محبت

نیلم

محفلین
ہم مشرقی لڑکیاں بھی عجیب ہوتی ہیں۔۔ محبت شاید ہمارے بس کا روگ نہیں۔۔۔ ہمارا خون خمیر شاید اس جذبے کے لیے موزوں نہیں۔۔ ہم محبت کر بھی لیں تو اسے نبھانا مشکل اور اگر نبھا لیں تو زندگی گزارنا مشکل۔۔۔۔ محبت میں ہونے والی وہ لمحہ بھر کی لغزش، وہ ایک پل کی خودغرضی " مجھے اپنی محبت حاصل کرنی ہے کسی بھی قیمت پر " وہ پھر ہمیں نہ جینے دیتی ہے نہ مرنے دیتی ہے۔۔ پھر وہ محبت جو ہم نے بہت لڑ کر اور دنیا سے ٹکر لے کر حاصل کی ہوتی ہے۔۔۔ ہمیں اپنا سب سے بڑا گناہ نظر آنے لگتی ہے۔۔ ایسا گناہ جس پر ہم اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے، پر پل شرمندہ ہوتے ہیں۔۔ ہم محبت کے بغیر رہ سکتے ہیں مگر خود سے وابستہ رشتوں اور محبتوں کے بغیر زندگی گزار ہی نہیں سکتے۔۔۔۔"

وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر از فرحت اشتیاق
 

فلک شیر

محفلین
آپا! مصحفی کا شعر سنیے، کہ
لوگ کہتے ہیں محبّت میں اثر ہوتا ہے​
کون سے شہر میں ہوتا ہے کدھر ہوتا ہے؟​
اور اِس ضمن میں وزیر آغا کا مشورہ یہ ہے کہ​
آہستہ بات کر کہ ہوا تیز ہے بہت​
ایسا نہ ہوکہ سارا نگر بولنے لگے​
مشرق اسرار اور خاموشی کی سرزمین ہے.....یہاں لوگ اپنے اندر بولتے ہیں.......اور عورت کو تو یہاں اور بھی شدّت سے یہ سبق پڑھایا جاتا ہے........ہزار سال سے​
سو آغا صاحب کا مشورہ ہی صائب معلوم پڑتا ہے۔​
 

نیلم

محفلین
آپا! مصحفی کا شعر سنیے، کہ
لوگ کہتے ہیں محبّت میں اثر ہوتا ہے​
کون سے شہر میں ہوتا ہے کدھر ہوتا ہے؟​
اور اِس ضمن میں وزیر آغا کا مشورہ یہ ہے کہ​
آہستہ بات کر کہ ہوا تیز ہے بہت​
ایسا نہ ہوکہ سارا نگر بولنے لگے​
مشرق اسرار اور خاموشی کی سرزمین ہے.....یہاں لوگ اپنے اندر بولتے ہیں.......اور عورت کو تو یہاں اور بھی شدّت سے یہ سبق پڑھایا جاتا ہے........ہزار سال سے​
سو آغا صاحب کا مشورہ ہی صائب معلوم پڑتا ہے۔​
بالکل میں بھی متفق ہوں دوسرے شعر سے :)
 

عمراعظم

محفلین
بہت خوب نیلم بہن۔ِ
میں نے کہیں پڑھا تھا۔۔۔۔محبت خوشبو ہے،یقین ہے، اعتماد ہے،سرخوشی ہے،عمل ہے، ردعمل ہے، روشنی ہے،بلندی ہے، غرض جو کچھ ہے محبت ہی کا مرہونِ منت ہے۔ البتہ اگر محبت کو سلامت رکھنا ہے تو محبت کو محبت کے حصار میں رکھنا ہو گا۔
البتہ اس کا دوسرا پہلو ساحر لدھیانوی کی نظر سے دیکھیں :
ٹوٹا طلسم عہدِ محبت کچھ اس طرح
پھر آرزو کی شمع فروزاں نہ کر سکے
ہر شے قریب آ کے کشش اپنی کھو گئی
وہ بھی علاجِ شوقِ گریزاں نہ کر سکے
کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے
ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
مایوسیوں نے چھین لئے دل کے ولولے
وہ بھی نشاطِ روح کا ساماں نہ کر سکے۔
اللہ آپ کو خوش رکھے (آمین)
 

