محفل فورم سروے!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد سے آپ دوستوں کی تجاویز اور شکایات سامنے آ رہی ہیں اور ہم بھی فورم کو بہتر بنانے کی کوشش میں مشغول ہیں۔ میں ایک سروے کے ذریعے نئی محفل فورم کے بارے میں رائے عامہ کا جائزہ لینا چاہتا ہوں۔ فورم کی رائے شماری کی سہولت اس مقصد کے لیے ناکافی ہے۔ میں اس کے لیے ایک بہتر سروے سسٹم کے استعمال کا ارادہ رکھتا ہوں۔ مجھے اس سروے کی تشکیل کے لیے بھی آپ کا تعاون درکار ہے۔ میری درخواست ہے کہ اس طرح کے سروے کے سوالات اور ان کے ممکنہ جوابات اس تھریڈ میں پوسٹ کر دیں تاکہ میں انہیں منظم کر سکوں۔ آپ چاہیں تو یہ سوالات مجھے ذاتی پیغام کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کی مثال ذیل میں ہے:

سوال: محفل فورم fixed width لے آؤٹ میں کیسی لگتی ہے؟

۔ زبردست
۔ اچھی
۔ ٹھیک
۔ بور


والسلام
 

میم نون

محفلین
میں نے پرانا فورم تو دیکھا نہیں، اسلیئے فی الحال کچھ نہیں کیہ سکتا۔
میرے لیئے تو یہی غنیمت ہے کہ مجھے اردو فورم مل گیا (اسکےلیئے بہت شکریا)
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
دو تین دن سے بیمار تھا لیکن اب ماشاء اللہ کچھ فرق پڑا ہے ۔ نبیل بھائی مجھے اس فورم میں فعل حال دو تیں کمی محسوس ہو رہی ہے
1۔ اپنی پوسٹ دیکھیں
2۔ ایک گھنٹہ دو وغیرہ کے اپ ڈیٹ پوسٹ
3۔ کچھ ائیکن کی کمی


باقی یہ تو ہے ہی بہتر

واجد
 

دوست

محفلین
فی الحال تو کسی دوست کے پی سی پر دیکھ رہا ہوں‌ اس کو کم ریزولوشن اور تاہوما فونٹ پر کچھ مزہ نہیں آرہا۔ اپنے سسٹم پر دیکھ کر بتا سکوں گا۔
وسلام
 
Top