محفل اور ٹویٹس

زیک

مسافر
محفل میں اب ٹویٹس کی بھرمار ہے خاص طور پر سیاست و حالات حاضرہ کے زمروں میں۔

یہ ٹویٹس نہ ہمارے علم میں اضافہ کرتے ہیں، نہ ان کا کوئی اور مقصد ہے۔ صرف جگتیں، پروپیگنڈہ اور بکواس۔

بہتر یہی ہے کہ انتظامیہ محص ٹویٹ شیئر کرنے والی ایسی پوسٹس کو فوراً حذف کر دیا کرے۔

ایسے بیکار ٹویٹ شیئر کرنے والے چند ہی ارکان ہیں۔ میں ان کے نام نہیں لوں گا لیکن وہ خود اس لڑی میں حاضری لگا کر توبہ کر سکتے ہیں۔

جن ارکان کے باقاعدگی سے ٹویٹ ڈیلیٹ ہوں انہیں کچھ عرصہ کے لئے معطل کرنا بھی لازم ہے تاکہ وہ ایسی حرکتوں سے اجتناب کریں اور دوسرے محفلین سبق حاصل کریں۔

یقیناً اس وقت محفل میں ایسی سختی کی ضرورت ہے۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
ٹویٹ شیئر کرنا ایسی بڑی بات نہیں مگر ان ٹویٹس کے ساتھ بغیر کچھ لکھے، بغیر کوئی با مقصد بات کیے، محض ٹویٹس کے لنک کی شراکت کرنا یقینی طور پر غلط اقدام ہے۔
 

زیک

مسافر
ٹویٹ شیئر کرنا ایسی بڑی بات نہیں مگر ان ٹویٹس کے ساتھ بغیر کچھ لکھے، بغیر کوئی با مقصد بات کیے، محض ٹویٹس کے لنک کی شراکت کرنا یقینی طور پر غلط اقدام ہے۔
ایسے ٹویٹ جو محفلین کو اہم معلومات بہم پہنچائیں اور لڑی کے موضوع سے متعلق ہوں شیئر کرنا مفید ہے۔ یہاں ان کا ذکر نہیں بلکہ ایک قسم کی ٹویٹ سپیمنگ کی بات ہو رہی ہے
 

علی وقار

محفلین
ایسے ٹویٹ جو محفلین کو اہم معلومات بہم پہنچائیں اور لڑی کے موضوع سے متعلق ہوں شیئر کرنا مفید ہے۔ یہاں ان کا ذکر نہیں بلکہ ایک قسم کی ٹویٹ سپیمنگ کی بات ہو رہی ہے
ایسے ٹویٹس سے مجھ سے زیادہ تنگ کون ہو گا کہ میرا تو نیٹ بھی سست پڑ جاتا ہے اور بسا اوقات ٹویٹس لوڈ ہونے کا نام نہیں لیتے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
درست بات ہے۔ اس پر پالیسی بننی چاہیئے۔

مزید یہ کہ یہاں کے مدیران و ناظمین کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔ پاکستانی میں جتنی سیاسی اور مذہبی پولرائزیشن ہو چکی ہے اس کے ہوتے ہوئے کسی شخص کا "غیر جانبدار" رہنا شاید ممکن نہیں رہا، یہاں کے مدیران و ناظمین بھی اپنے اپنے سیاسی و مذہبی نظریات رکھنے میں حق بجانب ہیں لیکن ان کا برملا اور پارٹی بن کر اظہار کرتے پھرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔ کھلے بندوں اپنی سیاسی پسند و ناپسند کا اظہار کرنے والا کوئی مدیر اگر کسی کی پوسٹ حذف کرے گا تو اس کا کیا بھی مقصد سمجھا جائے گا؟

کہنا یہ چاہتا ہوں کہ سیاسی و مذہبی زمروں کے لیے ایک جامع پالیسی ہونی چاہیئے جس میں نہ صرف پوسٹ کرنے والوں کے لیے واضح اصول و ضوابط مقرر ہوں اور ان پر عمل ہو بلکہ ان زمروں کو کنڑول کرنے والے بھی کسی "پروٹوکول" کے پابند ہوں!
 

ہانیہ

محفلین
پروپگنڈا اور سپیمنگ کی غرض سے کوئی بھٹو جتنی مرضی شکلیں بدل کر خود کو "متعارف" کروائے اس کا علاج ضروری ہے۔

بالکل درست سر۔۔۔۔ یہاں سکولوں میں بچوں پر جب سختی کی جا سکتی ہے چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر۔۔۔ حالانکہ پچوں کی سیکھنے کی عمر ہوتی ہے۔۔۔۔۔ تو یہاں تو سب عمر میں اتنے بڑے لوگ موجود ہیں۔۔۔۔ بلکہ کچھ تو بزرگ ہو کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔۔۔ افسوس ہوتا ہے۔۔۔ دیکھ کر۔۔۔
 

ہانیہ

محفلین
اور میمز ۔۔۔ بہت ہی برے شئیر ہوتی ہیں۔۔۔ ایک بات اور نوٹ کی ہے۔۔۔ کاپی پیسٹنگ بھی بہت ہے۔۔۔۔ جیسے ایک ایف بی پیج والے دوسرے کا مٹیریل بغیر اجازت پوسٹ کرتے ہیں۔۔۔۔ یہاں پر بھی کچھ پوسٹس میں نے گوگل کیں۔۔۔ سب فیس بک اور ادھر ادھر کی کاپی پیسٹ۔۔۔۔ ااس کے لئے بھی کچھ کریں۔۔۔ اکثر بہت ہی irrelevant ہوتی ہیں ٹوپک سے۔۔۔۔
 
Top