تعارف مجھے کفیل نہیں خود کفیل ہونا ہے

قربان

محفلین
یقینآ اردو ادب کی ایک خوبصورت محفل جو القلم کے نام سے سجائی گئی ہے جہاں سے اردو ادب کی نشرو اشاعت ہو رہی ہے اور لوگ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، اور اسی خوبصورت محفل کا میں بھی ایک رکن ہو نے خواہش رکھتا ہوں مجھے یقین ہے کہ ناچیر کو اس بزم میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی ، ناچیز کو کفیل کہتے ہیں اور میرا تعلق ہندوستان ایک چھوٹے سے شہر مئو سے ہے ،
 

شمشاد

لائبریرین
القلم ایک الگ سے فورم ہے اور یہ اردو محفل ہے جو ایک الگ فورم ہے۔

اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے شہر کے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
 

مغزل

محفلین
کفیل صاحب اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید، امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو حکم کیجے گا۔ والسلام
 

الف عین

لائبریرین
میو کا مجھے علم نہیں، مئو تو مئو ناتھ بھنجن شہر کا مختصر نام ہے، جو ضلع اعظم گڑھ یو پی کا ایک شہر ہے۔ خوش آمدید کفیل۔ ایک اور ہندوستانی کی آمد سے خوشی ہوئی۔ لیکن یہ قربان کیا ہے، تخلص؟ اچانک مئوی کا قطعہ پڑھ کر سمجھ میں آیا تھا کہ شاید قربان مئو کے ہی ہوں گے۔
 
Top