راحیل فاروق
محفلین
ہم ایک عرصے سے بوجوہ گوگل کروم ہی استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اور مسائل کے ساتھ ساتھ HTTPS نافذ نہ ہونے کے سبب یہ کمبخت ہمیں محفل گھومنے سے بھی گاہے گاہے مانع آتا رہتا ہے۔ اس بابت بعض احباب نے حال ہی میں کچھ گفتگو بھی کی تھی۔ مگر آج ایک طرفہ تماشا دیکھنے کو ملا ہے۔ ہم اپنے مبلغ علم کے ساتھ اس کا پس منظر نہیں سمجھ سکے۔ لہٰذا سامنے رکھتے ہیں:
دھاگے کا پورا پتا بوجوہ حذف کر دیا گیا ہے۔ اگر منتظمین ضرورت سمجھیں تو ہم سے معلوم کر سکتے ہیں۔
فشنگ کی نسبت ہمیں یہ گمان نہ تھا کہ کروم محفل پر بھی اس کا بہتان لگانے سے نہ چوکے گا۔ جس ویب گاہ سے ہوشیار کیا گیا ہے اس پر آج تک کبھی جانے کا اتفاق نہ ہوا تھا۔ امید ہے آئندہ بھی نہ ہو گا۔ بہرحال، اس تجربے نے سعدیؔ کا ایک بھولا ہوا شعر ہمیں یاد دلا دیا ہے۔

ترسم نرسی بہ کعبہ اے اعرابی
کیں رہ کہ تو می روی بترکستان است
یعنی اے بدو! مجھے ڈر ہے کہ تو کعبہ نہیں پہنچنے والا۔ کیونکہ جس راہ پر تو چلا جا رہا ہے وہ تو ترکستان کو جاتی ہے!کیں رہ کہ تو می روی بترکستان است