مجھ کو ایسا کیوں لگتا ہے ؟ 3

تفسیر

محفلین

کچھ عرصہ پہلے ایک دوست کی طلاق ہوگی۔ جب ملاقات ہوئی تو کہنے لگا۔
“ میں اپنے آپ کو آدھا محسوس کرتا ہوں“
وہ کہہ رہا تھا کہ جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں اور جب وہ شخص آپ کی زندگی میں نہیں رہتا آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے۔

اگرچہ یہ خیال رومانی لگتا ہے، یہ حقیقت نہیں یہ صرف افسوس کی شدت سے پیدا ہوتا ہے اور اسے ڈپریشن کہتے ہیں۔ حقیقت میں جب تم ایک رشتہ کوختم کرتے ہو تم آدھے نہیں ہوجاتے، صرف افسردہ ہوتے ہو۔

ڈپریشن کی بنیاد اپنے آپ کو“ غم میں ڈبونا “ہے ۔ میرا دوست کہہ رہا ہے کہ میں اپنی بیوی کے بغیر بہت دکھی ہوں۔ وہ یہ دیکھتا ہے کہ اکیلا پن اس بات کی نشانی ہے کہ وہ کم تر ہے اور وہ اس کے لیے کچھ نہیں کرسکتا۔اسے علم نہیں کہ وہ اس حالت کو تبدیل کرسکتاہے۔

اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ اس کی وجہ بلیف سسٹم ( اعتقادات ) ہے نا کہ ایونیٹس( واقعات ) ۔

سینکڑوں لوگ ایک دوسرے سے جدا ہوجاتے ہیں۔ کیا وہ سب ایسا محسوس کرتے ہیں ؟ بعض خوش ہوتے ہیں۔ دوسرے افسردہ اور کچھ ڈپریس ۔ ڈپریس ہونے والوں کا “ علحیدگی کا تصور“ ان کے ڈپریشن کا باعث ہے اس “ واقع کا عمل میں آنا“ نہیں ۔ میرے دوست کا اس “ واقع“ پر سلوک اس کی نشان دہی کرتا ہے۔

اس قسم کے بلیف کا اظہار “ افسردگی “ میں ہونا جائز ہے۔
افسردگی میں ان حالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو اس کا باعث بنے اور اگرسچویشن تبدیل کی نہیں جاسکتی اس سچویشن سے رضامندی۔

ڈپریشن دوسری طرف اس قسم کے بلیف سے پیدا ہوتا ہےکہ :

“ یہ کتنی ہولناک بات ہے کہ میں اکیلا ہوں۔ میں ایک منٹ بھی یہ برداشت نہیں کرسکتا۔
رشتے اتنے کمزور نہیں ہونےچاہیئں۔
یہ دنیا کتنی سنگ دل ہے۔
کیونکہ یہ رشتہ ختم ہوگیا۔ میں اس کے ختم ہونے کا ذمہ دار ہوں ۔
میں کتنا خراب ہوں ۔

یہ بےعقلی کےخیالات ہیں جن کی بنیاد سمجھداری یا ثبوت پر نہیں اور یہ انسان کو شدید صدمہ میں ڈال دیتے ہیں۔ ذاتی خوشی جو دوسرے زرائع سےحا صل ہوسکتی ہے وہ اُس خوشی کی تلاش چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کے اس بلیف کا نتیجہ، خود فراموشی اور خود کو کسی کی محبت کے قابل نہ سمجھنا ہوجاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں وہ خود کو خود ہی تکلیف دینے کے بھنور میں پھنس جاتے ہیں۔

یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ جس شخص سے ہم کو دکھ پہنچا ہو، ہم اس کے“ عمل کو ریٹ“ کریں ناکہ " ا س شخص کو، جس نے ایسا عمل کیا ہے"۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ اس شخص کو اس‌ ‌ کے"‌ کرنے پر ریٹنگ " کے لحاظ سےسزا دے سکتے ہیں۔

