نبیل
تکنیکی معاون
عزیز محفلین، السلام علیکم اور میری جانب سے آپ سب کو محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد پھر سے قبول ہو۔ اس مرتبہ ہم نے سالگرہ کی سرگرمیوں کا قدرے قبل از وقت آغاز کر دیا تھا، اور حسب وعدہ میں سالگرہ کے باضابطہ آغاز پر اس موقعے کی مناسب سے خصوصی تحریر پیش کر رہا ہوں جسے کچھ دوست سٹیٹ آف دا محفل ایڈریس بھی کہتے ہیں۔ یہاں میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ اس موقعے پر ہم کئی دور رس اقدامات کا اعلان کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس پوسٹ میں ان منصوبوں کے بارے میں قدرے اختصار سے بات کی جائے گی اور ان کی تفصیل علیحدہ سے پیش کی جائے گی۔
سب سے پہلے تو میں سالگرہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے کچھ عرض کرنا چاہوں گا۔ ہر سال کی طرح ہم اس مرتبہ بھی تعمیری اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کریں گی، بلکہ تیرہویں سالگرہ کی ذیل میں ان سرگرمیوں کا آغاز پہلے سے ہو چکا ہے۔ البتہ کچھ منصوبوں کو میں بعد کے لیے اٹھا رکھا تھا۔ ان میں سب سے اہم تکنیکی مضامین اور ٹیوٹوریل ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس ضمن میں اچھے مضامین پیش کیے جائیں گے۔ میں اس سلسلے میں گوگل کلاؤڈ اے پی آئی کے استعمال کے بارے میں کچھ ٹیوٹوریل پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ گوگل کلاؤڈ اے پی آئی کے ذریعے اب اردو سپیچ ریکگنیشن اور اردو او سی آر میں اچھے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ میرا قیاس ہے کہ کلاؤڈ ٹیکنالوجی مستقبل میں اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ہر سال اردو محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم انٹرنیٹ پر اردو اور اردو کمپیوٹنگ کے فروغ میں اردو ویب اور اردو محفل فورم کے تاریخی کردار کا ذکر کرتے ہیں۔ لیکن اردو محفل فورم کی خدمات کا ایک پہلو ہمیشہ پوشیدہ رہ جاتا ہے۔ فورمز اور بلاگز پر اردو لکھنے کی سہولت فراہم کرنے میں مرکزی اہمیت اردو ایڈیٹر کی رہی ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سندھی اور پشتو ایڈیٹر بھی تیار کیے گئے۔ بلکہ انٹرنیٹ پر پہلی پشتو فورم کے قیام میں بھی اردو محفل فورم کا نمایاں کردار رہا ہے۔ اسی طرح سندھی فورمز بھی انہی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے سیٹ اپ کی گئی تھیں۔
اردو ویب اور محفل فورم کے مستقبل سے متعلق منصوبوں کے بارے میں میں آپ دوستوں کو اب تک سسپنس میں رکھتا آیا ہوں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میں آپ کو ان منصوبوں کی کچھ جھلک دکھا دوں۔ میں پہلے بھی اس بارے میں عرض کر چکا ہوں کہ آج سے تیرہ سال قبل محفل فورم کا قیام ایک پروف آف کانسپٹ کے طور پر عمل میں آیا تھا۔ ہمارا تجربہ کامیاب رہا اور یوں انٹرنیٹ کی پہلی اردو فورم وجود میں آئی۔ البتہ کمیونٹی بلڈنگ کا تجربہ ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ ہوا۔ وقت کے ساتھ ساتھ محفل فورم پر زیر استعمال سوفٹویر پلیٹ فارم کو بھی بہتر بنایا جاتا رہا ہے اور فورم کے صارفین کی سہولت کے لیے نئی فیچرز کا اضافہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن کافی عرصے سے ہمیں محفل فورم کو ازسرنو ترتیب دینے کی ضرورت کا احساس ہو رہا ہے۔ اور ایک طویل عرصے سے ذاتی مکالمے کی صورت میں اس معاملے پر ذاتی مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس مشاورت میں فورم انتظامیہ کے کچھ ارکان کے ساتھ دوسرے صاحب علم دوست بھی شامل رہے ہیں۔ اس مشاورت کی تفصیل بھی انشاءاللہ علیحدہ سے سامنے لاؤں گا۔
محفل فورم کو نئی بنیادوں پر استوار کرنے کا مطلب محض اسے سوفٹویر کے نئے ورژن پر اپگریڈ کرنا نہیں ہے بلکہ اس سے مراد کئی دور رس تبدیلیاں ہیں۔ ہمارا پلان ہے کہ ایک نئے کانسپٹ کے ساتھ ایک نئے کمیونٹی پلیٹ فارم کو متعارف کروایا جائے۔ اس کی بنیاد بھی ایک نیا فورم سوفٹویر ہوگا اور اس کی انتظامیہ بھی نئی ہوگی۔ یعنی سب کچھ نیا ہوگا۔ لیکن میں یہ بھی وضاحت کرتا چلوں کہ فی الحال ہمارے لیے کوئی ٹائم لائن دینا ممکن نہیں ہے کہ یہ تبدیلیاں کب اور کیسے رو بہ عمل لائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ہمارے سامنے کئی تکنیکی ایشوز موجود ہیں جن کا حل ڈھونڈنے کے لیے تحقیق جاری ہے۔ البتہ ہم نے اس نئے کانسپٹ کے لیے سوفٹویر پلیٹ فارم کا انتخاب کر لیا ہے۔ فی الحال اس پوسٹ میں اتنا ہی بتانا کافی ہے، باقی تفصیلات علیحدہ تفصیلی پوسٹ میں پیش کروں گا۔
محفل فورم کی سالگرہ کی سرگرمیوں کا قبل از وقت آغاز کرنے کی وجہ میں نے دو ملین پیغامات کے ہدف کی جانب پیشرفت بیان کی تھی۔ یہ سطور لکھے جانے کے موقعے پر اس ہدف کے پورے ہونے میں تقریبا بائیس ہزار مراسلات کی کسر ہے۔ اگر محفلین کوشش کریں تو جولائی کے اختتام سے قبل یہ ہدف عبور ہو سکتا ہے۔ اب تک فورم کی سالگرہ کی سرگرمیوں کے مشاہدے سے میرے علم میں کمیونٹی بلڈنگ کے حوالے سے کئی نئی باتیں علم میں آئی ہیں اور میرے خیال میں یہ تجربات بھی آئندہ فورم کے تشخص کے ارتقاء کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے۔
آخر میں ایک مرتبہ پھر سب کو محفل فورم کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی اس محفل کو اسی طرح قائم و دائم رکھیں۔ آمین۔

آخری تدوین: