محمود احمد غزنوی
محفلین
مبارک ہو فرخ صاحب اور مغل صاحب۔ ۔ ۔ سیّاں بھئے کوتوال، اب ڈر کاہے کا
ارے نہیںبھئی ، خدا نخواستہ، ( محض ٹھٹھول کی تھی )بہت بہت شکریہ محمود صاحب اور شمشاد صاحب۔ اور مغل صاحب قبلہ یہ محاورہ ہے جو محمود صاحب نے کہا۔
کیا اب مجھے محاورات کے معانی بھی سمجھانے پڑیں گے۔
شکریہ فرحان بھائی ۔میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو آپ حضرات کو
فرحان مصطفٰے صاحب بہت شکریہمبارک ہو فرخ صاحب اور مغل صاحب
شکریہ عارف کریم صاحب،بہت اچھا قدم ہے۔ ان شعبوں میں واقعی نئے ناظمین کی ضرورت تھی جو کہ الحمدللہ پوری ہو گئی!
شکریہ ملو بٹیا، سلامت رہومیری طرف سے بھی دونوں کو مبارک ہو
بہت اچھا قدم ہے۔ ان شعبوں میں واقعی نئے ناظمین کی ضرورت تھی جو کہ الحمدللہ پوری ہو گئی!
میری طرف سے بھی دونوں کو مبارک ہو
م،م،مغل صاحب اور فرخ صاحب (سخنور)
آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ھو،!!!!
ارے واہ! محفل پر تو پے در پے جاں فزا خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ سبحان اللہ!
کسے پہلے مبارکباد دوں اور کسے بعد میں کہ ہمیں فرخ صاحب اور مغل صاحب دونوں ہی عزیز ہیں اور بقول 'ماعر':
اک طرف بام پر کوئی گلفام ہےاللہ تعالیٰ یہ اعزاز مبارک فرمائے اور آپ کو احسن رنگ میں ادارت کی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
اک طرف محفلِ بادہ و جام ہے
دل کا دونوں سے ہے کچھ نہ کچھ واسطہ
میں کہاں جاؤں ہوتا نہیں فیصلہ
م م مغل صاحب اور فرخ صاحب
آپ کو یہ عہدہ مبارک ہو۔
میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو یہاں اور ہر جگہ کامیاب کرے۔ آمین
آئے ہائے کیا کرم پھوٹے ہمارے۔ کبھی دید سے عید کا سماں ہوا کرتا تھا اور اب مؤا یہ وقت دکھایا اس کلموہی تقدیر نے کہ ہماری دید ہنسی کا باعث بننے لگی۔
بہت شکریہ جناب فاتح صاحب۔ قبلہ وہ جس کی دید میں لاکھوں مسرتیں پنہاں کے مصداق۔ آپ کی دید ہو گئی ہمیں بھی ہنسی آگئی۔