محبّت کی قسمت میں کیوں ہے جدائی

الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد عبدالرؤوف
----------
محبّت کی قسمت میں کیوں ہے جدائی
کبھی بات میری سمجھ میں نہ آئی
-----------
مرا آج دل مسکرانے لگا ہے
نظر مجھ کو صورت تمہاری جو آئی
-----
بھلا کون دنیا میں سب سے حسیں ہے
مرے دل نے تصویر تیری دکھائی
-----------
مرا پیار اس کے ہے دل میں سمایا
مجھے بات دل کی یہ اس نے بتائی
--------
گرفتار اپنی محبّت میں کر لو
-----یا
محبّت میں اپنی مجھے قید کر لو
میں مانگوں تو پھر بھی نہ دینا رہائی
------
مجھے ہر طرف سے خسارہ ملا ہے
فقط زندگی میں محبّت بچائی
-------
ہوا مجھ سے ناراص سارا زمانہ
ترے پیار کی میں نے قیمت چکائی
-------
کرے بے وفائی اگر تجھ سے ارشد
اسے دل میں اپنے نہ دینا رسائی
----------
 

الف عین

لائبریرین
چار پانچ سال سے جو بات کہتا آیا ہوں، وہ پھر دہرا دوں۔
سب سے بہتر استاد آپ خود ہو سکتے ہیں بشرطیکہ اپنے ہر شعر کو کڑی نظر سے دیکھیں۔اسی خیال کو مختلف پیرائے میں مختلف الفاظ یا ترتیب کے ساتھ باندھ کر دیکھیں کہ کس طرح بہتری محسوس ہو رہی ہے، کون سی صورت زیادہ رواں اور معنی خیز ہے۔ مگر شاید ایسی مشق آپ اب بھی نہیں کر رہے ہیں!
 
Top