محفلین کے شروع کردہ دھاگوں کی فہرست

یوسف-2

محفلین
کیا اردو محفل میں ایسا کوئی ٹیب نہیں دیا جاسکتا، جس میں محفلین اپنے شروع کردہ دھاگوں کی فہرست ملاحظہ کرسکیں ؟
 
اپنے نام پر کلک کیجیے، ایک باکس کھل جائے گا۔ وہاں پر کوائف نامے پر کلک کرنے سے آپ کا صفحہ سامنے آجائے گا۔ اس پر مراسلے کے ٹیب کو کلک کیجیے اور سامنے آنے والے مراسلوں کے صفحے کے آخر میں اپنے شروع کیے گئے تمام مراسلوں پر کلک کریں۔ بنگو!
 
بہت بہت شکریہ خلیل بھائی! میں ایویں اتنے دنوں تک پری شان رہا :eek: اصل میں دیگر کئی فورمز پر یہ سارے مراحل ”آپ کے شروع کردہ دھاگے“ کے ٹیب سے براہ راست طے ہوجاتے ہیں۔ لیکن یہاں تو ۔ ۔ ۔ پہلے خُم آئے گا،پھر صراحی آئے گی، پھر جام آئے گا :p چلیں شکر ہے کہ جام تک تو پہنچ ہی گئے :)
 
اور ایک اور مزید آسان طریقہ
کسی بھی مراسلے میں رہتے ہوئے اپنی تصویر اور نام کے نیچے لکھے مراسلوں کی تعداد پر کلک کریں آپ کے تمام مراسلوں کی لسٹ سامنے آ جائے گی۔ نیچے تصویر میں دیکھیں
yjml.jpg
 
بہت بہت شکریہ امجد بھائی
 
الف عین

لائبریرین
اور ایک اور مزید آسان طریقہ
کسی بھی مراسلے میں رہتے ہوئے اپنی تصویر اور نام کے نیچے لکھے مراسلوں کی تعداد پر کلک کریں آپ کے تمام مراسلوں کی لسٹ سامنے آ جائے گی۔ نیچے تصویر میں دیکھیں
yjml.jpg
لیکن اس طرح شروع کردہ دھاگے نہیں، تمام مراسلات کی فہرست آتی ہے۔
 
بہت بہت شکریہ خلیل بھائی! میں ایویں اتنے دنوں تک پری شان رہا :eek: اصل میں دیگر کئی فورمز پر یہ سارے مراحل ”آپ کے شروع کردہ دھاگے“ کے ٹیب سے براہ راست طے ہوجاتے ہیں۔ لیکن یہاں تو ۔ ۔ ۔ پہلے خُم آئے گا،پھر صراحی آئے گی، پھر جام آئے گا :p چلیں شکر ہے کہ جام تک تو پہنچ ہی گئے :)
اس بابت کیا فرماتے ہیں علمائے عظام! :) :) :)

quick-my-threads.png
 
اس سے بھی آسان طریقہ میں نے یہ اختیار کیا ہوا ہے کہ اس کا لنک گوگل کروم میں بک مارک کرلیا ہے اور بک مارک کو مستقل سامنے شو کیا ہوا ہے۔:)
 
محمد اسامہ سَرسَری بھائی اگر آپ اردو محفل کا بک مارک کا طریقہ اپنائیں تو نہ صرف آپ بلکہ دوسرے محفلین بھی آپ کے پروفائل سے آپ کے ان مراسلوں تک فوری طور پر پہنچ سکتے ہیں جنہیں آپ نے بک مارک کیا ہوا ہے۔

اب ذرا ہمارے پروفائل صفحے پر جاکر بک مارک پر کلک کیجیے!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
طریقہ تو اچھا ہے، مگر میں صرف خاص مراسلوں کو بک مارک کرکے ان کو مخصوص ٹیگ دیتا ہوں، چاہے وہ مراسلے میرے ہوں یا کسی اور کے، تاکہ بوقت ضرورت ان سے استفادہ کرسکوں۔
 
محمد اسامہ سَرسَری بھائی اگر آپ اردو محفل کا بک مارک کا طریقہ اپنائیں تو نہ صرف آپ بلکہ دوسرے محفلین بھی آپ کے پروفائل سے آپ کے ان مراسلوں تک فوری طور پر پہنچ سکتے ہیں جنہیں آپ نے بک مارک کیا ہوا ہے۔

اب ذرا ہمارے پروفائل صفحے پر جاکر بک مارک پر کلک کیجیے!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
اگر آپ اپنے پروفائل کے ”مراسلے“ پر کلک کریں پھر ظاہر ہونے والے تمام مراسلے کے نیچے دیکھیں تو ”محمد خلیل الرحمٰن کی شروع کردہ تمام لڑیاں“ لکھا نظر آئے گا اسے کلک کرنے سے بھی آپ کی بنائی ہوئی تمام لڑیاں سامنے آجائیں گی۔ اور اگر تمام مراسلے دیکھنے ہیں تو ”محمد خلیل الرحمٰن کے ارسال کردہ تمام مواد“ جو اس کے برابر میں لکھا ہے اس پر کلک کرلیں۔ البتہ اپنے مخصوص مراسلوں تک قارئین کی رہنمائی کے لیے بک مارک کا طریقہ ہی بہتر ہے جو آپ نے اختیار فرمایا ہے، مگر یہاں بات تو تمام لڑیوں تک رسائی کی چل رہی ہے نا۔:)
 
اف فوہ!!!

کہاں تھے اب تک سعود بھائی؟ کیا خوب طریقہ سجھایا ہے، ماؤس کےصرف دو کلک ۔ اور ہر تفصیل نظروں کے سامنے ۔
در اصل کلک تو محض سرچ کے خانے پر کرنا ہوتا ہے۔ تیر کے نشان پر تو محض کرسر لانے کی دیر ہوتی ہے، کلک کرنا ضروری نہیں۔ :) :) :)
 
Top