مجھ کو کسی نے پیار سے جینا سکھا دیا---برائے اصلاح

الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع؛راحل؛
-------
مجھ کو کسی کے پیار نے اتنا مزا دیا
جذبات سو گئے تھے جو ان کو جگا دیا
-----------
اب جو خوشی ہے آپ کی ، میری خوشی ہے وہ
اپنی خوشی کو آپ کے تابع بنا دیا
----------
جینا بغیر آپ کے ممکن رہا نہیں
اپنا مجھے ہے آپ نے عادی بنا دیا
----------
کوئی حسین آپ سا دیکھا نہیں کبھی
اس حسنِ بے نظیر نے مجنوں بنا دیا
---------
میرے دل و دماغ میں رہتے ہیں آپ ہی
کیسا یہ مجھ پہ آپ نے جادو چلا دیا
----------
مجھ سے ہوئی خطا ہے جو ، اتنی بڑی نہیں
جتنا بڑا ہے آپ نے اودھم مچا دیا
-----------
یک دم بدل گئے ہیں یوں جیسے میں غیر ہوں
محفل سے مجھ کو آپ نے ایسے بھگا دیا
-----------
سمجھا تھا خوش نصیب ہوں جو پیار مل گیا
ناراض ہو کے آپ نے دل ہی جلا دیا
----------
ارشد تجھے جو پیار کی اتنی تلاش تھی
بولو کہ اس تلاش نے تجھ کو ہے کیا دیا
-----------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
زیادہ تر اشعار درست ہیں ماشاء اللہ بس ان کو دیکھ لیں
جینا بغیر آپ کے ممکن رہا نہیں
اپنا مجھے ہے آپ نے عادی بنا دیا
---------- روانی بہتر بنائی جا سکتی ہے

مجھ سے ہوئی خطا ہے جو ، اتنی بڑی نہیں
جتنا بڑا ہے آپ نے اودھم مچا دیا
----------- اودھم مچانا بول چال کا محاورہ ہے، فصیح زبان نہیں، اس شعر کو نکال ہی دو

یک دم بدل گئے ہیں یوں جیسے میں غیر ہوں
محفل سے مجھ کو آپ نے ایسے بھگا دیا
.. بھگا؟ یہ زبان بھی فصیح نہیں، محاورہ محفل سے اٹھانے کا ہوتا ہے یعنی 'ایسے اُٹھا دیا' کہیں
 
Top