مجھے مدد درکار ہے۔۔۔۔لینکس ماہرین متوجہ ہوں!!!

جی، میری نوٹ‌بک کے اجزاء کچھ اس طرح‌ہیں۔
ایسر ایسپائر 1355 ایل ایم
اے ایم ڈی ایتھلون ایکس پی-2600
192 ایم بی ریم (ہے 256 ایم بی، مگر یہ 192 ہی بتاتا ہے(
40 جی بی ہارڈ‌ڈسک
572 میگا ہرٹز پروسیسر
۔۔۔۔
ونڈوز استعمال کر رہا ہوں‌اور دو پارٹیشن کی ہوئی ہیں، ایک 10 جی بی جس پر ونڈوز انسٹال ہے، اور دوسری 30 جی بی۔
۔۔۔۔
میں‌چاہتا ہوں‌کہ میں‌لینکس سیکھوں، تو کیا یہ ممکن ہے کہ مجھے پارٹیشن نہ کرنی پڑے، میں‌لینکس کا کوئی ہلکا پھلکا ورژن بھی انسٹال کر دوں‌اور سیکھ سکوں۔
نعمان صاحب کے بلاگ پر ایک انسٹالر کا پتہ تھا، جہاں‌میں‌نے وہ کیا، بقول ان کے اس کو چلنا چاہیے تھا، مگر وہ 256 ایم بی ریم کیوجہ سے ڈیسکٹاپ انوائرمنٹ‌انسٹال نہیں‌ہو پا رہا، جبکہ نان گرفک ورژن ہو گیا تھا، مگر اس کی مجھے سمجھ ہی نہ تھی، سومیں‌نے وہ نکال دیا۔
نعمان صاحب کے بلاگ کا تھریڈ‌یہاں‌ملاحظہ کریں، اور پھر مجھے کچھ مشورہ دیں، نوازش ہوگی،
امید ہے جی کہ آپ صاحبان میری لینکس سیکھنے کی خواہش کو مرنے نہیں‌دیں‌گے!!!!!:tongue:
 
انشاء‌جی اٹھو، اب کوچ کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے کوئی بندہ خدا مددگار یا پھر اپنا بوریا بستر گول کرنا پڑے گا جی۔
یا پھر یہ کہ میں‌بات ہی کوئی اتنی تکنیکی کر بیٹھا ہوں:grin:
 

گرائیں

محفلین
عمر بھائی، اتنی جلدی مایوس نہیں ہوتے۔

آپ فی الحال اپنی پارٹیشن مت خراب کریں۔ اگر لینکس کا اتنا شوق ہے تو پہلے یا تو LIVE CD استعمال کریں تا کہ آپ کو واقفیت ہو جائے یا پھر Vmware Player میں لینکس چلائیں۔ جب آپ سمجھ جائیں کہ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر پارٹیشن خراب کریں۔http://linuxpakistan.net پر آپ کو بہت سی لائیو سی ڈیز کی فہرست مل جائے گی۔ یوبنٹو کی سی ڈی بھی لائیو سی ڈی ہوتی ہے۔ یعنی آپریٹنگ سسٹم براہ راست سی ڈی سے چلتا ہے۔ Skoppix Linux بھی ایک مثال ہے لائیو سی ڈی کی۔

یا پھر آپ http://www.vmware.com/ پر جائیں۔ ان کا مفت پلئیر اتاریں ، انسٹال کریں ۔ ارو پھر لینکس ہی کی ورچوئل مشین اس سائٹ سے اتارکر اسی پلیئرمیں چلائیں۔ ایسے لگے گا جیسے آپ انسٹال شدہ لینکس استعمال کر رہے ہیں۔ جب آپ دیکھ لیں کہ آپ لینکس سے آشنا ہو گئے ہیں، تو پھر دوسری والی پارٹیشن پر لینکس انسٹال کر لیں۔ اللہ اللہ خیر صلا۔

امید ہے آپ کو یہ طریقہ پسند آئے گا۔
 
Top