ابن سعید
خادم
محفل کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر محفلین کو تحفتاً اپنے دوستوں سے فوری بات چیت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ گو کہ یہ سہولت محفل میں کافی پہلے سے موجود تی پر اس کا استعمال چند افراد تک محدود تھا۔ عموماً انتظامی امور پر بات چیت کرنے کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کو عام نہ کرنے کا سبب محفل کے ریسورسیز پر پڑنے والے منفی اثرات تھے۔ اب اسے تجرباتی طور پر عام کیا جاتا ہے۔ اس دوران اگر محفل کسی مشکل کا شکار ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ اسے دوبارہ محدود کرنا پڑ جائے۔
یہ سہولت محفل کے زیریں حصے میں ایک افقی پٹی کی شکل میں دستیاب ہے۔ یہ چیٹ کا نظام فیس بک کی چیٹ سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ اس میں کسی رکن سے گفتگو کرنے کے لئے ان کا دوستوں کی فہرست میں ہونا ضروری ہے۔
امید ہے کہ احباب اس سہولت سے معتدل انداز میں استفادہ کریں گے۔ اور دوسروں کی مصروفیات کا خیال رکھیں گے۔ نیز یہ کہ لغو گفتگو سے اجتناب برتیں گے۔
کسی پریشانی کی صورت میں اسی دھاگے میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