نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
حال ہی میں محفل فورم پر ایک یوزر کی جانب سے رومن اردو میں پوسٹ کیے جانے پر جو صورت حال پیدا ہوئی تھی، اسی تناظر میں کچھ عرض کرنا چاہ رہا ہوں۔
یہ صحیح ہے کہ محفل فورم کا بنیادی مقصد تحریری اردو کو فروغ دینا ہے لیکن اگر کوئی نیا یوزر تصویری یا رومن اردو کا سہارا لے رہا ہو تو اس کی حوصلہ شکنی کرنا ہرگز مناسب نہیں ہے۔ اسی فورم پر کئی یوزر ایسے ہیں جنہوں نے یہاں آ کر ہی اردو ٹائپ کرنا سیکھی ہے۔ آئی ٹی کی دنیا میں تحریری اردو ابھی تک صحیح طور پر جڑ نہیں پکڑ سکی ہے اور ابھی تک آن لائن فورمز پر رومن اور تصویری اردو مروج ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی یوزر یہاں آ جاتے ہیں تو ہمیں رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کجا یہ کہ ہم اپنے طرز عمل سے انہیں فورم چھوڑنے پر مجبور کر دیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال نہیں پیدا ہوگی۔ میری باقی ناظمین سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی اس چیز کا خیال رکھیں۔
شکریہ