محبت بھی ہے سوشل میڈیائی ٭ فضیل احمد ناصریؔ

محبت بھی ہے سوشل میڈیائی
عداوت بھی ہے سوشل میڈیائی

بخار اس کا سیاسی قائدوں پر
سیاست بھی ہے سوشل میڈیائی

سما جاتی ہے فوراً کیمرے میں
سخاوت بھی ہے سوشل میڈیائی

ہر اک بزدل مجاہد بن رہا ہے
شجاعت بھی ہے سوشل میڈیائی

ہر اک نیکی ہے تصویروں کی زد میں
عبادت بھی ہے سوشل میڈیائی

مفکر بن گئے سارے نکمے
قیادت بھی ہے سوشل میڈیائی

یہاں مجنوں ہے لیلیٰ کی قبا میں
نزاکت بھی ہے سوشل میڈیائی

کہاں اخلاصِ باطن ڈھونڈتے ہو
کہ طاعت بھی ہے سوشل میڈیائی

بزرگانہ ادائیں بھی دکھاوا
کرامت بھی ہے سوشل میڈیائی

نہ ڈر اے ناصریؔ ان دھمکیوں سے
بغاوت بھی ہے سوشل میڈیائی

٭٭٭
فضیل احمد ناصریؔ
 

فاخر

محفلین
محبت بھی ہے سوشل میڈیائی
عداوت بھی ہے سوشل میڈیائی

بخار اس کا سیاسی قائدوں پر
سیاست بھی ہے سوشل میڈیائی

سما جاتی ہے فوراً کیمرے میں
سخاوت بھی ہے سوشل میڈیائی

ہر اک بزدل مجاہد بن رہا ہے
شجاعت بھی ہے سوشل میڈیائی

ہر اک نیکی ہے تصویروں کی زد میں
عبادت بھی ہے سوشل میڈیائی

مفکر بن گئے سارے نکمے
قیادت بھی ہے سوشل میڈیائی

یہاں مجنوں ہے لیلیٰ کی قبا میں
نزاکت بھی ہے سوشل میڈیائی

کہاں اخلاصِ باطن ڈھونڈتے ہو
کہ طاعت بھی ہے سوشل میڈیائی

بزرگانہ ادائیں بھی دکھاوا
کرامت بھی ہے سوشل میڈیائی

نہ ڈر اے ناصریؔ ان دھمکیوں سے
بغاوت بھی ہے سوشل میڈیائی

٭٭٭
فضیل احمد ناصریؔ
استاد محترم مولانا فضيل احمد ناصرى مدظلہ العالی کی یہ نظم پوسٹ کرنے پر تہہ دل سے شکریہ !!! یہ ہمارے حسامی ، جلالین شریف اور دیوانِ متنبی کے استاد ہیں۔ ویسے یہ نظم آپ کو کہاں سے ہاتھ لگی؟
 
استاد محترم مولانا فضيل احمد ناصرى مدظلہ العالی کی یہ نظم پوسٹ کرنے پر تہہ دل سے شکریہ !!! یہ ہمارے حسامی ، جلالین شریف اور دیوانِ متنبی کے استاد ہیں۔ ویسے یہ نظم آپ کو کہاں سے ہاتھ لگی؟
فیس بک کے ایک گروپ میں پوسٹ ہوئی آج۔
 

فاخر

محفلین
کیا اس کا اردو ترجمہ کہیں دستیاب ہے ؟ فاخر افتخاررحمانی بھیا
جی جی !!!!!!!!!!!!
کئی لوگوں نے اس کا اردو ترجمہ بھی کیا ہے۔ مولانا اسیرادرویؔ صاحب نے اس کا پورا اردو ترجمہ کیا ہے ۔ وہ کتاب اگر پی ڈی ایف میں مل جائے تو پوسٹ کرتا ہوں۔ ویسے یہ کتاب ہمارے یہاں منتخب حصوں میں پڑھائی جاتی ہے پوری کتاب نہیں؛ اس لیے پوری کتاب کا اردو ترجمہ سرِ دست تو نہیں مل سکتا۔
 

فاخر

محفلین
محبت بھی ہے سوشل میڈیائی
عداوت بھی ہے سوشل میڈیائی

بخار اس کا سیاسی قائدوں پر
سیاست بھی ہے سوشل میڈیائی

سما جاتی ہے فوراً کیمرے میں
سخاوت بھی ہے سوشل میڈیائی

ہر اک بزدل مجاہد بن رہا ہے
شجاعت بھی ہے سوشل میڈیائی

ہر اک نیکی ہے تصویروں کی زد میں
عبادت بھی ہے سوشل میڈیائی

مفکر بن گئے سارے نکمے
قیادت بھی ہے سوشل میڈیائی

یہاں مجنوں ہے لیلیٰ کی قبا میں
نزاکت بھی ہے سوشل میڈیائی

کہاں اخلاصِ باطن ڈھونڈتے ہو
کہ طاعت بھی ہے سوشل میڈیائی

بزرگانہ ادائیں بھی دکھاوا
کرامت بھی ہے سوشل میڈیائی

نہ ڈر اے ناصریؔ ان دھمکیوں سے
بغاوت بھی ہے سوشل میڈیائی

٭٭٭
فضیل احمد ناصریؔ
یہ تو بس مزاح بھر کی نظم ہے ، جو ان کی شاعری کے سامنےکوئی معنی نہیں رکھتی ۔جب آپ نے ان کی یہ نظم یہاں پوسٹ کر ہی دی ہےتو اب میری کوشش ہوگی کہ ان کی سنجیدہ شاعری جو بہت ہی پرمغز ہوتی ہے پوسٹ کروں ۔
 
Top