محبت

میں نے ایک بات بہت شدت سے محسوس کی ہے.......ہماری اس نئی آنے والی نسل کو تو اصل میں محبّت کے معنے ہی نہیں پتا......
محبّت تو سفر ہوتا ہے احساس کا....محبّت تو روح کے روح سے ملنے کو کہتے ہیں..دنیا میں کوئی چیز آسمانی ہے تو صرف محبّت ہے ....محبّت ایک جذبہ ہے کبھی نہ ختم ہونے والا....
محبّت تو وہ دریا ہے جس میں بہنے والا پانی کبھی خشک نہیں ہوتا....محبّت وہ بیل ہے جو ہمیشہ بڑھتی ہی جاتی ہے ....
لیکن افسوس ہماری باشعور نوجوان نسل میں سے زیادہ تر لوگوں نے اب محبّت جسے پاک رشتے کو صرف ہوس کی حد تک محدود دیا ہے..وقت گزاری کو محبّت کا نام دیا جاتا ہے.
 

ابن رضا

لائبریرین
محبت کچھ نہیں ہوتی
کسی کے پاس آنے سے
کسی کے دور جانے سے
کسی کو فرق پڑتا ہے
نہ کوئی کام رُکتا ہے
نہ دن ہی بھولتا ہے راستہ اپنا
نہ شب گمنام ہوتی ہے
ستارے جگمگانا چھوڑ دیتے ہیں
نہ پنچھی گیت گانا چھوڑ دیتے ہیں
نظامِ زندگانی کے
تسلسل میں تعطل تو
کسی صورت نہیں آتا
محبت کی مثال ایسی ہے

جب تک آبیاری ہو
شجر شاداب رہتا ہے
خزاں کی سختیاں بھی جھیل لیتا ہے
وہ باور یہ اگر کر لے
کہ اب تشنہ ہی رہنا ہے
تو اس کو سوکھ جانے سے
کوئی کب روک سکتا ہے
نہ کوئی ٹوک سکتا ہے
کہا ہے نا! محبت کچھ نہیں ہوتی

محبت کچھ نہیں ہوتی
 
Top