محفل اور ڈاؤن ٹائم

زیک

مسافر
پچھلے کچھ دنوں سے محفل دن میں چند بار ڈاؤن ہو رہی ہے۔ جیسے ہی کسی منتظم کی اس پر نظرپڑتی ہے ہم اسے فوری طور پر واپس آن لائن لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس ڈاؤن ٹائم کی وجہ ہمارے سرور پر کوئ بگ ہے۔ ہماری ہوسٹنگ سپورٹ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امید ہے یہ مسئلہ چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔

اس دوران امید ہے آپ لوگ تنگ نہیں پڑیں گے اور اگر آپ محفل کو ڈاؤن دیکھیں تو کسی منتظم کو مطلع کر سکتے ہیں تاکہ ڈاؤن ٹائم کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زیک۔ فورم کی ٹریفک اگرچہ گزشتہ چند روز میں کافی بڑھ گئی ہے، لیکن سرور کریش ہونے کی وجہ نہیں ہے۔ دیکھتے ہیں کہ ہماری ہوسٹنگ کمپنی اس سلسلے میں کیا قدم اٹھاتی ہے۔
 

الم

محفلین
جی اسکو میں نے بھی دیکھا میں سمجھا شاید آپ کوئی اپگریڈ کر رہے ہوتے تو ایسا نظر آتا۔۔۔۔
 

مقدس

لائبریرین
وہ ایک کانفیشن کروں میں
ایک بار میرا لاگ ان نہیں ہو رہا تھا۔۔ سارا دن یہی پرابلم رہا۔۔
میں نے نبیل بھیا کے دیے ای میل ایڈریس پر میل کی۔۔ بہت وقت گزر گیا۔۔ شاید فیو منتھز
لیکن آج اپنی میل چیک کی۔۔ تو زیک بھیا کا میسج تھا کہ وہ محفل پہ کوئی کام کر رہے ہیں۔۔
بس کہنا یہ ہے کہ جب آپ میسج کریں تو اس کا آنسر بھی ضرور چیک کریں ۔۔ میری طرح دو منتھز کے بعد نہیں
ہی ہی ہی ہی
 

گل خان

محفلین
آج ابھی میرا بھی فورم اوپن نہی ہو رہا۔۔۔ایرر شو کر رہا ہے۔۔۔۔یہ پیج بھی مشکل سے کھلا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top