محفل اور اطلاعات

شاہد شاہ

محفلین
گزارش ہے کہ جب سے محفل پر آیا ہوں اوپر بائیں جانب اطلاعات کا انبار جمع ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے تو وہاں کلک کرنے سے کچھ افاقہ ہوتا تھا مگر اب کچھ عرصہ سے یہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ کلک کرنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔ کیا ان اطلاعات کے فیچر کو مکمل طور پر غیرفعال کیا جا سکتا ہے؟ ان کی وجہ سے پوسٹس کرتے وقت بھی کافی پریشانی ہوتی ہے۔
Capture.png
 
آپ اطلاع نامے کی ترتیبات میں جا کر کچھ غیر ضروری نوعیت کی اطلاعات کو غیر فعال کر دیں تا کہ اطلاعات کم موصول ہوں، مثلاً ہم نے "اطلاع وصول کریں اگر کوئی۔۔۔ آپ کا پیغام پسند کرے" کو غیر فعال کر رکھا ہے جس کے چلتے اس گوشے میں سرخی کم کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ البتہ موجود نمبر وہاں تب تک نظر آتا رہے گا جب تک آپ ساری نئی اطلاعات دیکھ نہ لیں (جو کہ کئی صفحات پر مشتمل ہو سکتی ہیں) یا کچھ دنوں بعد پرانی اطلاعات زائل نہ ہو جائیں۔ :) :) :)
 
شاہد شاہ

محفلین
آپ اطلاع نامے کی ترتیبات میں جا کر کچھ غیر ضروری نوعیت کی اطلاعات کو غیر فعال کر دیں تا کہ اطلاعات کم موصول ہوں، مثلاً ہم نے "اطلا وصول کریں اگر کوئی۔۔۔ آپ کا پیغام پسند کرے" کو غیر فعال کر رکھا ہے جس کے چلتے اس گوشے میں سرخی کم کم دوکھنے کو ملتی ہے۔ البتہ موجود نمبر وہاں تب تک نظر آتا رہے گا جب تک آپ ساری نئی اطلاعات دیکھ نہ لیں (جو کہ کئی صفحات پر مشتمل ہو سکتی ہے) یا کچھ دنوں بعد پرانی اطلاعات زائل نہ ہو جائیں۔ :) :) :)
کیا تمام اطلاعات کو ختم نہیں کیا جا سکتا؟ جیسے ابھی میں یہ پیغام لکھ رہا ہوں تو پھر اوپر نئی اطلاع کا بلبلا نظر آ رہا ہے۔
 
مستقبل میں کم اطلاعات موصول کرنا یا سرے سے کوئی بھی اطلاع موصول نہ کرنا اور موجودہ اطلاعات کو ختم کرنا، ہمارے پچھلے مراسلے میں دونوں ہی باتوں کا جواب موجود ہے۔ :) :) :)
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے اطلاعات کچھ کچھ ایسے لگتی ہیں جیسے کبھی ڈاک بابو خطوط لاتے تھے۔۔۔۔تو خوشی اور تجسس ہوتا تھا۔
 
La Alma

لائبریرین
گزارش ہے کہ جب سے محفل پر آیا ہوں اوپر بائیں جانب اطلاعات کا انبار جمع ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے تو وہاں کلک کرنے سے کچھ افاقہ ہوتا تھا مگر اب کچھ عرصہ سے یہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ کلک کرنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔ کیا ان اطلاعات کے فیچر کو مکمل طور پر غیرفعال کیا جا سکتا ہے؟ ان کی وجہ سے پوسٹس کرتے وقت بھی کافی پریشانی ہوتی ہے۔
Capture.png
ہو سکتا ہے آپ کے گزشتہ اکاؤنٹ کی اطلاعات بھی یہیں موصول ہوتی ہوں :)
 
یاز

محفلین
گزارش ہے کہ جب سے محفل پر آیا ہوں اوپر بائیں جانب اطلاعات کا انبار جمع ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے تو وہاں کلک کرنے سے کچھ افاقہ ہوتا تھا مگر اب کچھ عرصہ سے یہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ کلک کرنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔ کیا ان اطلاعات کے فیچر کو مکمل طور پر غیرفعال کیا جا سکتا ہے؟ ان کی وجہ سے پوسٹس کرتے وقت بھی کافی پریشانی ہوتی ہے۔
Capture.png
لگتا ہے کہ حضورِ والا معطلیات کے بعد اطلاعیات کے بھی بے تاج بادشاہ بننے جا رہے ہیں۔
ہم نے تو کل بھی مشورہ دیا تھا کہ اتنی زیادہ اطلاعات کو مینیج کرنے کے لئے ایک عدد وزیرِ اطلاعات یا مشیرِ اطلاعات رکھ لیں۔
 
یاز

محفلین
مجھے اطلاعات کچھ کچھ ایسے لگتی ہیں جیسے کبھی ڈاک بابو خطوط لاتے تھے۔۔۔۔تو خوشی اور تجسس ہوتا تھا۔
قبلہ شاہد شاہ صاحب کی اطلاعات اگر ڈاکیا لے کر آتا تو ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی پہ رکھ کر لانا پڑتیں۔
نوٹ: شاہد شاہ صاحب! اصلی والی ٹریکٹر ٹرالی کی بات کر رہا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نقلی والی ٹریکٹر ٹرالی کیسی ہوتی ہے
یہ پاکستانی سیاست کا لطیفہ ہے فہد صاحب۔ ایک معزز رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے اندر ایک دوسرے معزز رکن پارلیمنٹ کو ان کی جسمانی حالت کی و جہ سے ٹریکٹر ٹرالی سے تشبیہ دے ڈالی تھی! :)
 
Top