محفل اتنا سست رفتار کیوں ہے

جیہ

لائبریرین
ایک بات میری سمجھ میں نہیں آرہی کہ دوسرے سائٹ کے بہ نسبت اردو ویب محفل میرے پاس اتنا سست کیوں ہے۔

کوئ میسیج دیکھنا ہو تو بہت وقت لیتا ہے ۔ اور پیغام پوسٹ کرنے کے بعد تو اس سے بھی زیادہ وقت لیتا ہے۔ میرے پاس یو ایس روبوٹک موڈیم ہے۔ اور برین نیٹ کا ڈائل اپ کنکشن ہے جو کہ دوسروں کمپنیوں کے بہ نسبت اچھی سروس دیتا ہے
 

زیک

مسافر
جیہ: محفل آپ کے پاس ہمیشہ سے سست ہے یا حال ہی میں ہوئی ہے؟ کیا یہ ہر صفحہ کھلنے میں دیر لگتی ہے یا پوسٹ کرتے ہوئے؟ کیا بائین طرف والے بلاکس فوراً آ جاتے ہیں اور باقی صفحہ کھلنے میں دیر لگتی ہے؟

کیا کسی اور کو بھی محفل سست لگتی ہے؟
 

جیہ

لائبریرین
میرے پاس محفل شروع سے سست ہے ۔ جب کسی لنک کو کلک کرتی ہوں تو دیر تک خالی گرے سکرین رہتا ہے اس کے کافی دیر بعد سارا پیج کھل جاتا ہے۔پوسٹ کرتے ہوئے نسبتا زیادہ وقت لیتا ہے۔ م س انٹرنٹ ایکسپلورر میں سارہ پیج کھلتا ہے ۔ البتہ فائر فاکس میں بایئں طرف والے پہلے آجاتے ہیں اور باقی پیج بعد میں کھلتا ہے
 

زیک

مسافر
اگر آپ اپنے براؤزر میں جاواسکرپٹ disable کر دیں تو کیا صفحہ بہتر رفتار سے کھلتا ہے؟
 

زیک

مسافر
اہم: اگر آپ جاواسکرپٹ کو disable کرتے ہیں تو محفل کا اردو ویب‌پیڈ نہیں چلے گا۔ میں صرف ٹیسٹنگ کے لئے چیک کرا رہا ہوں۔

اگر آپ فائرفاکس استعمال کرتے ہیں تو Tools مینو میں Options پر جائیں اور وہاں Content پر کلک کریں۔ آپ کو Enable Javascript کے ساتھ ایک چیک‌باکس نظر آئے گا۔ اسے uncheck کر دیں۔

اگر آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں تو Tools مینو سے Internet Options سیلکٹ کریں۔ پھر Security ٹیب پر جائیں۔ Internet پر کلک کریں اور پھر Custom Level والے بٹن پر۔ Scripting میں Active Scripting کو disable کر دیں۔
 

جیہ

لائبریرین
زکریا جاوا سکریپٹ ڈس ایبل کرنے سے تو بظاہر پڑ گیا ہے مگر اب اردو لکھنے کے لیے لینگویج بار سے اردو سیلیکٹ کرنا پڑ رہا پے۔ اور پوسٹ کرنے میں جو زیادہ وقت لے رہا تھا، وہ اس پوسٹ کے ساتھ چیک کرتی ہوں کہ اس میں بھی فرق پڑا کہ نہیں
 

جیہ

لائبریرین
پچھلا پوسٹ کرتے ہوے فرق نظر آرہا ہے کہ پیغام جلدی آجاتا ہے سکرین پر۔

مگر کیا جارا سکریپٹ ڈس ایبل کرنا ہی اس مسئلے کا حل ہے؟
 

زیک

مسافر
یعنی جاواسکرپٹ ڈس‌ایبل کرنے سے اچھا خاصا فرق پڑا ہے؟

یہ اچھا حل نہیں ہے۔ میں کچھ دنوں میں بہتر حل implement کرتا ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
جی خاصا فرق پڑا ہے۔
اللہ کرے کہ آپ جلد ہی اس مسئلے کا کوئ حل ڈھونڈ لیں
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان میں ڈائل اپ پر یہ مسئلہ تھا۔ لیکن وہاں میں‌ نے ایک اور کام کیا تھا۔ بہت سارے موضوعات ایک ساتھ کھول لیتا تھا، آخری تک پہنچتے پہنچتے پہلا کھل چکا ھوتا تھا۔ اس طرح سب کے جواب پر کلک کرکے پہلے پر آتا، پوسٹ کرتا، پھر دوسرا پھر تیسرا۔۔۔ :shock:
 
Top