پہلا باب یو ٹیوب پر سنیے

ماشاء اللہ بہت خوبصورت آواز،اُردُو ادب کے مقتضات سے مکمل آگہی لیے شفاف لہجہ،طرزِ ادا وہی جو عبدالرحمٰن بجنوری کے اِس آفاقی مقالے کی ایک ایک سطر سے مترشح ہے یعنی شانہء زلفِ الہام۔محترم ! بالجہر قرات کے لیے اِس کتاب کا انتخاب ہی آپ کےباکمال ذوق کا عکاس تھا اُس پر صاف وشفاف لب ولہجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے کتاب خوانی کا حق ادا کردیا۔ماشاء اللہ!مکمل کتاب صوتی ہئیت میں کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے؟میں اپنے جی میل اکاؤنٹ کی وساطت سے ڈراپ بکس تک تو پہنچ گیا مگر وہاں پہنچ کر اِس کتاب کی فائل تلاش کرتا ہی رہ گیا مگر خالی ہاتھ واپس آگیا۔کیا اس کی مکمل فائل یہیں اسی فورم پر دستیاب نہیں ہوسکتی ؟
 
آخری تدوین:

ابن جمال

محفلین
میں تو یگانہ چنگیزی اور عبدالرحمن بجنوری دونوں کی غالب شکن اور محاسن غالب کو ایک ہی صف میں رکھتاہوں، یعنی دونوں نے غالب سے انصاف نہیں بے انصافی کی ہے، ایک نے مذمت میں غلو کرکے اوردوسرے نے اچھائی میں مبالغہ آرائی کرکے،اور غلو اورمبالغہ آرائی ہمیشہ سے اصلیت کے دشمن رہے ہیں۔
 
ماشاء اللہ بہت خوبصورت آواز،اُردُو ادب کے مقتضات سے مکمل آگہی لیے شفاف لہجہ،طرزِ ادا وہی جو عبدالرحمٰن بجنوری کے اِس آفاقی مقالے کی ایک ایک سطر سے مترشح ہے یعنی شانہء زلفِ الہام۔محترم ! بالجہر قرات کے لیے اِس کتاب کا انتخاب ہی آپ کےباکمال ذوق کا عکاس تھا اُس پر صاف وشفاف لب ولہجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے کتاب خوانی کا حق ادا کردیا۔ماشاء اللہ!مکمل کتاب صوتی ہئیت میں کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے؟میں اپنے جی میل اکاؤنٹ کی وساطت سے ڈراپ بکس تک تو پہنچ گیا مگر وہاں پہنچ کر اِس کتاب کی فائل تلاش کرتا ہی رہ گیا مگر خالی ہاتھ واپس آگیا۔کیا اس کی مکمل فائل یہیں اسی فورم پر دستیاب نہیں ہوسکتی ؟
آداب عرض ہے جناب!

ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے۔
 
Top