خمار بارہ بنکوی مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا ۔۔۔ خمار بارہ بنکوی

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا
تم کیوں اُداس ہو گئے، کیا یاد آ گیا

کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا

برسے بغیر ہی جو گھٹا گِھر کے کُھل گئی
اک بیوفا کا عہدِ وفا یاد آ گیا

واعظ سلام لے کہ چلا میکدے کو میں
فردوسِ گمشدہ کا پتہ یاد آ گیا

مانگیں گے اب دعا کہ اُسے بُھول جائیں ہم
لیکن جو وہ بوقتِ دعا یاد آ گیا!

حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمار!
کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا

خمار بارہ بنکوی
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ - کیا خوب غزل ہے - بہت شکریہ فرحت کیانی! ویسے ازراہِ تفنّن، سنا ہے کہ بارہ بنک کے گدھے بہت مشہور تھے - :)
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ سبحان اللہ، کیا لاجواب غزل ہے، بہت شکریہ فرحت ایک اور خوبصورت غزل کیلیئے۔

فرخ صاحب آپ کو گدھے یاد آئے تو ہمیں، اللہ جنت نصیب کرے، کمال بارہ بنکوی یاد آ گئے، اوائل جوانی میں میری ان سے صاحب سلامت تھی اور موصوف اس وقت بہت ضعیف تھے، لیکن واہ واہ واہ سگریٹ پیکٹ کی پنیوں پر لکھی ہوئیں اپنی غزلیں گھنٹوں سناتے رہتے تھے اور میں سگریٹ پہ سگریٹ پھونک کر سنتا اور داد دیتا رہتا۔ بہت شفقت فرماتے تھے اور میرے ذوق کو پسند کرتے تھے، پوچھتے تھے شعر کیوں نہیں کہتے، اور پھر خود ہی جواب دیتے میاں ایک چوٹ لگنے کی دیر ہے تم بنے بنائے شاعر ہو۔ افسوس نہ کبھی چوٹ لگی اور نہ ہم شاعر بن پائے ;)

بہرحال بات گدھوں سے چلی تو انکے 'سواروں' تک پہنچ گئی، اللہ اللہ کیسے کیسے بزرگ اٹھ گئے دنیا سے۔

فرحت کا پھر شکریہ کہ خمار بارہ بنکوی کا نام جب بھی سامنے آتا ہے تو کمال صاحب کی یاد دل میں ایک دیا روشن کر جاتی ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واہ واہ - کیا خوب غزل ہے - بہت شکریہ فرحت کیانی! ویسے ازراہِ تفنّن، سنا ہے کہ بارہ بنک کے گدھے بہت مشہور تھے - :)
:ڈ :ڈ

واہ واہ سبحان اللہ، کیا لاجواب غزل ہے، بہت شکریہ فرحت ایک اور خوبصورت غزل کیلیئے۔

فرخ صاحب آپ کو گدھے یاد آئے تو ہمیں، اللہ جنت نصیب کرے، کمال بارہ بنکوی یاد آ گئے، اوائل جوانی میں میری ان سے صاحب سلامت تھی اور موصوف اس وقت بہت ضعیف تھے، لیکن واہ واہ واہ سگریٹ پیکٹ کی پنیوں پر لکھی ہوئیں اپنی غزلیں گھنٹوں سناتے رہتے تھے اور میں سگریٹ پہ سگریٹ پھونک کر سنتا اور داد دیتا رہتا۔ بہت شفقت فرماتے تھے اور میرے ذوق کو پسند کرتے تھے، پوچھتے تھے شعر کیوں نہیں کہتے، اور پھر خود ہی جواب دیتے میاں ایک چوٹ لگنے کی دیر ہے تم بنے بنائے شاعر ہو۔ افسوس نہ کبھی چوٹ لگی اور نہ ہم شاعر بن پائے ;)

بہرحال بات گدھوں سے چلی تو انکے 'سواروں' تک پہنچ گئی، اللہ اللہ کیسے کیسے بزرگ اٹھ گئے دنیا سے۔

فرحت کا پھر شکریہ کہ خمار بارہ بنکوی کا نام جب بھی سامنے آتا ہے تو کمال صاحب کی یاد دل میں ایک دیا روشن کر جاتی ہے۔ :)
:) لیکن آپ تو شاعری کرتے ہیں ناں وارث؟

ویسے بارہ بنک کے بارے میں میری معلومات خمار بارہ بنکوی کے نام تک ہی محدود تھیں۔ اس غزل کے یہاں پوسٹ کرنے سے معلومات میں ٹھیک ٹھاک اضافہ ہوا :ڈ

پوسٹ کی پسندیدگی کے لیے آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت عمدہ۔ فرحت کیانی
آپ اتنی اچھی شاعری کہاں سے ڈھونڈ لاتی ہیں۔

حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب۔ :) لکھنے والے کمال لکھتے ہیں اور ہم جیسے پڑھ پڑھ کر حیران ہوتے رہتے ہیں :)

