محفلین کے اختیارات

محمداحمد

لائبریرین
میں حساس نوعیت کی معلومات نہیں رکھتا۔ ٹوٹے پھوٹے اشعار گوگل چرا بھی لے تو کیا جائے گا۔ :)

گوگل والے بہت خود دار ہیں۔

حساس نوعیت کی معلومات آپ سے کبھی نہیں مانگیں گے۔ ہاں اگر کبھی آپ کو ضرورت پڑے تو کوئی بعید نہیں ہے کہ خیال کرکے آپ کو واپس ضرور کر دیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مثلاً ایٹم بم کا فارمولہ۔۔۔
یا جے ایف ۱۷ تھنڈر بلاک ۳ پر کام۔۔۔
یا پھر اسپائس ۲۰۰۰ میزائل کی ٹیکنالوجی پر پیش رفت!!!

وہ تو لسوڑوں کے اچار کی ترکیب کو بھی غور سے پڑھتے ہوں گے کہ یہ پاکستانی کیا بنا رہے ہیں۔ :):D
 
سید عمران

محفلین
وہ تو لسوڑوں کے اچار کی ترکیب کو بھی غور سے پڑھتے ہوں گے کہ یہ پاکستانی کیا بنا رہے ہیں۔ :):D
یہ بھی تو ذائقہ میں اسپائس میزائل اور ایٹم بم سے کم نہیں۔۔۔
بھلا بلیک واٹر اور موساد، سی آئی اے کیا جانے ادرک کا سواد!!!
 
عرفان سعید

محفلین
آپ نے سارا مزاہ کر کرا کر دیا۔ عجیب و غریب ریٹنگ واپس لے رہا ہوں :)
آپ نے تو قصہ ہی پاک کر دیا!
ویسے میں بھی کل سے مسلسل اضطراب کا شکار تھا کہ میں نے ایسا کیا کردیا کہ آپ نے میرے مراسلے کو شمشیرِ پسندیدگی سے کاٹا!
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے میں بھی کل سے مسلسل اضطراب کا شکار تھا کہ میں نے ایسا کیا کردیا کہ آپ نے میرے مراسلے کو شمشیرِ پسندیدگی سے کاٹا!
ماضی میں میری ریٹنگز سے تمام اہل محفل اسی طرح حیران و پریشان رہتے تھے۔ اس لئے اب ریٹنگ دینا چھوڑ دی ہیں۔ کبھی کبھار شغلاً دئے دیتا ہوں۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
ماضی میں میری ریٹنگز سے تمام اہل محفل اسی طرح حیران و پریشان رہتے تھے۔ اس لئے اب ریٹنگ دینا چھوڑ دی ہیں۔ کبھی کبھار شغلاً دئے دیتا ہوں۔ :)
یہ شغل آپ نے ساڑھے آٹھ ہزار مراسلوں میں صرف 3 بار فرمایا ہے۔
اسی لیے تو میرے پسینے نکل رہے تھے کہ اس قسم کا شغل میرے ساتھ کیوں کیا!
 
عرفان سعید

محفلین
ماضی میں میری ریٹنگز سے تمام اہل محفل اسی طرح حیران و پریشان رہتے تھے۔ اس لئے اب ریٹنگ دینا چھوڑ دی ہیں۔ کبھی کبھار شغلاً دئے دیتا ہوں۔ :)
یار ایک بات تو بتاتا جا،
ہم وقت کے ساتھ بوڑھے ہو رہے ہیں اور آپ کی عمر کم ہو رہی ہے، یہ کس معجون کا کرشمہ ہے؟
 
Top