہ نیا بندہ ذرا رواں ہو جائے۔ اور وہ جو آپ کا سوالنامہ ہے 18 سوالوں والا وہ واقعی 100 پوسٹس کے بعد ہی صحیح رہے گا۔
 
شکارپور کا نام شکارپور اسلئے ہے یہاں ایک شکارگاھ تھی جہاں اب یہ شہر آباد ہے
فرزوق اگر آپ مجھ سے بڑے ہے تو میں آپ کو چھوڑ دیتا ہوں کیوں کے شیخ سعدی نے فرمایا ہے کہ
بزرگی بہ عقل بود نہ بہ سال
اگر آپ مجھ سے چھوٹے ہیں تو میں پھر بھی آپ کو چھوڑتا ہوں
اگر آپ میرے ہم عمر ہیں تو پھر
خوب گذرے گی جب مل بیٹھیں گے دیوانے دو

ویسے میری عمر 17 سال ہے آب آپ بھی ذرا اپنا تعارف کرادیجئے
 

زیک

مسافر
آپ لوگوں نے سگریٹ وغیرہ پر ایسی سیر حاصل بحث شروع کی کہ عبد الرحمان کو بھگا دیا۔

ویسے میں آپ کی اس گفتگو کو گپ شپ میں منتقل کر رہا ہوں۔
 
Top