بہت لطف آیا یہ غزل پڑھ کے۔
بہت شکریہ۔

بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
:ڈ :ڈ

:) لیکن آپ تو شاعری کرتے ہیں ناں وارث؟

ویسے بارہ بنک کے بارے میں میری معلومات خمار بارہ بنکوی کے نام تک ہی محدود تھیں۔ اس غزل کے یہاں پوسٹ کرنے سے معلومات میں ٹھیک ٹھاک اضافہ ہوا :ڈ

پوسٹ کی پسندیدگی کے لیے آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ :)

صحیح کہا فرحت، لیکن تخلص رکھ، شہیدوں میں شامل ہو کر 'شاعری' کرنا ایک بات ہے اور شاعر ہونا دوسری :)
 
مغزل

محفلین
مجھ کو شکستِ دل کا مزا یاد آگیا ----------- خمار بارہ بنکوی

’’ مجھ کو شکستِ دل کا مزا یاد آگیا ‘‘

آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گے
آجا ؤ کہ پھر دیکھنے والے نہ رہیں گے
-------------------------
اب آنسوں سنبھلتے نہیں ہے سنبھالے
تمھاری امانت تمھارے حوالے
------------------------
مجھ کو شکستِ دل کا مزا یاد آگیا
تم کیوں اداس ہوگئے کیا یاد آگیا

کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خ۔دا ی۔اد آگیا

برسے بغیر ہی جو گھٹا پھر کے کھل گئی
اک بے وفا کا عہدِ وفا یاد آگیا

مانگیں گے اب دعا کہ اسےبھول جائیں ہم
لیکن جو وہ ب۔ہ وقتِ دع۔۔۔ا ی۔۔اد آگیا

حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمار
کیا بات ہوگئی جو خدا یاد آگیا

خمار بارہ بنکوی
 
مغزل

محفلین
شکریہ فاتح بھائی ابھی دیکھتا ہوں ربط:
اوہ ہہ ہ ۔۔
پھر اسے ضم کردیا جائے ۔
بہت شکریہ
 
مغزل

محفلین
مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا
تم کیوں اُداس ہو گئے، کیا یاد آ گیا

کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا

برسے بغیر ہی جو گھٹا گِھر کے کُھل گئی
اک بیوفا کا عہدِ وفا یاد آ گیا

واعظ سلام لے کہ چلا میکدے کو میں
فردوسِ گمشدہ کا پتہ یاد آ گیا

مانگیں گے اب دعا کہ اُسے بُھول جائیں ہم
لیکن جو وہ بوقتِ دعا یاد آ گیا!

حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمار!
کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا

خمار بارہ بنکوی

بہت بہت شکریہ فرحت کیانی صاحبہ ۔
بہت اعلی کلام ہے واہ ۔ میں نے بھی پیش کیا ہے ابھی ۔
میرے علم میں نہ تھا کہ پہلے پیش ہوچکا ہے ۔
خیر فاتح صاحب کا شکریہ کہ یاد دلا دیا۔
والسلام
 
فاتح

لائبریرین
جی بالکل یہی درست ہے۔ ابھی بس آتے ہی ہوں گے قبلۂ مَن وارث صاحب!:)
میں نے ایک دھاگا کھولا ہے "خمار بارہ بنکوی ۔ انتخابِ کلام" کے عنوان سے۔ میری گزارش ہے کہ خمار صاحب کا تمام کلام وہیں جمع کرتے جائیں تا کہ بعد میں برقی کتاب (ای بک) بنانے میں سہولت ہو اور تکرارِ کلام سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین

اسی لئے کہتے ہیں کہ دوسروں کے شروع کئے گئے دھاگوں میں بھی جھانک لینا چاہیے ۔ یا پوسٹ کرنے سے پہلے تلاش کا آپشن بھی استعمال کرنا چاہیے۔ محمود مغل کو میرا مشورہ ہے کہ دوسروں کی پوسٹ کی ہوئی شاعری بھی پڑھ لیا کریں۔
 
حضور کی شکایت اپنی جگہ ، میں نے گوگل پر سرچ کیا تھا اس میں نہ آسکا ، لہذا دوبارہ سن سن کر تحریر کی تھی غزل ، وگرنہ مجھے دوبارہ تحریر کی مشقت کوئی ثواب تھوڑی ہی ہے ، دوسری بات یہ کہ فورم میں روزانہ اتنے مراسلات ہوتے ہیں ( بعض بعض اوقات تعداد ہزار تک پہنچ جاتی ہے ) کہ دیکھنا یا پڑھنا ممکن نہیں ہوتا، پھر آئے دن کوئی نہ کوئی معاملہ درپیش ہوجاتا ہے کہ صرفِ نظر لازمی سی بات ہے ۔
ویسے میں کوشش کروں گا کہ کم از کم آپ کو گلہ نہ رہے ۔

ایسی پیچیدہ شکایات کے ازالہ کے لیے "ٹیگز" نامی دوا ایجاد کی گئی تھی;) اور اس پر "تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں" کا انتباہ بھی چسپاں نہیں کیا گیا:grin:
 
Top