تعارف محفل سے گزر تو تھا آج شمولیت اختیار کر لی

وسیم

محفلین
السلام علیکم!!!

خاکسار کو وسیم کہتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق ہے اور سکونت لاھور میں ہے۔

محفل کے گلی کوچوں میں گزر تو عرصہ دراز سے تھا، حاضرین محفل کی دھواں دار اور لطیف گفتگو کے متاثرین میں بھی شامل ہوں۔ آج، یہاں ایک سال پورا ہونے پہ شروع کی گئی ایک لڑی نظر سے گزری تو خیال آیا کہ مجھے بھی اب اس محفل میں شمولیت اختیار کر ہی لینی چاہیے۔ سو ہنرمندوں کی محفل میں ایک بے ہنر شخص کا اضافہ ہو گیا، اب کاریگروں پہ منحصر ہے وہ اس سنگ کو تراش کر ہیرا بنا دیں یا ٹھوکر مارتے ہوئے گزر جائیں۔

اور تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ میں کیا تحریر کروں، سو خود کو خوش آمدید کہہ کر ختم کرتا ہوں

نیاز مند
وسیم
 
حاضرین محفل کی دھواں دار اور لطیف گفتگو کے متاثرین میں بھی شامل ہوں۔
کوئی خاص وقوعہ بتا پائیں گے۔
سو ہنرمندوں کی محفل میں ایک بے ہنر شخص کا اضافہ ہو گیا، اب کاریگروں پہ منحصر ہے وہ اس سنگ کو تراش کر ہیرا بنا دیں یا ٹھوکر مارتے ہوئے گزر جائیں۔
بقول شاعر۔۔۔سرخ رو ہونا ہو تو ٹھوکروں سے سلسلہ پیار ومحبت رکھنا پڑتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم!!!

خاکسار کو وسیم کہتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق ہے اور سکونت لاھور میں ہے۔

محفل کے گلی کوچوں میں گزر تو عرصہ دراز سے تھا، حاضرین محفل کی دھواں دار اور لطیف گفتگو کے متاثرین میں بھی شامل ہوں۔ آج، یہاں ایک سال پورا ہونے پہ شروع کی گئی ایک لڑی نظر سے گزری تو خیال آیا کہ مجھے بھی اب اس محفل میں شمولیت اختیار کر ہی لینی چاہیے۔ سو ہنرمندوں کی محفل میں ایک بے ہنر شخص کا اضافہ ہو گیا، اب کاریگروں پہ منحصر ہے وہ اس سنگ کو تراش کر ہیرا بنا دیں یا ٹھوکر مارتے ہوئے گزر جائیں۔

اور تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ میں کیا تحریر کروں، سو خود کو خوش آمدید کہہ کر ختم کرتا ہوں

نیاز مند
وسیم
وعلیکم السلام وسیم بھائی
جی آیاں نوں ۔
زندہ دلانِ شہر کا بندہ خود کو بے ہنر بولے تو پھر تو ہم جیسے نالائقوں کے لئے بےبےہنر کہلانا ہی بچتا ہے۔
ہم نے صحیح کہا نا عبدالقیوم چوہدری بھائی
وہ اس سنگ کو تراش کر ہیرا بنا دیں یا ٹھوکر مارتے ہوئے گزر جائیں۔
سارے ہیرا ہی بنانا چاہیں گے کیونکہ کوئی ٹھوکر مارنے کی کوشش کرے گا تو پہلے اس کے اپنے گوڈے گٹے زخمی ہونے۔ اس لئے بلا جھجک اپنی خوبیاں بیان کیجئیے اور دوسروں سے سیکھئیے۔
 
وسیم

محفلین
محفل میں پُرتپاک خوش آمدید کہنے پہ میں آپ لوگوں کا مشکور ہوں۔ فی الوقت میں موبائیل سے اس ویب سائیٹ کا استعمال کر رہا ہوں سو مجھے نہیں معلوم کہ اقتباسات کیسے جواب میں داخل کیے جاتے ہیں اور کیسے کسی جواب پہ پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ آپ سب کے جوابات کا لُطف آیا۔ میری کوشش ہو گی کہ میں جلد از جلد اس ویب سائیٹ سے خود کو ہم آہنگ کر سکوں۔

شکریہ :)
 
مومن فرحین

لائبریرین
السلام علیکم!!!

