مجھے کچھ کہنا ہے آپ سے۔۔۔

سحرش منیر

محفلین
میرا نام سحرش منیر ہے۔
میں ایک ویبسائیٹ ڈیزائنر ہوں۔
حا ہی میں نے اپنی انمول آئیڈیاز کے نام سے ایک ویبسائیٹ بنائی ہے۔
اس ویبسائیٹ میں آپ اردو شاعری، اقوال زریں اور مہندی ڈیزائن دیکھ سکتے ہیں۔
میری آپ سب قارئین سے درخواست ہے کہ آپ میری ویبسائیٹ کو دیکھیں اور اپنی قیمتی رائے دیں تاکہ ہم اسکو مزید کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔
مجھے آپکی رائے کا انتظار رہے گا۔
ویبسائیٹ کا لنک درج ذیل ہے
Anmolideas
 
سحرش منیر آپ کی ویب سائٹ دیکھی۔ اچھی لگی، بلکہ رشک آیا۔ اردو محفل فورم کے پلیٹ فارم سے آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتے ہیں۔ اردو محفل پر اردو رسم الخط یعنی یونیکوڈ اردو کی ترویج و ترقی کے لیے بہت سے ممبران جتن کرتے ہیں۔ آپ بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیے اور اپنی اس خوبصورت ویب سائیٹ پر نستعلیق اردو کو استعمال کرتے ہوئے اردو کی ترویج کے جہاد میں حصہ دار بن جائیے۔ تصویروں میں اردو فانٹ استعمال کرنا بھی خوب ہے لیکن یونیکوڈ اردو میں اقوالِ زریں اور اردو کے خوبصورت اشعار لکھیے۔ اسے ایک چیلنج کے طور پر لیجیے۔ آپ کرسکتی ہیں۔



جزاک اللہ خیرا!
 
سحرش صاحبہ اردو محفل فورم میں خوش آمدید
آپ اردو محفل کے لیے اپنی خدمت پیش کر کے اردو زبان کی تدریس و تجوید میں اپنا حصہ ضرور شامل فرمائیں۔آپ جیسے باصلاحیت نوجوان اردو زبان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
 

سحرش منیر

محفلین
سحرش منیر آپ کی ویب سائٹ دیکھی۔ اچھی لگی، بلکہ رشک آیا۔ اردو محفل فورم کے پلیٹ فارم سے آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتے ہیں۔ اردو محفل پر اردو رسم الخط یعنی یونیکوڈ اردو کی ترویج و ترقی کے لیے بہت سے ممبران جتن کرتے ہیں۔ آپ بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیے اور اپنی اس خوبصورت ویب سائیٹ پر نستعلیق اردو کو استعمال کرتے ہوئے اردو کی ترویج کے جہاد میں حصہ دار بن جائیے۔ تصویروں میں اردو فانٹ استعمال کرنا بھی خوب ہے لیکن یونیکوڈ اردو میں اقوالِ زریں اور اردو کے خوبصورت اشعار لکھیے۔ اسے ایک چیلنج کے طور پر لیجیے۔ آپ کرسکتی ہیں۔



جزاک اللہ خیرا!
بہت بہت شکریہ حوصلہ افزائی کے لیئے۔ آپکی رائے پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
شکریہ
 
اگر یہ ویب سائیٹ ورڈ پریس پر بنی ہے تو میں اس کو بہت بہتر بنا کے دے سکتا ہوں اگر آپ چاہیں تو
یہ ویب سائیٹ غالباً زین فورو پر ہے۔
محمد تابش صدیقی آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں۔
عرفان بھائی سحرش کی ویب سائیٹ سے متعلق پوچھ رہے ہیں۔ اردو محفل کے بارے میں نہیں۔
 
مثلاً آپ اس میں کیا اچھا کر سکتے ہیں؟؟؟
آپکی ویبسائیٹ بالکل سادہ سی بنی ہے میں اسکو کسٹومائزیشن کر سکتا ہوں اور مجھے لگتا ہے آپکی ویبسائیٹ کو کسٹومائزیشن کی ضرورت بھی ہے ۔
مینیو بار بالکل سادہ ہے اس کو اچھا کرنے کی ضرورت ہے
آپ پتہ نہیں کونسا تھیم استعمال کر رہی ہیں میں ورڈپریس کے کچھ تھیمز استعمال کر چکا ہوں جو بالکل فری ہیں اور فلی کسٹومائزایبل ہیں
اس کے علاوہ پوسٹنگ سیکشن بھی سادہ سا ہے جو زیادہ اچھا نہیں لگ رہا
ریسنٹ پوسٹس والا سیکشن بھی ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے
سائیڈ بار میں کچھ اور چیزیں بھی لگ سکتی ہیں جو آپکی سائیٹ کو اور زیادہ شاندار بنا دیں گیں
اس کے علاوہ آپ پوسٹس کی تصاویر جو آپ نے فیچرڈ امیج کے چور پر لگائی ہیں ان کا سائز بھی ٹھیک نہیں جو اس طرح بالکل بھی اچھا نہیں لگتا
اور بھی کچھ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں
امید ہے آپکو میری کوئی بات بری نہیں لگے گی میرا اتنا زیادہ تجربہ نہیں ہے لیکن جو تھوڑا بہت جانتا تھا یا ایسے سمجھیں جو مجھے اچھا لگتا تھا اور میں سمجھتا ہوں سب کو اچھا لگنا چاہیئے بتا دیا
یہ سب کرنے سے آپکی سائیٹ پر کشش لگے گی
 
اگر یہ ویب سائیٹ ورڈ پریس پر بنی ہے تو میں اس کو بہت بہتر بنا کے دے سکتا ہوں اگر آپ چاہیں تو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پوچھنا یہ ہے کہ ویب سائٹ سے کیا فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
میں بھی بنانا چاہتا ہوں اور اس بارے میں جانتا کچھ بھی نہیں ہوں تو آپ سے کیسے رابطہ کیا جاستا ہے؟
اگر ای میل ایڈریس دے دیں تو مہربانی ہوگی۔
 
Top