محفل تمہاری آمد کی منتظر رہے گی مقدس

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
محفل کی ملنسار،غمگسار،خوش اخلاق ،خوش رو،خوش خصال​
مدیرِاعلی​
چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب محفل میں اپنی آمد کو یقینی نہیں بنا سکیں گی۔۔۔​
مقدس کا پیغام میں یہاں آپ سب تک پہنچارہی ہوں۔۔۔!​
انہوں نے کہا ہے کہ محفل پر نہ آنا ان کی زندگی کا ایک بہت بڑا خلا ہے ۔۔۔​
لیکن ہم سب محفلین کی محبت اور یاد ہمیشہ ان کے دل میں رہے گی۔۔۔!​
اور وہ تمام محفلین کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گی۔۔۔!​
ہم سب بھی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔!​
 
ملائکہ

محفلین
محفل کی ملنسار،غمگسار،خوش اخلاق ،خوش رو،خوش خصال​
مدیرِاعلی​
چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب محفل میں اپنی آمد کو یقینی نہیں بنا سکیں گی۔۔۔​
مقدس کا پیغام میں یہاں آپ سب تک پہنچارہی ہوں۔۔۔ !​
انہوں نے کہا ہے کہ محفل پر نہ آنا ان کی زندگی کا ایک بہت بڑا خلا ہے ۔۔۔​
لیکن ہم سب محفلین کی محبت اور یاد ہمیشہ ان کے دل میں رہے گی۔۔۔ !​
اور وہ تمام محفلین کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گی۔۔۔ !​
ہم سب بھی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔ !​
کیا ، کیوں، کیا ہوا، :confused: مقدس آپی ٹھیک تو ہیں نا۔۔۔:cry:
 
محمداحمد

لائبریرین
زندگی نام ہی نشیب و فراز کا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ مقدس جہاں بھی رہیں بہت شاد آباد اور خوش و خرم رہیں۔ (آمین) اور جب بھی ممکن ہو محفل میں ضرور آئیں کہ محفلین اردو محفل کو اُن کے بغیر ادھورا سمجھتے ہیں۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
ارے واہ ! میں بھی کہوں محفل اتنی پُر سکوں کیوں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!
مقدس آپی ! جہاں ہیں ۔۔۔۔ رہیں!:D (خالی جگہ خود پُر کریں۔۔۔۔۔)

مذاق ایک طرف۔۔۔۔اور
مقدس آپ خوش رہیں۔۔۔آباد رہیں ۔۔۔۔اور محفل کی رونق بھی برباد مطبل آباد کریں۔۔۔۔۔۔!
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
نہیں عینی آپی
آپ ایسے کیوں کہہ رہی ہیں مقدس اپیا ابھی ایک دو دن میں آ جائیں گی ناں
ان کو پتا ہے اگر جلدی نہیں آئیں تو عائشہ سے بہت ڈانٹ پڑے گی
 
محفل کی ملنسار،غمگسار،خوش اخلاق ،خوش رو،خوش خصال​
مدیرِاعلی​
چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب محفل میں اپنی آمد کو یقینی نہیں بنا سکیں گی۔۔۔​
مقدس کا پیغام میں یہاں آپ سب تک پہنچارہی ہوں۔۔۔ !​
انہوں نے کہا ہے کہ محفل پر نہ آنا ان کی زندگی کا ایک بہت بڑا خلا ہے ۔۔۔​
لیکن ہم سب محفلین کی محبت اور یاد ہمیشہ ان کے دل میں رہے گی۔۔۔ !​
اور وہ تمام محفلین کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گی۔۔۔ !​
ہم سب بھی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔ !​

یہ تو بہت غمگین اور دکھی کرنے والی خبر ہے ، اتنی اچھی رکن اور کسی وجہ سے نہ آ سکے بہت تکلیف دہ ہے۔

میں دعا گو ہوں کہ مقدس کے حالات جلد سازگار ہو جائیں اور وہ پھر سے اپنی خوشگوار طبیعت کی بدولت ہم سب میں موجود ہو۔

اور دعاؤں میں یاد رکھنے کے لیے کہنے کی بھلا ضرورت ہے ، وہ تو ہمیشہ رہے گی ہی۔ :)
 
عینی شاہ

محفلین
ہااااااااااااااااااا یہ کیا دیکھ رہی ہوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہی بھئی نا منظور نا منظور ۔۔سبھی جاتے جا رے ہیں میں نے بھی نہی انا اب پھر ۔۔۔یہ کیا بات ہوئی :(
 
نایاب

لائبریرین
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان " ناگزیر وجوہات " کو محترم مقدس بٹیا کے لیئے آسان فرمائے آمین
جہاں بھی رہیں ہنستی مسکراتی سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
کمی تو محسوس ہوگی ضرور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور دعا ہی بس اپنے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top