مجھے عمران فاروق کے قتل میں ملوث کرنیکی سازشیں بند کی جائیں ،ا لطاف حسین

محمد امین

لائبریرین
سنا ہے (تصدیق نہیں ہوئی) کہ ایم کیو ایم کے دفتر اور الطاف کے گھر سے کروڑوں پاؤنڈ اور قیمتی ہیرے برآمد ہوئے تھے۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو کل ٹی وی پر بھی بتا رہے تھے۔ اور یہ بھی کہ ایم کیو ایم کے مخلص اراکین نے چندے میں دیئے تھے اور ان کی رسید بھی نہیں لی تھی۔ چونکہ ایم کیو ایم کی کمیٹی نے رسید نہیں دی تھی اس لیے ان رقوم کا حساب بھی نہیں رکھا گیا۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہ تو کل ٹی وی پر بھی بتا رہے تھے۔ اور یہ بھی کہ ایم کیو ایم کے مخلص اراکین نے چندے میں دیئے تھے اور ان کی رسید بھی نہیں لی تھی۔ چونکہ ایم کیو ایم کی کمیٹی نے رسید نہیں دی تھی اس لیے ان رقوم کا حساب بھی نہیں رکھا گیا۔


یہ بات پاکستان میں تو ہو سکتی ہے مگر برطانیہ چھوڑے گا نہیں اگر رقم کا منبع پتا نہ چلا۔۔۔ منی لانڈرنگ کے سلسلے میں ہی اندر ہوگئے تو جتنے عرصے وہ اندر رہیں گے اتنے عرصے کراچی بند رہے گا :(

ایم کیو ایم کے ریوینیو کا بہت بڑا حصہ ایم کیو ایم کے رہنما یقینا دیتے ہونگے۔ بابر غوری مثال کے طور پر بے حساب دولت کا مالک ہے۔ کراچی کے کونے کونے میں اس کے پلازا اور بلڈنگز ہیں اور شپس الگ۔۔۔ وسیم اختر بہت امیر کبیر آدمی ہے۔ سہہیل منصور پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا سیاستدان ہے۔ تو پیسہ ایم کیو ایم کے پاس بھتوں کے علاوہ بھی بہت آتا ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مانتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے پاس بہت پیسہ آتا ہو گا۔ لیکن اس کا حساب بھی تو رکھیں اور یہ کہ پاکستان کا پیسہ پاکستان سے باہر کیسے جا رہا ہے؟
 
برطانیہ کو بھی سوچنا چاہیے کہ جس شخص کو وہ تنگ کر رہا ہے
اگر وہ لیڈر شپ سے الگ ہو گیا تو
پورا پاکستان طالبان بن جائے گا ۔
coz
i am libral because of Altaf Hussain :)
 
کچھ بھی نہیں ہوگا، چند دنوں کیلئے دکھاوےکا شور شرابا رہے گا اسکے بعد پھر الطاف بھائی ڈیوٹی پر آجائیں گے۔۔( ملکہ عالیہ کو اس قدر قیمتی ہیرا اور کہیں سے نہیں ملنے والا) :)
 
کچھ بھی نہیں ہوگا، چند دنوں کیلئے دکھاوےکا شور شرابا رہے گا اسکے بعد پھر الطاف بھائی ڈیوٹی پر آجائیں گے۔۔( ملکہ عالیہ کو اس قدر قیمتی ہیرا اور کہیں سے نہیں ملنے والا) :)

اس سے بھی قیمتی ہیرے پڑے ہیں ملکہ کے پاس۔ ایک تو اپنا قادری بھی ہے:)

پر وہ ابھی کچھ کھوٹا ہے:) چلا نہیں :)
 
ویسے اگر بھائی واقعی پابند سلاسل ہوگئے تو کیا ہوگا؟ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں کسطرح اور کتنا پر تشدد ردعمل ہوگا ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیوں ہوگا؟ ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت کس شخصیت کے حصے میں آئی گی؟ سندھ اور کراچی کا سیاسی منظرنامہ کیا ہوگا؟ بھائی کی غیر موجودگی میں ایم کیو ایم کا سیاسی منشور تبدیلی کا شکار ہوگا یا نہیں؟
 
