محشر بدایونی - " کرے دریا نہ پُل مسمار میرے"

طارق شاہ

محفلین
غزل
محشربدایونی



کرے دریا نہ پُل مسمار میرے
ابھی کچھ لوگ ہیں اُس پار میرے


بہت دن گزرے اب دیکھ آؤں گھر کو
کہیں گے کیا در و دیوار میرے


وہیں سورج کی نظریں تھیں زیادہ
جہاں تھے پیڑ سایہ دار میرے


وہی یہ شہر ہے، تو شہر والو!
کہاں ہیں کوچہ و بازار میرے


تم اپنا حالِ مہجوری سناؤ
مجھے تو کھا گئے آزار میرے


جنہیں سمجھا تھا جاں پرور میں اب تک
وہ سب نکلے کفن بردار میرے


گزرتے جا رہے ہیں دن ہوا سے
رہیں زندہ سلامت یار میرے


دبا جس میں، اُسی پتھر میں ڈھل کر
بِکے چہرے سرِ بازار میرے


دریچہ کیا کھُلا میری غزل کا
ہوائیں لے اُڑیں اشعار میرے


محشربدایونی


 

محمداحمد

لائبریرین
وہی یہ شہر ہے، تو شہر والو!
کہاں ہیں کوچہ و بازار میرے

جنہیں سمجھا تھا جاں پرور میں اب تک
وہ سب نکلے کفن بردار میرے

دریچہ کیا کھُلا میری غزل کا
ہوائیں لے اُڑیں اشعار میرے

واہ واہ بہت ہی خوب انتخاب ہے۔
 
کرے دریا نہ پُل مسمار میرے
ابھی کچھ لوگ ہیں اُس پار میرے
بہت دن گزرے اب دیکھ آؤں گھر کو
کہیں گے کیا در و دیوار میرے
وہیں سورج کی نظریں تھیں زیادہ
جہاں تھے پیڑ سایہ دار میرے
وہی یہ شہر ہے، تو اے شہر والو!
کہاں ہیں کوچہ و بازار میرے
تم اپنا حالِ مہجوری سناؤ
مجھے تو کھا گئے آزار میرے
جنہیں سمجھا تھا جاں پرور میں اب تک
وہ سب نکلے کفن بردار میرے
:zabardast1:انتخاب ہے سر جی۔​
داد قبول کیجیے:applause::applause::applause::applause::applause::applause:
 

محمداحمد

لائبریرین
وہی یہ شہر ہے، تو اے شہر والو!
کہاں ہیں کوچہ و بازار میرے

افسانہ نگار جس بات کو کہنے میں صفحات بھر دیتا ہے، شاعر وہی بات دو مصروں میں کہہ دیتا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وہیں سورج کی نظریں تھیں زیادہ
جہاں تھے پیڑ سایہ دار میرے
وہی یہ شہر ہے، تو اے شہر والو!
کہاں ہیں کوچہ و بازار میرے

تم اپنا حالِ مہجوری سناؤ
مجھے تو کھا گئے آزار میرے
واہ واہ۔ بہت خوب۔ حسبِ روایت بہترین انتخاب۔ بہت شکریہ طارق شاہ ۔ :)

وہی یہ شہر ہے، تو اے شہر والو!
کہاں ہیں کوچہ و بازار میرے

افسانہ نگار جس بات کو کہنے میں صفحات بھر دیتا ہے، شاعر وہی بات دو مصروں میں کہہ دیتا ہے۔

متفق۔ :)
جزاک اللہ احمد! :)
 

شیزان

لائبریرین
تم اپنا حالِ مہجوری سناؤ
مجھے تو کھا گئے آزار میرے
جنہیں سمجھا تھا جاں پرور میں اب تک
وہ سب نکلے کفن بردار میرے

واہ شاہ جی۔
کیا انتخاب ہے ۔۔
شکریہ قبول فرمایئے
اور احمد بھائی کا ٹیگ کرنے پر شکریہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کرے دریا نہ پُل مسمار میرے
ابھی کچھ لوگ ہیں اُس پار میرے
بہت دن گزرے اب دیکھ آؤں گھر کو
کہیں گے کیا در و دیوار میرے
وہیں سورج کی نظریں تھیں زیادہ
جہاں تھے پیڑ سایہ دار میرے
وہی یہ شہر ہے، تو اے شہر والو!
کہاں ہیں کوچہ و بازار میرے
تم اپنا حالِ مہجوری سناؤ
مجھے تو کھا گئے آزار میرے
جنہیں سمجھا تھا جاں پرور میں اب تک
وہ سب نکلے کفن بردار میرے
گزرتے جا رہے ہیں دن ہوا سے
رہیں زندہ سلامت یار میرے
واہ
محشر بدایونی کی کمال غزل
بہت خوبصورت
احمد کا شکریہ ٹیگنگ کے لئے۔ صرف کچھ اشعار ہی پڑھے تھے، آج پوری غزل بھی پڑھ لی۔
 
Top