اگر ہم اس “ شخص کو ریٹ“ کریں تو ہمارا یہ بلیف ہمیں بھی اپنے اعمال پر “ اپنے آپ کو اسی طرح ریٹ کرنے“ پر مجبور کرتا ہے۔ جو ہمیں ڈپریشن کی طرف لے جاتا ہے ۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے بلیف سسٹم پر غور کریں۔

" میں اپنے آپ کو آدھا کیوں محسوس کرتا ہوں"‌
یہ بات میرے کسں بلیف پر مبنی ہے ؟
اور میں اس میں کیسے تبدیلی کرسکتاہوں تاکہ میں اپنی خوشی بحال کرلوں“۔

میرے دوست نے پوچھا ۔“ تو میں کیا کروں؟ “
“ تم بُرے نہیں ہو ، نا وہ بُری ہے۔ یہ واقع پیش آیا اس وجہ “ ایونیٹ“ نہیں تھا ۔ اس کی وجہ تم دونوں کے بلیف سٹسم میں اختلاف تھا“ ۔
“ تو کیا میں ہم اپنے بلیف سسٹم کو بدل لوں “
“ کیا اس میں تمہاری خوشی ہے!“
“ کیا وہ واپس آجائے گی“
“ کیا اس میں اُس کی خوشی ہے!“
“ یہ کیسے پتہ چلے گا!“
“ بات کرنے سے“
“ مگر میں تو پہل کرچکا ہوں“
“ تو پھر اس کی باری ہے “
“ اگر وہ بات نہ کرے !“
“ تو یہ اُس کی خوشی ہے“

مجھ کوایسا کیوں لگتا ہے۔۔۔

 

تفسیر

محفلین
یہ بھی اچھی تحریر ہے آپ کی تفسیر صاحب، بہت خوب

شکریہ وارث صاحب

آپ نے کہیں لکھا تھا کہ آپ میرے لئے کچھ تھریڈ کھولیں گے۔
مگر اس میں کیا لکھیں گے؟ ۔۔۔teeth_smile

پوچھتے ہیں وہ "کہ غالب کون ہے؟"
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟

عزیزان اردو محفل

عرصہ ہوا ہمارے درمیان ایک مختفی آدمی تھا۔ میں اسے صرف نام سے جانتا ہوں۔ ہم اس کو محسوس کرسکتے تھے مگر وہ کبھی نظر نہیں آیا۔ کسی کو پتہ نہیں وہ کون تھا؟۔ کہاں سے آیا تھا؟ اور محفل میں اس نے کیا کیا؟

وہ اپنے پیچھے کچھ تصویر بتاں اور کچھ حسینوں‌کے خطوط چھوڑ گیا تھا وہ اب خستہ ہوچکے ہیں۔

ہم آج اس کی پہلی برسی منارہے ہیں

" حق معفرت کرے! عجب آزاد مرد تھا"۔

آمین
:)
 

محمد وارث

لائبریرین
جی تفسیر صاحب بالکل لکھا تھا آپ کی محفل پر دوسری سالگرہ والے تھریڈ میں کے تیسری سالگرہ کا تھریڈ انشاءاللہ میں کھولوں گا، اور اس میں کیا لکھوں یہ تو تبھی علم ہوگا جب تھریڈ کھلے گا، لیکن بہرطور وہ نہیں ہوگا جو آپ نے لکھا۔ :)
 

تفسیر

محفلین
جی تفسیر صاحب بالکل لکھا تھا آپ کی محفل پر دوسری سالگرہ والے تھریڈ میں کے تیسری سالگرہ کا تھریڈ انشاءاللہ میں کھولوں گا، اور اس میں کیا لکھوں یہ تو تبھی علم ہوگا جب تھریڈ کھلے گا، لیکن بہرطور وہ نہیں ہوگا جو آپ نے لکھا۔ :)

انتظار رہےگا۔:)
 
Top