دنیا کے کسی ملک کا ذکر ہے۔ ایک پارٹی کا اجتماع ہو رہا تھا۔ اس پارٹی کا قائد ایک ہزار تین سو اٹھہترویں مرتبہ پارٹی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کر رہا تھا اور کارکن زور زور سے رو رہے تھے۔
ایک کارکن کچھ زیادہ ہی بلک بلک کر رو رہا تھا۔ اس کے ہم گریہ ساتھی نے کہنی مار کر اسے ٹوکا، جیسے سب رو رہے ہیں، تم بھی اسی سر میں کیوں نہیں روتے، یہ دھرپدکا سر کیوں لگا رہے ہو۔ اس نے جواب دیا،
"میں یہ سوچ کر رو رہا ہوں کہ ابھی کچھ دیر بعد قائد محترم دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے والے ہیں۔"
( نوٹ یہ فرضی کہانی ہے، اسے فرضی ہی سمجھئے)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ فرضی نہیں ہے، بلکہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔

اور بھائی نے تاقیامت ایم کیو ایم کو کوئی ٹھیکہ تو نہیں لے رکھا۔
 
اس سے بھی قیمتی ہیرے پڑے ہیں ملکہ کے پاس۔ ایک تو اپنا قادری بھی ہے:)

پر وہ ابھی کچھ کھوٹا ہے:) چلا نہیں :)
آپ سمجھے نہیں۔۔۔ہیرے دو قسم کے ہوتے ہیں۔۔ایک وہ جنہیں انکی نفاست ، چمک دمک اور تراش کی وجہ سے بطور تفاخر زیورات اور تاج میں استعمال کیا جاتا ہے (قادری صاحب کو اس قسم میں شامل کیا جاسکتا ہے)۔۔اور دوسرے وہ ہیرے جو سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں، بدھے اور بدشکل ہوتے ہیں، کوئی تراش خراش نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی چمک دمک ، یہ ہیرے اوزاروں میں کٹائی کیلئے استعمال ہوتے ہیں چنانچہ اسکی بہترین مثال اپنے الطاف بھائی ہیں۔۔۔ موصوف ہر وقت پاکستان کو کاٹنے اور اس سے کٹ کر علیحدہ ہونے کا اسی لئے تو راگ الاپتے رہتے ہیں;)
 
آپ سمجھے نہیں۔۔۔ ہیرے دو قسم کے ہوتے ہیں۔۔ایک وہ جنہیں انکی نفاست ، چمک دمک اور تراش کی وجہ سے بطور تفاخر زیورات اور تاج میں استعمال کیا جاتا ہے (قادری صاحب کو اس قسم میں شامل کیا جاسکتا ہے)۔۔اور دوسرے وہ ہیرے جو سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں، بدھے اور بدشکل ہوتے ہیں، کوئی تراش خراش نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی چمک دمک ، یہ ہیرے اوزاروں میں کٹائی کیلئے استعمال ہوتے ہیں چنانچہ اسکی بہترین مثال اپنے الطاف بھائی ہیں۔۔۔ موصوف ہر وقت پاکستان کو کاٹنے اور اس سے کٹ کر علیحدہ ہونے کا اسی لئے تو راگ الاپتے رہتے ہیں;)

ہا ہا ہا
زبردست۔
قادری کی چمک مارگئی اپ کو بھی

شکر ادا کریں کہ پاکستان کے عوام بے وقوف نہیں ہیں ورنہ قادری نے تحریر چو ک بناہی دیا تھا اسلام اباد میں
 
ہا ہا ہا
زبردست۔
قادری کی چمک مارگئی اپ کو بھی

شکر ادا کریں کہ پاکستان کے عوام بے وقوف نہیں ہیں ورنہ قادری نے تحریر چو ک بناہی دیا تھا اسلام اباد میں
آپکو لگتا ہے آج خواب میں پھر قادری نے آکر تنگ کیا ہے۔۔۔۔:p:D
 
آپکو لگتا ہے آج خواب میں پھر قادری نے آکر تنگ کیا ہے۔۔۔ ۔:p:D

جو مزہ قادری کے ڈرامے میں ایا سچ پوچھیں تو پاکستان کی سیاست میں کبھی نہیں ایا۔ اللہ سلامت رکھے قادری کو ۔ بہت مزے دار کیریکٹر ہے۔ اسی طرح کا ایک کریکٹر الطاف بھائی بھی ہے
 

وجی

لائبریرین
کچھ بھی نہیں ہوگا، چند دنوں کیلئے دکھاوےکا شور شرابا رہے گا اسکے بعد پھر الطاف بھائی ڈیوٹی پر آجائیں گے۔۔( ملکہ عالیہ کو اس قدر قیمتی ہیرا اور کہیں سے نہیں ملنے والا) :)

اتنا کالا ہیرا محمود احمد غزنوی بھائی کیا آپ آئی ٹو آئی گانا دیکھ کر آرہے ہیں :eek:
 
Top