محبت کیا ہے--غزل (مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم )

یاسر شاہ

محفلین
غزل
(مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم )

محبت کیا ہے ؟،دل کا درد سے معمور ہو جانا
متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا

ہماری بادہ نوشی پر فرشتے رشک کرتے ہیں
کسی کے سنگِ در کو چومنا مخمور ہو جانا

قدم ہیں راہِ اُلفت میں تو منزل کی ہوس کیسی
یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چُور ہو جانا

یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو
کوئی آسان ہے کیا سرمد و منصور ہوجانا

بَسا لینا کسی کو دل میں دل ہی کا کلیجا ہے
پہاڑوں کو توبس آتا ہے جل کر طور ہوجانا

نظر سے دور رہ کر بھی تقؔی وہ پاس ہیں میرے
کہ میری عاشقی کو عیب ہے مہجور ہوجانا

-
 
فلسفی

واہ واہ ۔۔۔ واہ کیا بات ہے۔ شاہ جی زبردست شئیرنگ
غالبا یہی شعر پیر ذوالفقارنقشنبدی دامت برکاتہم کے کسی بیان میں سنا تھا۔ اب معلوم ہوا کس کا کلام ہے۔
 
شکیب

ہم نے بھی اس کے متفرق اشعار ہی سن رکھے تھے۔ بہت شکریہ بھائی
 
یاسر شاہ

محفلین
واہ واہ ۔۔۔ واہ کیا بات ہے۔ شاہ جی زبردست شئیرنگ
غالبا یہی شعر پیر ذوالفقارنقشنبدی دامت برکاتہم کے کسی بیان میں سنا تھا۔ اب معلوم ہوا کس کا کلام ہے۔

مفتی صاحب بہت عمدہ شاعری کرتے ہیں -شاعری ان کو ورثے میں ملی ہے - ان کے والد صاحب مفتی شفیع عثمانی صاحب بھی اچھے شاعر تھے -
یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو
کوئی آسان ہے کیا سرمد و منصور ہوجانا
اب اس شعر کا لطف دیکھئے "سودا " سے مراد ہندی سودا بھی ہے اور فارسی سودا یعنی جنون بھی -
 
فلسفی

محفلین
مفتی صاحب بہت عمدہ شاعری کرتے ہیں -شاعری ان کو ورثے میں ملی ہے - ان کے والد صاحب مفتی شفیع عثمانی صاحب بھی اچھے شاعر تھے -

اب اس شعر کا لطف دیکھئے "سودا " سے مراد ہندی سودا بھی ہے اور فارسی سودا یعنی جنون بھی -
بڑے لوگوں کی بڑی باتیں۔ ان کے اس کلام میں بھی بےحد تاثیر ہے جو جنید جمشید مرحوم نے خوب پڑھا تھا

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں

واقعی یہ حضرات جو لکھتے ہیں دل سے لکھتے ہیں۔ اللہ تعالی ان کی عمر میں اور نیک عمل میں برکت عطا فرمائے۔ اور ہمیں ان سے فیضاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
مجھے حضرت کا کلام حضرت کی ہی آواز میں زیادہ بھاتا ہے -بیگم کہتی ہیں جنید جمشید کی آواز میں سنیے -میں کہتا ہوں چپ کر کے سنو یا چلتی پھرتی نظر آؤ -:LOL:
ویسے مذاق کے علاوہ جنید جمشید نے خوب پڑھا ہے -
 
اچھا میں نے مفتی صاحب کی آواز میں نہیں سنا۔ آپ نے جو ویڈیو شئیر کی وہ بھی یہاں آفس میں بلاک ہے۔ گھر جا کر دیکھوں گا۔ ان شاءاللہ
 
Top