نوحہ دل درد مند کامجھے نوحہ گر کی تلاش
جولکھے کہ شہرپناہ میں
میں ہوں سوختہ تن
جلی ہوئی میری لاش ہے
مجھے نوحہ گرکی تلاش ہے
جومیرے غم رقم کرے
جوشمارمیرے الم کرے
وہ لکھے ایسے لفظ جو
حاکم وقت کے ضمیر کو
کارخانہ دار و امیر کو
سرٍ دار لا کے کھڑا کرے
اُن کےسرتن سےجدا کرے
مجھے نوحہ گرکی تلاش ہے