مبارکباد محترم سید عاطف علی کو دس ہزار مراسلے مبارک!

لاريب اخلاص

لائبریرین
السلام علیکم!
اردو محفل کے بہت محترم ہر دلعزیز اور ماشاءاللہ علم میں بہت علم رکھنے والے خوبصورت لفظوں میں صاحب کمال سر سید عاطف علی کو دس ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
(اور ہاں آپ ایک اچھے فوٹوگرافر بھی ہیں)
دعا کرتے ہیں آپ یونہی اردو محفل کو اپنے علم کی روشنی سے منور کرتے رہیں سلامت رہیں آمین۔
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم!
اردو محفل کے بہت محترم ہر دلعزیز اور ماشاءاللہ علم میں بہت علم رکھنے والے خوبصورت لفظوں میں صاحب کمال سر سید عاطف علی کو دس ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وعلیکم السلام جزاک اللہ لاریب اخلاص!

(اور ہاں آپ ایک اچھے فوٹوگرافر بھی ہیں)

بلاشبہ! یہ تو ہے۔

دعا کرتے ہیں آپ یونہی اردو محفل کو اپنے علم کی روشنی سے منور کرتے رہیں سلامت رہیں آمین۔

آمین۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو آپ کو عاطف بھائی!

آپ کے دس ہزار مراسلے یقیناً ہمارے لئے پوری محفل کے لئے گراں قدر ہیں۔

ایسے ہی لکھتے رہیے اور محفل کی رونق بڑھاتے رہیے۔ :)
 

سید عمران

محفلین
بہت بہت مبارک ہو عاطف بھائی۔۔۔
:redheart::redheart::redheart:

بعد از مبارک باد ہم حسب معمول اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے محفلین کو باور کراتے چلیں کہ عاطف بھائی کی مراسلہ نگاری کی اس برق رفتاری کا راز کیا ہے؟؟؟
اتنا کم لکھنے کے باوجود اتنے زیادہ مراسلے کیسے ہوگئے؟؟؟
اگرچہ دل تو نہیں چاہتا تاہم محض تاریخ کا ریکارڈ درست رکھنے کے لیے ہم دل پر پتھر رکھتے ہیں اور محفلین کو اس راز سے آگاہ کرتے ہیں کہ اس برق رفتاری میں ہم اپنی حرکات و برکات کا واضح اثر دیکھتے ہیں۔۔۔
یہ امر واقعی ہے کہ جب سے ہم نے آپ کو شرف ملاقات بخشا ہے گویا آپ کی کایا کلپ ہوگئی۔۔۔
وہ جو آپ لاکھوں مراسلے بغیر ریٹنگ دئیے گزار دیتے تھے اب آہستہ آہستہ آٹھ دس ہزار مراسلوں کے بعد ایک عدد ریٹنگ عنایت کرنے لگے ہیں۔۔۔
آپ کے مراسلے جو چیونٹی کی رفتار سے رینگتے ہوئے بمشکل سینکڑہ تک پہنچے تھے اچانک ہماری صحبت بابرکات سے مہمیز پاکر دس ہزار کا عدد چھونے لگے۔۔۔
اب ہم آپ کو اپنی کون کون سی کرامت یاد دلایں۔۔۔
شرم بھی آتی ہے اپنے منہ میاں مٹھو بنتے۔۔۔
لیکن کیا کریں زمانہ ہی ایسا آگیا ہے کہ اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں۔۔۔
گاہے بگاہے اپنے احسانات کا تذکرہ کرکے یادداشت کو تازہ کرواتے رہنا چاہیے۔۔۔
ورنہ چار دن نہ گزریں گے کہ احباب نام تک لینا بھول جائیں گے!!!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم!
اردو محفل کے بہت محترم ہر دلعزیز اور ماشاءاللہ علم میں بہت علم رکھنے والے خوبصورت لفظوں میں صاحب کمال سر سید عاطف علی کو دس ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
(اور ہاں آپ ایک اچھے فوٹوگرافر بھی ہیں)
دعا کرتے ہیں آپ یونہی اردو محفل کو اپنے علم کی روشنی سے منور کرتے رہیں سلامت رہیں آمین۔
بہت شکریہ لاریب بٹیا ۔ اللہ تعالی آپ کو علم و عمل کی ترقیوں میں تیزگام رکھے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
Screenshot-2020-10-16-21-56-18-10.jpg


محمداحمد بھائی کی فرمائش پہ اسی وقت یہ لڑی بنانی شروع کی تھی لیکن طبیعت کی خرابی کی بنا پہ ادھوری چھوڑ دی تھی۔ اب دیکھا تو ماشاءاللہ لاریب اخلاص نے ایک پیاری سے لڑی بنا رکھی تھی۔:)
 
آخری تدوین:
Top