محفل فورم کا نیا لے آؤٹ

محفل فورم کا نیا لے آؤٹ

  • پرانے سے کچھ ہی بہتر ہے

    Votes: 0 0.0%
  • پرانے جیسا ہی ہے

    Votes: 0 0.0%
  • پرانا سٹائل زیادہ بہتر تھا

    Votes: 0 0.0%
  • خدا کے لیے پرانا سٹائل واپس لے آئیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    110
F

ForumAdmin

مہمان
میں اس پوسٹ کے ذریعے محض محفل فورم کے نئے لے آؤٹ کے بارے میں آپ کی رائے دریافت کرنا چاہ رہا تھا۔
 

ظفری

لائبریرین
ممبر نیوگیشن پہلے ہی سے اوپر موجود ہے ۔۔ اب دائیں جانب بھی آگیا ہے ۔۔ اس کی جگہ اگر دوبارہ سے کرنٹ یوزر لسٹ مہیا کردی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا ہے، کلر سکیم بھی پسند آئی، لیکن ابھی کچھ خامیاں ہیں جو دور کرنا ہیں :

مثلاّ کچھ خانے انگریزی میں‌ ہیں، اور “ اقتباس اور قطع و برید “ وغیرہ نظر نہیں آ رہے۔
 

تیشہ

محفلین
:oops: :cry:

koi acha naih mery alfaz wapis karan .. mujhe se kise bhi jghaa urdu likhi naih ja rehi .. :oops: :cry: :cry:

yeh kiya kar diya hai app lougo ny , koi words likhny lago to dosery ky sath hi mill jata hai pehly jasi urdu hi naih likhi ja rehi .. :?
 

عبدالرحمٰن

محفلین
خوبصورتی کے لحاظ سے تو جدید سٹائل کافی بہتر نظر آرہا ہے
مگر اس میں‌بٹنز انگریزی میں‌ہیں‌یہ صحیح نہیں لگ رہا۔
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
ہماری کیبل بھی لگ گئی اور محفل بھی نئی ہوگئی۔
کیا کہنے۔
لیکن پاک نستعلیق کدھر ہے۔
اور اردو کے گرافکس بھی نہیں ہیں۔
ہیں‌جی۔
کچھ کمیاں‌ہیں ابھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، پوسٹ پیج پر فونٹ لسٹ میں پاک نستعلیق بھی شامل ہے۔ میں وقت ملتے ہی ایک الگ سے ٹیمپلیٹ‌ بھی شامل کر دوں گا جس میں پاک نستعلیق استعمال ہو رہا ہوگا۔ جہاں تک گرافکس کا تعلق ہے تو یہ میرے لیے ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے۔ اس کے لیے میں اپنے گرافکس کے ماہر دوستوں سے گزارش کروں کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں۔ میں اس سلسلے میں گزارشات بعد میں پیش کروں گا۔
 

دوست

محفلین
پرانے سے بہتر ہے لیکن ابھی اس میں‌ بہتری کی ضرورت ہے اردو کے ساتھ انگریزی گرافکس اور چھوٹی موٹی کئی خرابیاں جن کا ذکر ہورہا ہے ان کو دور ہونا چاہیے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ فورم کا نیا لباس بہت ہی دیدہ زیب ہے مبارکباد قبول فرمایئے
البتہ
نئی پوسٹ جواب اور دیگر چیزیں اردو میں ہنا ضروری ہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
پاک نستعلیق میں نے القلم پر اپلائی کیا تو اس کی لائن سپیسنگ کنٹرول نہیں ہو رہی تھی جس کے نتیجہ میں اب مجھے نفیس ویب نسخ کو استعمال کرنا پڑا اور میرا خیال ہے کہ یہ بہت خوبصورت ہے البتہ پیغام کے متن کے لیے پاک نستعلیق کی آپش یوزر کے لیے مہیا ہو تو وہ بہتر ہوگی اور جو چاہے وہ اسے استعمال کرلے
 

دوست

محفلین
قادری صاحب اسے واپس ایشیا ٹائپ پر لے آئیے دوسرے صرف 4 یا 5 چوپالیں نظر آرہی ہیں اس پر توجہ دیجیے گا کوئی مسئلہ لگ رہا ہے مجھے۔
لائن سپیسنگ کا مسئلہ ٹھیک کرنا پڑے گا اسی کی وجہ سے شاید محفل پر لاگو نہیں کیا گیا پاک نستعلیق کو۔ الفاظ ایک دوسرے میں گھس جاتے ہیں۔
خیر دیکھتے ہیں ابھی تو بیٹا ریلیز ہے۔ اللہ کرم کرے گا۔
 

پاکستانی

محفلین
نیا لے آؤٹ واقعی بہت اچھا ہے مگر ابھی اس کی خامیاں دور کرنا باقی ہیں، دوست احباب جن کا اوپر ذکر کر چکے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
ایک اور بات جو میں نے ابھی محسوس کی ہے وہ یہ کہ ‘آپ کی آخری آمد سے بعد کے خطوط (0)‘ یہ ہمیشہ 0 ہی شو کرتا ہے اس کی طرف بھی توجہ دیجئے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
ایک اور بات جو میں نے ابھی محسوس کی ہے وہ یہ کہ ‘آپ کی آخری آمد سے بعد کے خطوط (0)‘ یہ ہمیشہ 0 ہی شو کرتا ہے اس کی طرف بھی توجہ دیجئے گا۔
جب آپ اپنے خطوط دیکھئے پر کلک کریں گے تو پھر سارے صفحات پوری تعداد دکھانے لگ جائیں گے
 
Top