محفل فورم کی تشہیر؟

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

میں سوچ رہا تھا کہ ہماری فورم کو شروع ہوئے تین مہینے ہونے کو آئے ہیں لیکن ابھی تک گوگل نے اسے ڈھنگ سے انڈکس نہیں کیا ہے۔ شاید یہ بھی ایک وجہ ہے ہ لوگوں کو ابھی تک اس کا پتا نہیں چل رہا۔ کیا ہی اچھا ہو اگر سرچ انجنز پر “اردو فورم“، "Urdu Forum" وغیرہ کے سرچ رزلٹس میں اس فورم کا ایڈریس شروع میں آئے۔ ابھی تک انٹرنیٹ پر جتنی اردو فورمز ہیں ان میں صحیح معنوں میں یونیکوڈ اردو فورم یہی ہے۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے بلاگز اور ویب سائٹس پر اس فورم کا لنک دیں۔ اس کے علاوہ بھی اگر آپ کو سرچ انجن optimization کا طریقہ معلوم ہو تو برائے مہربانی ضرور بتائیں۔
 
جی بھائی
میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ باوجود ایک نئے ممبر کے میں نے محسوس کیا ہے کہ متحرک لوگوں کی کمی ہے تو اس میں میری رائے یہ ہے کہ آپ کے وضع کردہ طریقہ پر سرچ انجن کے ساتھ ساتھ مختفلف گروپس پر (جسطرح یاہو گروپس) پیغامات ایک تسلسل کے ساتھ چھوڑنے چاہیں،
لازم ہے کہ اردو کے قدر دانوں کی ایک بڑی تعداد سرچ انجن کے استعمال کی عادی نہیں ہے لہذا لازم ہے کہ ہر اردو دان تک خود پہنچا جائے،

اسکے علاوہ ممبر حضرات ایک سٹینڈرڈ پیغام جو انگلیش میں یا رومن اردو میں ہو اپنے تمام جاننے والوں کو بھی دیں
 

اجنبی

محفلین
اس کے علاوہ اپنی ای میلز میں اس فورم کا لنک بھیجا کیجیے ۔ چھوٹا سا لنک بھیجنے سے آپ کی ای میل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میں اپنی ای میل میں فورم کا لنک بھیجتا ہوں
 

بدتمیز

محفلین
سلام
کیا آپ google sitemap استعمال کر رہے ہیں؟ میں اس کو اپنے بلاگ کے آٹو انڈیکس کے لئے feed کے ذریعے استعمال کر رہا ہوں۔ آپ تو اس کو دوسرے طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں جو ان کے مطابق زیادہ موثر ہے۔
ویسے google analytics کا چھوٹا سا کوڈ بھی شامل کر لیں تو کیا ہی بات ہے یہ ہے تو سائٹ ٹریفک کو مانیٹر کرنے جیسا مگر میرے خیال سے یہ گوگل پیج رینک پر بھی اثر انداز ہو گا کیونکہ گوگل اس سروس کے ذریعے گوگل ایڈ سینس کو مانیٹر کرتا ہے۔
https://www.google.com/webmasters/sitemaps
http://www.google.com/analytics
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈیر بدتمیز (کیا کروں تم نام ہی نہیں بدلتے)، بہت شکریہ تمہاری مفید تجاویز کا۔ میں ضرور ان روابط کو تفصیل سے دیکھوں گا۔ محفل فورم کا ربط اگرچہ اس کے ٹائتل میں موجود کی ورڈر پر سرچ کرنے سے سب سے پہلے آ جاتا ہے، ابھی اس کے باقی صفحات بہتر طور پر انڈکس ہونا باقی ہیں۔ فورم کی سرچ انجن آپٹمائزیشن میری To Do لسٹ پر موجود ہے۔ اس پر جلد ہی کام کروں گا۔
 

زیک

مسافر
Google sitemap ہمیں بنانا چاہیئے۔ اس سے گوگل تمام صفحات انڈکس کر لے گا۔ پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے لئے آٹومیٹک سائٹ‌میپ جنریٹر موجود ہے وہ اس سلسلے میں کام آئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، phpbb میں دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمنز کی مانند ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس کے یوآرایل صحیح معنوں میں سرچ انجن سے دوستانہ (search engine friendly) سلوک نہیں کرتے۔ اس کی ایک مثال مہمان (guest) لاگ ان کے یو آر ایل میں سیشن آئی ڈی (sid) کا شامل ہو جانا ہے۔ اگر اس کو ہٹا دیا جائے تو گوگل کی بوٹ زیادہ بہتر طور پر فورم کے صفحات کو انڈکس کرے گی۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ آپ کے سائٹ میپ جنریٹ کرنے سے پہلے یہ کام کردوں۔
 

زیک

مسافر
یہ مسئلہ تو ہے مگر امید ہے کہ لوگوں نے اس کا کوئی حل نکالا ہو گا۔ خیر یہ دو روابط آپ کے کام آئیں گے۔

پہلا
دوسرا

اس کے علاوہ اور بھی ہیں اگر آپ ڈھونڈنا چاہیں۔

اگر آپ ان کے ذریعہ سائٹ میپ بنا لیں تو میں اسے گوگل کو دے دوں گا۔ میں اپنا بلاگ کافی پہلے کر چکا ہوں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو مجھے بتائیں۔
 
Top