تیرہویں سالگرہ محفل اینالیٹیکا

نبیل

تکنیکی معاون
آج کل سوشل میڈیا سائٹس پر یورزر کے ڈیٹا سے ان کی شخصیت کا خاکہ تیار کرنے کا شہرہ ہے۔ محض یوزرز کی لائکس سے ہی ان کی شخصیت کو حیرت انگیز طور پر جانچا جا سکتا ہے۔ محفل فورم پر ایسا کوئی خودکار تجزیاتی نظام موجود نہیں ہے، لیکن خود محفلین ہی ایسی عقابی نظر رکھتے ہیں کہ ایک ریٹنگ ہی سے پہچان جاتے ہیں کہ ان محفلین کے رجحانات کیسے ہیں، یا یہ کہ کون صاحب نئی آئی ڈی سے وارد ہو گئے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ تلاش کی تو معلوم ہوا کہ پہلے ہی محفل فورم پر ریٹنگ ڈیٹا کی تفصیلی سٹڈیز موجود ہیں۔ یہاں ان میں سے کچھ کے روابط پیش کر رہا ہوں۔

بارہویں سالگرہ - آپ کی ریٹنگ کا احتساب
ریٹنگ کا جادو!
آٹھویں سالگرہ - ریٹنگ یا درجات
ریٹنگ میٹر

باقی دوستوں کو بھی ایسے روابط کنگھالنے، یا ایسے نئے تجزیے کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
پرانے وی بلیٹن کے زمانے میں ریپوٹیشن کا سسٹم ہوتا تھا جو موجودہ ریٹنگ سسٹم سے قدرے مختلف ہے۔ ایک تو ریپوٹیشن کے پوائنٹ دینے والے کا نام مخفی رہتا تھا، دوسرے ایڈمن کی دی گئی ریپوٹیشن کے پوائنٹس باقی ارکان کے مقابلے میں زیادہ ہوتے تھے۔ :) محفلین نے شروع شروع میں ریپوٹیشن سسٹم کو نوٹس نہیں کیا تھا کیونکہ اس کا استعمال واضح نہیں تھا۔ بعد میں فہیم نے اسے نوٹس کیا اور ذیل کی لڑی میں اپنے مشاہدات پیش کیے۔

محفل کی شہریت اور شہرت

محفل فورم پر ریپوٹیشن کے چرچے سے متاثر ہو کر میں نے ذیل کی کچھ پیشکش کی تھی۔

ریپوٹیشن کے پوائنٹس
 
زیادہ مثبت اور منفی ریٹنگز کی فہرست تو اراکین والے زمرہ میں موجود ہے۔
البتہ ایک اینالسز مثبت اور منفی ریٹنگز کے تناسب کا ہو سکتا ہے۔
 
زیادہ مثبت اور منفی ریٹنگز کی فہرست تو اراکین والے زمرہ میں موجود ہے۔
البتہ ایک اینالسز مثبت اور منفی ریٹنگز کے تناسب کا ہو سکتا ہے۔
اسی سے مزید آگے مثبت ریٹنگز کا مراسلوں کی تعداد سے تناسب بھی دلچسپ ہو سکتا ہے۔ کہیں شاید پہلے بھی نظر سے گزرا ہے، اب یاد نہیں آ رہا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفلین کے پروفائل پیج پر ان کے حاصل و محصول ریٹنگز کا خلاصہ نظر آتا ہے، الگ ریٹنگز کی تفصیل معلوم نہیں ہوتی۔ یہ تفصیلات محفلین ہی اپنے ڈیٹا میں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی رضاکارانہ طور پراپنی دی گئی ریٹنگز کی تصویر پیش کریں تو ان کا سائیکوگراف تیار کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
زیک

مسافر

یہ لیں ایک رضاکار:
 
فرقان احمد

محفلین
رضاکار نمبر 2

ratings.jpg
 
فہد اشرف

محفلین
تمام شرائط و ضوابط قبول کرتے ہوئے میں رضاکارانہ طور پہ اپنی ریٹنگز کی تفصیلات محفل انتظامیہ کو سائیکو گراف تیار کرنے کیلئے پیش کرتا ہوں۔
screenshot2018-05-14--12_31_30.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اوپر بھی عرض کیا تھا کہ پبلک پروفائل پر ریٹنگز کے مجموعی اعداوشمار موجود ہیں، انفرادی ریٹنگز کا حساب متعلقہ یوزر خود ہی دیکھ سکتے ہیں۔ مثال ذیل میں ہے۔

ratings_given.png
 
میں نے اوپر بھی عرض کیا تھا کہ پبلک پروفائل پر ریٹنگز کے مجموعی اعداوشمار موجود ہیں، انفرادی ریٹنگز کا حساب متعلقہ یوزر خود ہی دیکھ سکتے ہیں۔ مثال ذیل میں ہے۔

View attachment 1356
نبیل بھائی آپ تھوڑا تفصیل سے بتائیں ,جہاں تک میں سمجھا ہوں کہ ہم نے جو محفلین کو ریٹنگ سے نوازا ہے ان کا ٹوٹل اس لڑی میں بیان کریں ۔یعنی ہر محفلین کی ریٹنگ کی الگ الگ تفصیل دیں یا ہر ریٹنگ کا ترتیب وار ٹوٹل بیان کرنا ہے۔
 
جیسے زیک بھائی کو ہم نے کتنی زبردست ,پسندیدہ,پر مزاح اور دیگر ریٹنگ دی گئی کا حساب الگ الگ یا زیک بھائی کو نوازی گئی تمام ریٹنگ کا ٹوٹل یکجا کرنا ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی آپ تھوڑا تفصیل سے بتائیں ,جہاں تک میں سمجھا ہوں کہ ہم نے جو محفلین کو ریٹنگ سے نوازا ہے ان کا ٹوٹل اس لڑی میں بیان کریں ۔یعنی ہر محفلین کی ریٹنگ کی الگ الگ تفصیل دیں یا ہر ریٹنگ کا ترتیب وار ٹوٹل بیان کرنا ہے۔

میں نے یہاں کوئی ڈیٹا شئیر کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ محض یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ دی گئی انفرادی ریٹنگز کا جائزہ مجموعی اعدادوشمار سے مختلف ہوگا۔
 
Top