خاکسار کو وسیم کہتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق ہے اور سکونت لاھور میں ہے۔

محفل کے گلی کوچوں میں گزر تو عرصہ دراز سے تھا، حاضرین محفل کی دھواں دار اور لطیف گفتگو کے متاثرین میں بھی شامل ہوں۔ آج، یہاں ایک سال پورا ہونے پہ شروع کی گئی ایک لڑی نظر سے گزری تو خیال آیا کہ مجھے بھی اب اس محفل میں شمولیت اختیار کر ہی لینی چاہیے۔ سو ہنرمندوں کی محفل میں ایک بے ہنر شخص کا اضافہ ہو گیا، اب کاریگروں پہ منحصر ہے وہ اس سنگ کو تراش کر ہیرا بنا دیں یا ٹھوکر مارتے ہوئے گزر جائیں۔

اور تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ میں کیا تحریر کروں، سو خود کو خوش آمدید کہہ کر ختم کرتا ہوں

نیاز مند
وسیم
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید بیٹا ۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
محفل میں پُرتپاک خوش آمدید کہنے پہ میں آپ لوگوں کا مشکور ہوں۔ فی الوقت میں موبائیل سے اس ویب سائیٹ کا استعمال کر رہا ہوں سو مجھے نہیں معلوم کہ اقتباسات کیسے جواب میں داخل کیے جاتے ہیں اور کیسے کسی جواب پہ پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ آپ سب کے جوابات کا لُطف آیا۔ میری کوشش ہو گی کہ میں جلد از جلد اس ویب سائیٹ سے خود کو ہم آہنگ کر سکوں۔

شکریہ :)
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اقتباس لینے لیے لیے مراسلے کے بائیں جانب نیچے "جواب" لکھا ہوا نظر آئے گا، اس کو کلک کر کے اقتباس لیا جا سکتا ہے جیسا کہ میں نے آپ کے مراسلے کا لیا ہے۔

اور پسندیدگی کے اظہار یا دوسرے لفظوں میں ریٹنگ دینے کےلیے آپ کے پچاس مراسلے ہونا ضروری ہے۔
 
شکریہ شمشاد صاحب!!!

میں نے براؤزر بدل بدل کر دیکھا کہ مجھے ریٹنگ کیوں نظر نہیں آ رہی۔ اب معلوم ہوئی اصل بات
 
السلام علیکم!!!

خاکسار کو وسیم کہتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق ہے اور سکونت لاھور میں ہے۔

محفل کے گلی کوچوں میں گزر تو عرصہ دراز سے تھا، حاضرین محفل کی دھواں دار اور لطیف گفتگو کے متاثرین میں بھی شامل ہوں۔ آج، یہاں ایک سال پورا ہونے پہ شروع کی گئی ایک لڑی نظر سے گزری تو خیال آیا کہ مجھے بھی اب اس محفل میں شمولیت اختیار کر ہی لینی چاہیے۔ سو ہنرمندوں کی محفل میں ایک بے ہنر شخص کا اضافہ ہو گیا، اب کاریگروں پہ منحصر ہے وہ اس سنگ کو تراش کر ہیرا بنا دیں یا ٹھوکر مارتے ہوئے گزر جائیں۔

اور تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ میں کیا تحریر کروں، سو خود کو خوش آمدید کہہ کر ختم کرتا ہوں

نیاز مند
وسیم
اُس خوش نصیب کا نام بھی بتادیں جس کی لڑی دیکھ کر آپ نے شمولیت اختیار کی ویسے خوش آمدید اردو محفل میں
 
Top