قتیل شفائی مجھ کو دیکھنے والے تو کس دھیان میں ہے ۔۔۔۔ قتیل شفائی

مجھ کو دیکھنے والے تو کس دھیان میں ہے
آخر کیا مشکل میری پہچان میں ہے

اپنےہجر کے پسِ منظر میں جھانک مجھے
میری سب روداد اِسی عنوان میں ہے

کب سننے دیتی ہے شور سمندر کا
پانی کی اِک بوند جو میرے کان میں ہے

بن سوچے سمجھے تو ثیق نہیں کرتا
کفر وہ شامل جو میرے ایمان میں ہے

ٹانک دو اس میں اِک مصنوعی تتلی بھی
کاغذ کا جو گلدستہ گلدان میں ہے

حجرے میں گر کوئی بات ہوئی تو کیا
تھوڑا ساشیطان تو ہرانسان میں ہے

شوق تو یہ ہے آج کے فاتح کہلائیں
جنگ ابھی تک ماضی کے میدان میں ہے

پچھلی تحریروں کو بھول کے اے شاعر
تیرا نیا قصیدہ کس کی شان میں ہے

جس کے لیے میں غزلیں کہتا رہا قتیل
اُس کا سارا حسن میرے دیوان میں ہے
قتیل شفائی​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کب سننے دیتی ہے شور سمندر کا
پانی کی اِک بوند جو میرے کان میں ہے

حجرے میں گر کوئی بات ہوئی تو کیا
تھوڑا ساشیطان تو ہرانسان میں ہے

شوق تو یہ ہے آج کے فاتح کہلائیں
جنگ ابھی تک ماضی کے میدان میں ہے

واہ اپیا۔۔۔ بہت زبردست انتخاب۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔ خوب۔۔۔ لطف آگیا۔۔ :notworthy::zabardast1:
 

باباجی

محفلین
واہ کیا ہی خوب کلام شیئر کیا
بہت شکریہ شیئرنگ کا
خاص کر یہ کچھ اشعار تو کمال ہیں


کب سننے دیتی ہے شور سمندر کا
پانی کی اِک بوند جو میرے کان میں ہے

بن سوچے سمجھے تو ثیق نہیں کرتا
کفر وہ شامل جو میرے ایمان میں ہے​

حجرے میں گر کوئی بات ہوئی تو کیا
تھوڑا ساشیطان تو ہرانسان میں ہے​
 

مہ جبین

محفلین
کب سننے دیتی ہے شور سمندر کا
پانی کی اِک بوند جو میرے کان میں ہے

پچھلی تحریروں کو بھول کے اے شاعر
تیرا نیا قصیدہ کس کی شان میں ہے

جس کے لیے میں غزلیں کہتا رہا قتیل
اُس کا سارا حسن میرے دیوان میں ہے

بہت زبردست انتخاب مدیحہ گیلانی
 
واہ کیا ہی خوب کلام شیئر کیا
بہت شکریہ شیئرنگ کا
خاص کر یہ کچھ اشعار تو کمال ہیں

کب سننے دیتی ہے شور سمندر کا​
پانی کی اِک بوند جو میرے کان میں ہے​
بن سوچے سمجھے تو ثیق نہیں کرتا​
کفر وہ شامل جو میرے ایمان میں ہے​
حجرے میں گر کوئی بات ہوئی تو کیا​
تھوڑا ساشیطان تو ہرانسان میں ہے​
انتخاب کو سراہنے کا شکریہ فراز۔جیتے رہیں :)
 
کب سننے دیتی ہے شور سمندر کا
پانی کی اِک بوند جو میرے کان میں ہے

پچھلی تحریروں کو بھول کے اے شاعر
تیرا نیا قصیدہ کس کی شان میں ہے

جس کے لیے میں غزلیں کہتا رہا قتیل
اُس کا سارا حسن میرے دیوان میں ہے

بہت زبردست انتخاب مدیحہ گیلانی
بہت شکریہ مہ جبین آپا ۔۔ :)
 
Top