نور وجدان
لائبریرین
ہم ایک ایسی شخصیت کو موضوع گفتگو بنارہے ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ خاموش طبع ہیں مگر حاضر جوابی میں یکتا ہیں ۔ ان کے جوابات میں pun ذومعنی پن پایا جاتا ہے ۔ان کے مراسلے اسی لیے اکثر معلوماتی یا پرمزاح ہوتے ہیں ۔ یہ حد سے زیادہ صاف گو ہیں مگر وہیں ان کا دل روئی کی طرح نرم ہے اب آپ کہیں گے ایسے کون سے محفلین ہے جن کا نام لیے بنا ہی hint پر hint دئیے جارہی ہوں ! ان کی communication skills بہت خوب ہیں۔ چاہیں تو سب سے بات منوالیں ایسا کام یہ کم ہی کرتے ہیں مگر جانے کیوں ان کے دل میں یہ خواہش ہے کہ جیسے یہ expressive ہیں ،ویسے ہی باقی محفلین بھی ان کے ساتھ ہوں بڑی بڑی ٹیکنالوجیکل ٹرمز کو ایسے استعمال کرتے ہیں جیسے یہ ٹرمز انہی کی تخلیق شدہ ہوں مشہور ہے کہ ابھی دورِ طالب علمی میں ہیں تو یقینا کچھ انقلابی سوچ بھی رکھتے ہوں گے ان کی شخصیت کو پرکھا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ زندگی سے بہت مطمئن ہیں کہ جیسے زندگی کو چاہتے تھے یہ ویسے ہی چل رہی ہے ۔ جس طرح کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہیں ،بالکل اسی طرح اضطراب انقلاب کی بنیاد ہے ۔ زندگی ان کو ایسے مواقع ضرور دے گی جب یہ اپنے ملک و ملت کا نام روشن کریں گے ۔ ان شاء اللہ تاہم یہ دل میں کدورت نہیں رکھتے ہیں ، جو بات اچھی یا بری لگے ، اظہار کرتے ہیں ۔ زندگی میں ایسے متوازن لوگ ترقی بھی بہت کرتے ہیں ۔۔۔ یہ ہماری پیاری محفلی شخصیت محترم ظہیر ہیں ۔۔ انٹرویو پینل میں میرے ساتھ ہیں مریم افتخار ، محمد عدنان اکبر نقیبی اور فہد اشرف ۔۔۔ ہم سب کی جانب سے آپ کو خوش آمدید
آخری تدوین: