فی الحال گوگل پر اردو ویب کے روابط ظاہر نہیں ہو رہے ہیں۔ اس لیے گوگل کی تلاش پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ سرور لوڈ کی وجہ سے ہم نے گوگل بوٹ کو بلاک کیا ہوا ہے۔
فی الحال گوگل پر اردو ویب کے روابط ظاہر نہیں ہو رہے ہیں۔ اس لیے گوگل کی تلاش پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ سرور لوڈ کی وجہ سے ہم نے گوگل بوٹ کو بلاک کیا ہوا ہے۔
دیر سے حاضر ہونے کیلیے معذرت خواہ ہوں، لیکن اگر دیر نہ ہوتی تو اتنی لطیف باتیں اور ایسے مفید نسخہ جات کہاں سے ملتے!
فاتح صاحب، آپ خمار بارہ بنکوی کا انتخاب پوسٹ کرتے رہیں، اگر کوئی رکن کسی غزل کا کوئی علیحدہ تھریڈ کھولتا ہے تو اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اسی طرح 'پسندیدہ کلام' میں مختلف شعراء کا انتخاب اور علیحدہ کلام بھی موجود ہے!
احباب سے گزارش یہ کہ 'پسندیدہ کلام' میں کوئی کلام ڈھونڈنے کا سب سے آسان اور بہتر طریقہ "ٹیگ" کے ساتھ کلام تلاش کرنے میں ہے کیونکہ الحمد اللہ، پسندیدہ کلام میں کم از کم شعراء کے نام کا ٹیگ ہر اس تھریڈ کو لگا ہوا ہے جس میں شاعر کا نام موجود تھا یا معلوم ہوسکا!
واہ واہ سبحان اللہ، کیا لاجواب غزل ہے، بہت شکریہ فرحت ایک اور خوبصورت غزل کیلیئے۔
فرخ صاحب آپ کو گدھے یاد آئے تو ہمیں، اللہ جنت نصیب کرے، کمال بارہ بنکوی یاد آ گئے، اوائل جوانی میں میری ان سے صاحب سلامت تھی اور موصوف اس وقت بہت ضعیف تھے، لیکن واہ واہ واہ سگریٹ پیکٹ کی پنیوں پر لکھی ہوئیں اپنی غزلیں گھنٹوں سناتے رہتے تھے اور میں سگریٹ پہ سگریٹ پھونک کر سنتا اور داد دیتا رہتا۔ بہت شفقت فرماتے تھے اور میرے ذوق کو پسند کرتے تھے، پوچھتے تھے شعر کیوں نہیں کہتے، اور پھر خود ہی جواب دیتے میاں ایک چوٹ لگنے کی دیر ہے تم بنے بنائے شاعر ہو۔ افسوس نہ کبھی چوٹ لگی اور نہ ہم شاعر بن پائے
بہرحال بات گدھوں سے چلی تو انکے 'سواروں' تک پہنچ گئی، اللہ اللہ کیسے کیسے بزرگ اٹھ گئے دنیا سے۔
فرحت کا پھر شکریہ کہ خمار بارہ بنکوی کا نام جب بھی سامنے آتا ہے تو کمال صاحب کی یاد دل میں ایک دیا روشن کر جاتی ہے۔
بہت شکریہکہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگرکچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا
بہت عمدہ انتخاب۔۔ زبردست
تم کیوں اداس ہو ۔۔۔ کیا یاد آ گیا؟