سعیدالرحمن سعید
معطل
محبت میں جیا جو وہ مرا ہے
غزالِ دشت ازل سے با وفا ہے
چلا ہوں میں خموشی کے سفر پر
سقوطِ عشق میرا ہمنوا ہے
تلاشِ یار میں ہے در بدر دل
وہ بوئے گل ہے یا بادِ صبا ہے
اٹھائے ہیں حلیفوں نے بھی پتھر
تماشہ عشق میں یہ بھی ہوا ہے
امیرِ شہر سے پوچھے یہ کوئی
غم ِ دوراں ہے کیا اور بھوک کیا ہے
سفیرِ امن قاتل بھیڑیے ہیں
منافق کی بڑی معصوم ادا ہے
سعید اپنا عدو ہے اک زمانہ
سوائے عشق کیا اپنی خطا ہے
سعید الرحمن سعیدؔ
غزالِ دشت ازل سے با وفا ہے
چلا ہوں میں خموشی کے سفر پر
سقوطِ عشق میرا ہمنوا ہے
تلاشِ یار میں ہے در بدر دل
وہ بوئے گل ہے یا بادِ صبا ہے
اٹھائے ہیں حلیفوں نے بھی پتھر
تماشہ عشق میں یہ بھی ہوا ہے
امیرِ شہر سے پوچھے یہ کوئی
غم ِ دوراں ہے کیا اور بھوک کیا ہے
سفیرِ امن قاتل بھیڑیے ہیں
منافق کی بڑی معصوم ادا ہے
سعید اپنا عدو ہے اک زمانہ
سوائے عشق کیا اپنی خطا ہے
سعید الرحمن سعیدؔ
آخری تدوین: