نوشی گیلانی محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا - نوشی گیلانی

سارہ خان

محفلین
محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا

محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا
بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا

ذرا سا عشق کر لینا،ذرا سی آنکھ بھر لینا
عوض اِس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا

کبھی محروم ہونٹوں پر دعا کا حرف رکھ دینا
کبھی وحشت میں اس کی نا رسائی مانگتے رہنا

وفاؤں کے تسلسل سے محبت روٹھ جاتی ہے
کہانی میں ذرا سی بے وفائی مانگتے رہنا

عجب ہے وحشت ِ جاں بھی کہ عادت ہو گئی دل کی
سکوتِ شام ِ غم سے ہم نوائی مانگتے رہنا

کبھی بچے کا ننھے ہاتھ پر تتلی کے پر رکھنا
کبھی پھر اُس کے رنگوں سے رہائی مانگتے رہنا

(نوشی گیلانی)
 
فرخ منظور

لائبریرین
محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا - از نوشی گیلانی

محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا
بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا

ذرا سا عشق کر لینا،ذرا سی آنکھ بھر لینا
عوض اِس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا

کبھی محروم ہونٹوں پر دعا کا حرف رکھ دینا
کبھی وحشت میں اس کی نا رسائی مانگتے رہنا

وفاؤں کے تسلسل سے محبت روٹھ جاتی ہے
کہانی میں ذرا سی بے وفائی مانگتے رہنا

عجب ہے وحشت ِ جاں بھی کہ عادت ہو گئی دل کی
سکوتِ شام ِ غم سے ہم نوائی مانگتے رہنا

کبھی بچے کا ننھے ہاتھ پر تتلی کے پر رکھنا
کبھی پھر اُس کے رنگوں سے رہائی مانگتے رہنا
 
زینب

محفلین
محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا

محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا
بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا

ذرا سا عشق کر لینا،ذرا سی آنکھ بھر لینا
عوض اِس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا

کبھی محروم ہونٹوں پر دعا کا حرف رکھ دینا
کبھی وحشت میں اس کی نا رسائی مانگتے رہنا

وفاں کے تسلسل سے محبت روٹھ جاتی ہے
کہانی میں ذرا سی بے وفائی مانگتے رہنا

عجب ہے وحشت ِ جاں بھی کہ عادت ہو گئی دل کی
سکوتِ شام ِ غم سے ہم نوائی مانگتے رہنا

کبھی بچے کا ننھے ہاتھ پر تتلی کے پر رکھنا
کبھی پھر اس کے رنگوں سے رہائی مانگتے رہنا

نوشی گیلانی
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب کیا بہت ہے اچھی غزل ہے اور زینب آپی آپ کا اتنخاب بھی اچھا ہے

وارث صاحب کیا اس غزل اس بحر میں ہے
مفاعلین مفاعلین مفاعلین مفاعلین
 
زینب

محفلین
تو آپ کیا سمجھے تھے نعمان شاعری میرے لیے ممنوعہ علاقہ ہے بھلا

شکریہ پیاسا صحرا
 
زینب

محفلین
ہاہاہا نہیں غلط فہمی ہوئی آپ کو مجھے خاصا لگاو ہے شاعری سے وہ اور بات کہ میں اکثر یہاں‌صرف دوسروں کی پوسٹ‌کی ہوئی شاعر خاموشی سے پڑھ کے چلتی بنتی ہوں
 
زینب

محفلین
ہاہاہا نہیں اکثر شاعر جو یہاں‌ہیں میرے بھائی ہیں میری کافی گاڑھی چھنتی ہے سب سے ۔۔۔جب سب لوگ اتنی ااچھی اچھی شاعری شیئر کرتے ہین تو میں سوچتی ہوں میں رہنے ہی دوں
 
محمد وارث

لائبریرین
زینب معذرت خواہ ہونکہ ایک بار پھر موضوعات یکجا کرنے کا ناخوشگوار کام کرنا پڑا، اس سے پہلے یہ غزل سارہ خان اور پھر فرخ صاحب (سخنور) بھی پوسٹ کر چکے ہیں، کافی مشہور غزل لگتی ہے :)

بہت خوب کیا بہت ہے اچھی غزل ہے اور زینب آپی آپ کا اتنخاب بھی اچھا ہے

وارث صاحب کیا اس غزل اس بحر میں ہے
مفاعلین مفاعلین مفاعلین مفاعلین

خرم صاحب آپ صحیح سمجھے، یہ غزل 'ہزج مثمن ثالم' بحر میں ہے اور افاعیل 'مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن' ہیں!
 
زینب

محفلین
زینب معذرت خواہ ہونکہ ایک بار پھر موضوعات یکجا کرنے کا ناخوشگوار کام کرنا پڑا، اس سے پہلے یہ غزل سارہ خان اور پھر فرخ صاحب (سخنور) بھی پوسٹ کر چکے ہیں، کافی مشہور غزل لگتی ہے :)

اففو تبھی تو میں‌پوسٹ نہیں کرتی نا بھائی جی پتا ہی نہیں چلتا کون سے پوسٹ ہو چکی کون سے رہتی ہے

نعمان اب سمجھ آئی میری یہاں پوسٹنگ نا کرنے کی :grin:
 
Top