محفل سے بار بار اخراج

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج شام سے میں بار بار محفل سے کسی خود کار نظام کے تحت لاگ آؤٹ ہو رہا ہوں۔ معاملہ کچھ یوں ہو رہا ہے میرے ساتھ کہ میں مراسلہ ریٹ کرنے کے بعد تبصرہ کرنے لگتا ہوں تو نقص کا پیغام آجاتا ہے۔ :(
دوسری خاص بات جو اس دوران میرے مشاہدے میں آئی وہ یہ کہ اگر میں لاگ آؤٹ ہوں تو آنلائن لوگوں کی فہرست میں میرا نام نہیں آنا چاہیئے۔ جبکہ وہ بھی آ رہا۔ ملاحظہ کیجیئے تصویر
Mehfil_zps68d5ad85.png
ابن سعید بھائی یا کوئی بھی براہِ مہربانی اس معاملے میں رہنمائی فرمائے :(
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا اکثر محفل کو زیادہ دیر نہ دیکھا جائے تو خود بخود لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے۔
اور کیا آپ "دائمی داخلہ" والا باکس چیک کرتے ہیں؟
 

پردیسی

محفلین
آپ صحیح فرما رہے ہیں۔۔۔کچھ دن سے ایسا ہی ہے۔نوٹیفیکیشن کے ساتھ بھی ایسا مسلہ ہے کوئی ملتا ہے کوئی نہیں ملتا۔۔۔بس یوں جانئے کہ نخریلی محبوبہ جیسا معاملہ ہے آجکل محفل کے ساتھ ۔۔:LOL:
 
اگر دانستہ لاگ آؤٹ نہ ہوں تو پندرہ منٹ تک آنلائن افراد کی فہرست میں آن لائن نظر آتے رہیں گے جبکہ براؤزر میں کوکویز ایکسپائر ہونے کے باعث آپ کا سیشن دم توڑ چکا ہوگا۔ :) :) :)

لاگن ہوتے ہوئے دائمی داخلے کا چیک باکس چیک کر دیا کریں تو یہ مسئلہ جاتا رہے گا۔ :) :) :)

mehfil_permanent_login.png
 
آپ صحیح فرما رہے ہیں۔۔۔ کچھ دن سے ایسا ہی ہے۔نوٹیفیکیشن کے ساتھ بھی ایسا مسلہ ہے کوئی ملتا ہے کوئی نہیں ملتا۔۔۔ بس یوں جانئے کہ نخریلی محبوبہ جیسا معاملہ ہے آجکل محفل کے ساتھ ۔۔:LOL:
کچھ دنوں سے محفل سست ہو گئی ہے۔ ہمیں فی الحال اتنی فرصت نہیں کہ اسباب کا جائزہ لے کر ان کا کوئی حل نکالیں۔ :) :) :)
 

عمر سیف

محفلین
محفل کی سستی تو میں بھی محسوس کر رہا ہوں چند دن سے۔ جواب بھیجنے لگو تو سوچ میں پڑ جاتی ہے کہ بھیجیں یا رہنے دیں۔:)
 

پردیسی

محفلین
پورے ویب پر وائرس کا حملہ ہوا ہوا ہے۔۔۔میری نیوز سائٹ کا بھی یہی حال ہے۔کل تو بنگلہ دیش سائبر آرمی نے ہیک کر لی تھی۔بحرحال برقت پتہ چلنے سے ان کو نکال باہر کیا۔مگر بار بار سپامنگ کی وجہ سے سائٹ بہت سلو ہو جاتی ہے۔
کل ایک اور حل کیا ہے جو آپ بھی کر لیں تو بہتر ہوگا۔سرور کے پینل میں پاسورڈ پروٹیکٹر سے ایڈمن فولڈر یا فائلز کو پاسورڈ لگا دیں۔95 پرسنٹ سپامنگ اور ہیکنگ سے بچت ہو جائے گی
 
Top