محب وطن پاکستانی تھا،ہوں اور رہوں گا،الطاف حسین

الف نظامی

لائبریرین
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے وہ محب وطن پاکستانی ہیں تھے اور رہیں گے اور انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے
اُن کا کہنا تھا کہ بھتہ کی پرچیاں جہاں سے آتی ہیں وہاں سے گرفتاریاں کی جائیں بے قصور لوگوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ویں 60 سالگرہ کی کراچی،لاہور،ملتان اور حیدآباد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اب صرف کراچی تک محدود نہیں ہے بلکہ اس خطاب کے سننے والے ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں، اور ایم کیو ایم کسی ایک فرد کی نمائندہ نہیں بلکہ مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی تھا ، ہوں اور رہوں گا، اور مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں اپنی خوشی سے نہیں رہ رہے اور کوئی بھی خوشی سے اپنے ملک سے دور نہیں ہوتا۔ انہوں نے کارکنان کے قتل پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت سے کہاکہ طالبان سے مذاکرات ضرور کریں مگر صورتحال دیکھ لیں، طالبان ہمارے فوجیوں کو شہید کررہے ہیں، یہ پاکستان کی جرات اور عمل داری کا معاملہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اسے پاکستان سے صحیح محبت عطا فرمائے۔ اس کے قول اور عمل میں مطابقت عطا فرمائے۔
 
آصف اثر

معطل
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے وہ محب وطن پاکستانی ہیں تھے اور رہیں گے اور انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے
اُن کا کہنا تھا کہ بھتہ کی پرچیاں جہاں سے آتی ہیں وہاں سے گرفتاریاں کی جائیں بے قصور لوگوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔۔
اچھا لطیفہ ہے۔ بہت پسند آیا۔
 
x boy

محفلین
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے وہ محب وطن پاکستانی ہیں تھے اور رہیں گے اور انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے
اُن کا کہنا تھا کہ بھتہ کی پرچیاں جہاں سے آتی ہیں وہاں سے گرفتاریاں کی جائیں بے قصور لوگوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ویں 60 سالگرہ کی کراچی،لاہور،ملتان اور حیدآباد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اب صرف کراچی تک محدود نہیں ہے بلکہ اس خطاب کے سننے والے ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں، اور ایم کیو ایم کسی ایک فرد کی نمائندہ نہیں بلکہ مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی تھا ، ہوں اور رہوں گا، اور مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں اپنی خوشی سے نہیں رہ رہے اور کوئی بھی خوشی سے اپنے ملک سے دور نہیں ہوتا۔ انہوں نے کارکنان کے قتل پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت سے کہاکہ طالبان سے مذاکرات ضرور کریں مگر صورتحال دیکھ لیں، طالبان ہمارے فوجیوں کو شہید کررہے ہیں، یہ پاکستان کی جرات اور عمل داری کا معاملہ ہے۔
ہمیشہ کی طرح الطاف ------- کی طبیعت ویسی ہی جیسا یوٹیوب میں دیکھا
کبھی گانا گائے، کبھی روئے، کبھی پلائے، کبھی کھلائے، 60 سال کے ہوگئے کب بڑے ہونگے۔
 
قیصرانی

آرٹیکل میں ان وڈیوز کا لنک دیا گیا ہے جہاں الطاف حسین کو انگریزی بولتے اور گانا گاتے دکھایا گیا تھا
 
x boy

محفلین
چلو سب مل کر دعاء کرتے ہیں
اللہ پاک پاکستان کے دشمنوں کو کوئی بھی زمین میں سکون نہ دے، آمین
 
Top