الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن
------------------
فعولن فعولن فعولن فعولن
مجھے کیوں ستاتے ہیں خدشات میرے
مکدّر یوں کرتے ہیں جذبات میرے
------------
جدا ہو کے تجھ سے جو میں نے گزارے
بڑے مجھ پہ بھاری تھے لمحات میرے
--------------
نہیں پوچھتے تم مرا حال مجھ سے
کبھی تم نے جانے نہ جذبات میرے
-------
مرا رب ہے واقف مری مشکلوں سے
سبھی جانتا ہے وہ حالات میرے
--------
نہیں جانتے جب حقیقت کو میری
اٹھاتے ہو کیوں پھر حجابات میرے
--------
وہی ہے زباں پر جو ہے میرے دل میں
بدلتے نہیں ہیں بیانات میرے
-----------
سوالات کرتے ہو مجھ سے تو ارشد
سنو گے نہیں کیا جوابات میرے
----------
 
الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن
------------------
فعولن فعولن فعولن فعولن
مجھے کیوں ستاتے ہیں خدشات میرے
مکدّر یوں کرتے ہیں جذبات میرے
------------
جدا ہو کے تجھ سے جو میں نے گزارے
بڑے مجھ پہ بھاری تھے لمحات میرے
--------------
نہیں پوچھتے تم مرا حال مجھ سے
کبھی تم نے جانے نہ جذبات میرے
-------
مرا رب ہے واقف مری مشکلوں سے
سبھی جانتا ہے وہ حالات میرے
--------
نہیں جانتے جب حقیقت کو میری
اٹھاتے ہو کیوں پھر حجابات میرے
--------
وہی ہے زباں پر جو ہے میرے دل میں
بدلتے نہیں ہیں بیانات میرے
-----------
سوالات کرتے ہو مجھ سے تو ارشد
سنو گے نہیں کیا جوابات میرے
----------
خوبصورت!
 

الف عین

لائبریرین
مجھے کیوں ستاتے ہیں خدشات میرے
مکدّر یوں کرتے ہیں جذبات میرے
------------ مطلع دو لخت ہے، پھر کہیں

جدا ہو کے تجھ سے جو میں نے گزارے
بڑے مجھ پہ بھاری تھے لمحات میرے
-------------- یہاں ردیف فٹ نہیں ہو رہی.
باقی سارے اشعار درست ہیں ماشاء اللہ
 
الف عین
(اصلاح )
ابھرتے تھے دل میں جو خطرات میرے
ہوئے آج ثابت وہ خدشات میرے
---------یا
ستاتے ہیں مجھ کو یہ خدشات میرے
کچلتے ہیں آکر یہ جذبات میرے
-----------
جدائی میں تیری تھے کٹنے بھی مشکل
ہوئے مجھ پہ بھاری تھے اوقات میرے
-----یا
گزاروں میں کیسے یہی سوچتا تھا
اکیلے میں بھاری تھے اوقات میرے
---------------
 

الف عین

لائبریرین
ردیف میرے فٹ نہیں ہو رہی ہے۔ میرے خدشات ممکن ہے لیکن خدشات محض ثابت نہیں، 'درست' ثابت ہو سکتے ہیں
 
Top