تعارف مجیب احمد

mojeebahmed

محفلین
السلام علیکم۔
میرا نام مجیب احمد ہے۔ میں NU-FAST لاہور پاکستان سے BCS کر رہا ہوں۔ مجھے اردو میں کام کرنے کا شوق ہے کیونکہ اردو میری قومی زبان ہے۔ جب میں نے اس فورم کے بارے میں سنا تو میں نے اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
آپ کی دعا کا منتظر۔
مجیب احمد
 

سیفی

محفلین
و علیکم سلام مجیب احمد ۔۔۔۔

محفل پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔۔۔۔۔ہم سب آپ کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔۔اور امید کرتےہیں کہ آپ اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے۔۔۔۔۔

آپ کا اردو کے لئے کام کرنے کا جذبہ بہت قابلِ قدر ہے۔۔۔۔آپ دیکھیں گے بہت سے دیوانے یہاں گیسوئے اردو سنوارنے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجیب احمد، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ یقین مانیے آپ کے یہاں آنے کی ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ ماشاءاللہ ایک بہت اعلٰی روایت کے حامل تعلیمی ادارے سے وابستہ ہیں۔ ہماری تو کب سے خواہش رہی ہے کہ کے NU-FAST باصلاحیت طلبا و طالبات اردو کی ترویج کی ہماری کاوشوں میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی آمد ہمارے لیے تقویت کا باعث ہو گی۔ آپ ذرا تفصیل سے بتانا پسند کریں گے کہ کن مضامین میں آپ سپیشلائز کر رہے ہیں یا کن پراجیکٹس میں مصروف ہیں؟ اگر آپ مناسب سمجھیں تو اپنے ہم جماعت دوستوں کو بھی اس محفل میں شرکت کی دعوت دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب دیکھتے ہیں کہ مجیب احمد دوبارہ کب تشریف لاتے ہیں۔ لگتا ہے کہ اکثر ارکان اتنے گرم جوش استقبال سے کچھ گھبرا جاتے ہیں اور دوبارہ آنے سے احتراز کرتے ہیں۔
 
جی یہ بات درست ہے

اسی لئے میں تو کہتا ہوں کہ نئے آنے والوں کےلئے ایک سب فورم کھول دیا جائے جدھر یہ لوگ ویلکم کرواتے رہیں ویسے میں نے بھی نوٹ کیا ہے کہ جس کا بہت ویلکم کیا جائے وہ پلٹ کر خبر نہیں لیتا مثلاُ ڈاکٹر بلند اقبال صاحب کبھی نظر نہیں آئے حالانکہ انکی آمد کی خوشی میں ہم لوگ ٹیکے لگوانی کو کندھے ننگے کرکے اور بازو چاک کیئے بیٹھے تھے اور ایک ہیں ہم جیسے کہ زیادہ “ویل“ نہیں بلکہ “ کم“ پر بھی گزارہ کیئے جاتے ہیں۔
 
Top