نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میں آپ کو محفل فورم پر اپنے آئندہ عزائم کے بارے میں آگاہ کرکے تجاویز طلب کرنا چاہتا ہوں۔ فورم کی اپگریڈ کے بعد آپ لوگوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ پورٹل (آئی ایم پورٹل) کے صفحہ اول پر ایک اعلانات کا سیکشن ہے جس پر مختلف چوپالوں پر کی گئی پوسٹس بطور اعلانات ظاہر ہوتی ہیں۔ اس سیکشن کو بطور نیوز سیکشن استعمال کیے جانے کا پوٹینشل موجود ہے لیکن ایک اور MOD موجود ہے جو کہ سلیش ڈاٹ کے انداز میں پی ایچ پی بی بی فورم پر ایک نیوز سیکشن انسٹال شامل کر دیتا ہے۔ میں اسی موڈ کو جلد ہی فورم پر انسٹال کر دوں گا۔ ابھی مجھے اس موڈ کی تفصیلات نہیں معلوم لیکن میرا اندازہ یہی ہے کہ موجودہ اعلانات کے سیکشن کی طرح اس نیوز سیکشن میں بھی متعلقہ چوپالوں پر کی گئی پوسٹس خبروں کی طرح ظاہر ہوں گی۔ اس طرح فورم کے تمام ممبران متعلقہ چوپالوں پر خبریں پوسٹ کر سکیں گے۔ جہاں تک میرا اندازہ ہے، اس موڈ میں کسی حد تک نظر ثانی کا فنکشن بھی شامل ہے۔ اس سے مراد یہ کہ نیوز پیج پر ظاہر ہونے سے قبل ماڈریٹر کا اس پوسٹ کو بطور خبر منظور کرنا ضروری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تکنیکی معلومات یہاں پوسٹ کروں گا۔ فی الحال تو آپ لوگوں سے رائے لینا چاہتا ہوں کہ اس میں کس قسم کی خبریں پیش کی جائیں۔ نیوز پیج پر مختلف کٹیگریز بنائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سلیش ڈاٹ کے سٹائل میں نیوز سیکشن ایک نیوز میگزین یا ٹیکنالوجی اخبار کا نعم البدل نہیں ہے جسے بنانے کا ہم ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں میں ایک الگ پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ نیوز میگزین جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پر مبنی ہوگا اور اس پر آرٹیکل پوسٹ کرنا اور اس کی ادارت کرنا نسبتاً پیچیدہ کام ہے۔ اس کام کی مدیران اور نامہ نگار حضرات دونوں کو مشق کرنی پڑے گی۔
اس صورتحال میں جبکہ ایک باقاعدہ نیوز میگزین کے آنے میں وقت پڑا ہے، میرے خیال میں محفل فورم پر ایک ٹیکنالوجی نیوز سیکشن بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ابھی تک اس فورم میں ٹیکنالوجی کی خبروں کے لیے کوئی کٹیگری یا چوپال مخصوص نہیں کی گئی ہے۔ میں نیوز سیکشن بننے کا ہی انتظار کر رہا ہوں۔ ہم سب روزانہ مختلف اخباروں، رسالوں، ویب سائٹس اور ٹی وی پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبریں پڑھتے اور سنتے ہیں۔ آپ کا کام ہوگا کہ بس اسے اس فورم کی متعلقہ چوپال پر پوسٹ کردیں۔ میرے ذہن میں اس سلسلے میں ذیل کی کٹیگریز آئی ہیں۔
گوگل: آج کل سب سے ہاٹ نیوز گوگل ہی کی ہیں۔
مائیکروسوفٹ؛ اس کی نیوز بھی کم ہاٹ نہیں ہیں۔
ایپل: مکنٹاش اور آئی پوڈ بنانے والے
ویب ٹیکنالوجیز
پروگرامنگ
قابل ذکر ویب سائٹ اور سافٹویر
اردو ویب: ہماری خبر بھی غیر اہم نہیں ہے۔۔
میں آپ کی تجاویز کے ساتھ اس لسٹ میں اضافہ کرتا رہوں گا۔