محسن سے مبتدی:(

عین عین

لائبریرین
الٹی گنگا کیسے بہتی ہے یہ دیکھ لیا۔ مگر اس کا طریقہ یا اصول کیا ہے سمجھ نہیں آیا۔ “میں محسن تھا مگر اب مبتدی ہوں“ ایسا کیوں ہوا بھائیو۔۔۔۔ دوسری بات جب سے محفل کا لباس تبدیل ہوا ہے اس نے ہمیں منہ لگانا چھوڑ دیا ہے اور اس کی ذمے داری عائد ہوتی ہے جناب شمشاد بھائی اور دیگر صاحبان اختیار پر۔ کل میں گھر سے محفل پر آیا لیکن وہی معاملہ ہوا جس کی شکایت مٰں نے چند روز پہلے کی تھی۔ کہ لاگ ان ہونے میں مسئلہ ہے اور اگر ہو بھی جائوں تو کسی دھاگے میں جاتے وقت پھر مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ اس کا حل کب تک نکالیے گا۔ کافی وقت ہو گیا ہے میں اس وجہ سے محفل پر نہیں آ پا رہا
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی، سعود بھائی اس سے پیشتر کہ عین عین صاحب عین وقت پر میرے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں، ان کی مشکل آسان کر دیں۔
 

عین عین

لائبریرین
شمشاد بھائی! آپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ شکایت آگے پہنچا دی گئی ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا یہ نہیں بتایا اگر یہ بات واضح ہو جائے تو میں اس وقت تک صبر سے کام لے سکتا ہوں۔ اگر اس معاملے کو ترجیحات میں شامل کر کے حل نہیں کیا گیا تو میں محفل پر دھرنا دوں گا اور ٹریفک بلاک کر دوں۔ جب کہ پلے کارڈز کے ذریعے محفل انتظامیہ کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالوں گا اور نعرے لگائوں گا۔ امید ہے اس ’دھمکی‘ کو ہلکا نہںٰ لیا جائے گا۔ میں کافی دن سے اس مصیبت میں گرفتار ہوں۔ پہلے تو اتنا بھی نہیں ہو رہا تھا کہ شکایت ہی کے لیے لاگ ان ہو جائوں ۔ اب جا کر محفل کے نئے روپ نے اجازت دی ہے وہ بھی صرف آفس سے کہ میں اتنی بات کر رہا ہوں۔ گھر سے تو ممکن ہی نہیں ہے۔ درخواست ہے کہ میرے احتجاج میں محفل کے اس نویلے روپ سے متاثر ہونے والے دوسرے یار دوست بھی شامل ہو جائیں۔ تا کہ ہم شمشاد و نبیل و سعود وغیرہما سے اچھی طرح نمٹ سکیں۔:)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
یار ہمارے پاس محفل کی سپیڈ کا اتنا مسئلہ تو نہیں آرہا جتنا کہ آپ بتارہے ہیں۔ گھر اور آفس دو جگہ سے ہی میں محفل میں آتا ہوں۔ بس کبھی کبھی سپیڈ آہستہ ہوجاتی ہے۔
آپ اپنے گھر والے انٹرنیٹ کنکش کی رفتار چیک کیجیے یا اگر ریم کمزور ہو تو اس پر دھیان دیجیے۔کہ بعض اوقات برواز کے بہت سے ٹیبز کھلتے ہوئے ریم کی وجہ سے اڑی کرجاتے ہیں۔ باقی مبتدی والے مسئلہ پر تو ہم بھی آہ و فغاں ہیں۔
 

عین عین

لائبریرین
یار ہمارے پاس محفل کی سپیڈ کا اتنا مسئلہ تو نہیں آرہا جتنا کہ آپ بتارہے ہیں۔ گھر اور آفس دو جگہ سے ہی میں محفل میں آتا ہوں۔ بس کبھی کبھی سپیڈ آہستہ ہوجاتی ہے۔
آپ اپنے گھر والے انٹرنیٹ کنکش کی رفتار چیک کیجیے یا اگر ریم کمزور ہو تو اس پر دھیان دیجیے۔کہ بعض اوقات برواز کے بہت سے ٹیبز کھلتے ہوئے ریم کی وجہ سے اڑی کرجاتے ہیں۔ باقی مبتدی والے مسئلہ پر تو ہم بھی آہ و فغاں ہیں۔
ہو سکتا ہے آپ کی بات درست ہو۔ لیکن پچھلا لباس محفل اسی ریم اور نیٹ اسپیڈ کے ساتھ میرے لیے کبھی مشکل کا باعث نہیں بنا۔ جب سے یہ ملمع کاری کی گئی ہے مجھے مسئلہ ہو رہا ہے۔ شاید چند اور لوگ بھی اس سے متاثر ہوں اگر وہ یہاں رپورٹ کریں تو مسئلے کی شدت ظاہر ہو۔ مجھے بھی اس شکایت میں تنہائی کا احساس ہو رہا ہے۔ کسی نے اب تک یہ شکایت نہیں کی ہے غالبا۔ شمشاد بھائی نے ایک دھاگے میں کہا تھا کہ چند اور لووگ بھی اس سے متاثر ہیں جن کی شکایت پر کام جاری ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ میرا ہی مسئلہ نہں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عین عین صاحب، کچھ اور دوست بھی مسائل کا ذکر کر چکے ہیں لیکن سپیڈ کا مسئلہ شاید کسی کو نہیں پیش آ رہا۔ فورم کی سپمل بلیک تھیم کی وجہ سے کچھ پرابلمز پیش آ رہی ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ جب تک یہ مسائل حل نہ ہو جائیں اس وقت تک ڈیفالٹ تھیم پر ہی گزارا کیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی! آپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ شکایت آگے پہنچا دی گئی ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا یہ نہیں بتایا اگر یہ بات واضح ہو جائے تو میں اس وقت تک صبر سے کام لے سکتا ہوں۔ اگر اس معاملے کو ترجیحات میں شامل کر کے حل نہیں کیا گیا تو میں محفل پر دھرنا دوں گا اور ٹریفک بلاک کر دوں۔ جب کہ پلے کارڈز کے ذریعے محفل انتظامیہ کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالوں گا اور نعرے لگائوں گا ۔۔۔۔۔

شکر ہے اس میں پرائے ٹائروں کو آگ لگانے کا ذکر نہیں ہے۔ وہ تو ویسے بھی حکومت نے مہنگے کر دیئے ہیں۔
 
Top