نیلم

محفلین
بہت خوب نیلم بہن۔ِ
میں نے کہیں پڑھا تھا۔۔۔ ۔محبت خوشبو ہے،یقین ہے، اعتماد ہے،سرخوشی ہے،عمل ہے، ردعمل ہے، روشنی ہے،بلندی ہے، غرض جو کچھ ہے محبت ہی کا مرہونِ منت ہے۔ البتہ اگر محبت کو سلامت رکھنا ہے تو محبت کو محبت کے حصار میں رکھنا ہو گا۔
البتہ اس کا دوسرا پہلو ساحر لدھیانوی کی نظر سے دیکھیں :
ٹوٹا طلسم عہدِ محبت کچھ اس طرح
پھر آرزو کی شمع فروزاں نہ کر سکے
ہر شے قریب آ کے کشش اپنی کھو گئی
وہ بھی علاجِ شوقِ گریزاں نہ کر سکے
کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے
ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
مایوسیوں نے چھین لئے دل کے ولولے
وہ بھی نشاطِ روح کا ساماں نہ کر سکے۔
اللہ آپ کو خوش رکھے (آمین)
بہت خُوب
بہت شکریہ بھائی :)
 

نیلم

محفلین
‫محبت! اس ایک لفظ میں انسان کے خدا تک پہنچنے کا راز پوشیدہ ہے۔ اور اس ایک لفظ کے اندر ہی ساری کائنات ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھنا کہ محبت تم اس وقت کر سکو گے جب تم اندر سے خوش اور پر باش ہو گے۔ محبت جھنڈی نہیں ہے کہ گھر کے باہر لگا لی یا تمغہ نہیں ہے کہ سینے پر سجا لیا۔ یا پگڑی نہیں ہے کہ خوب کلف لگا کر سر پرباندھ لی، دستارِ محبت! یہ تو تمہاری روح ہے اندر کا اندر اور تمہاری آتما کی آتما ہے۔ اس کو تو دریافت کرنا پڑے گا۔ ڈھونڈھنا پڑے گا، اس کی کھوج لگانی ہوگی۔ یہ عائد نہیں کی جاتی اندر سے باہر لائی جاتی ہے۔

(زاویہ سوم سے اقتباس)‬
 

نیلم

محفلین
دولت اور محبت کی ایک ہی سرشت ہے۔ دولت کبھی انجانے میں چھپڑ پھاڑ کر ملتی ہے۔ کبھی وراثت کا روپ دھار کر ایسے ڈھب سے ملتی ہے کہ چھوٹی انگلی تک ہلائی نہیں ہوتی اور آدمی مالا مال ہو جاتا ہے۔ پھر اکلوتے لاڈلے کی طرح دولت کو اجاڑنے برباد کرنے میں مزا ملتا ہے۔
کبھی پائی پائی جوڑتے رہنے پر بھی پورا روپیہ نہیں ہوتا۔ کبھی محبت اور دولت ملتی رہتی ہے لیکن سیری کی کیفیت پیدا نہیں ہوتی چادر پوری نہیں ہوتی تن پر۔۔۔۔۔۔۔

(راجہ گِدھ سے اقتباس)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب نیلم!
محبت دل میں اچانک پھوٹ پڑنے والے چشمے کا نام ہے۔۔۔ٹھنڈا ٹھار میٹھا چشمہ جو سیراب کرنا جانتا ہو۔۔۔وہ بہتا چلا جائے اور اپنا راستہ خود بنائے۔۔۔صاف شفاف چمکیلے پانی کا چشمہ جس میں کوئی غرض نہ ہو۔۔کھوٹ نہ ہو۔۔۔
جو کبھی یہ نہ دیکھے کہ پانی پینے والا کون ہے۔۔۔اس کا دامن کسی کے لیئے تنگ نہ ہو۔۔۔۔محبت ادب کا نام ہے۔۔۔محبت دل کی زمین کو زرخیز کرنے کا نام ہے۔۔۔۔محبت دردِ ناتمام کا نام ہے۔۔۔وسعتِ قلبی کا نام ہے۔۔
 

نیلم

محفلین
بہت خوب نیلم!
محبت دل میں اچانک پھوٹ پڑنے والے چشمے کا نام ہے۔۔۔ ٹھنڈا ٹھار میٹھا چشمہ جو سیراب کرنا جانتا ہو۔۔۔ وہ بہتا چلا جائے اور اپنا راستہ خود بنائے۔۔۔ صاف شفاف چمکیلے پانی کا چشمہ جس میں کوئی غرض نہ ہو۔۔کھوٹ نہ ہو۔۔۔
جو کبھی یہ نہ دیکھے کہ پانی پینے والا کون ہے۔۔۔ اس کا دامن کسی کے لیئے تنگ نہ ہو۔۔۔ ۔محبت ادب کا نام ہے۔۔۔ محبت دل کی زمین کو زرخیز کرنے کا نام ہے۔۔۔ ۔محبت دردِ ناتمام کا نام ہے۔۔۔ وسعتِ قلبی کا نام ہے۔۔
بہت شکریہ اور بہت خُوب عینی :)
 
Top